
سانحہ گلشن اقبال لاہور
موسم بہار کے کھلے پھولوں میں معصوم اٹھکیلیاں کرتے کھلکھلاتے بچوں، بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کیلئے پائی پائی جوڑ کر چھٹی کے دن، کئی ہفتے ٹالنے کے بعد توتلی زبانوں میں باتیں کرتے بچوں اور شریک حیات کے ساتھ خوشی کے چند لمحے گزارنے اقبال پارک لاہور آنے والے افراد کو کیا معلوم تھا
سید ذکر اللہ حسنی
پیر 28 مارچ 2016

ملک کے سربراہ کیلئے مسلمان غیر مسلم کی خلاف آئین بے موقع بحثیں چھیڑنے والے ہوں، شہداء کے نام پر کاروبار چمکانے والے ہوں، فرقہ پرستی کی آگ پر آلائو جلا کر امن، محبت اور اتحاد کو بھون بھون کر بھسم کرنے والے سفاک وگھٹیہ سوچ کے فرقہ پرست ہوں، عقیدتمندوں کے جھرمٹ میں اشعار پر جھومتے نوٹوں کی گڈیاں لٹواتے بڑی بڑی گدیوں کے مالک وشہنشاہ ہوں، کبھی اقلیت، کبھی فرقے، انسانی حقوق اور کبھی حقوق نسواں کی خارش میں مبتلاء خودروجھاڑیوں اور کھمبیوں کی طرح کی این جی اوز ہوں،غریب کی جھونپڑیوں کے اوپر سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں چلا کر ان کا مذاق اڑانے والے اپنے راستوںکو مخمل بنانے والے موٹروے، میٹرو بسوں، میٹرو ٹرینوں کے نام پر تعمیراتی کاموں سے اربوں کھربوں کا کمیشن کھانے والے انسانی گوشت کی بجائے سریے جیسی گردن رکھنے والے حکمران ہوں، قبضہ گروپوں، ڈاکووں، پولیس افسروں کو ملازم بھرتی کروا کر ان کے ذریعے غریبوں پر حکمرانی کرنے والے وزیروں مشیروں کی فوج ہو، ملک میں اسلام کا نام استعمال کرکے منافقانہ سیاست کرنے والے ہوں، قوم کے بچوں بچیوں اور محسنوں کو ذلیل ورسوا کرکے قومی اداروں کو بدنام کرنے اور امپورٹڈ کتوں سے رومانس کرنے والے غدار ہوں، نااہل جاہل گنوار جاگیردار، شرابی، کبابی، عیاش، بے ضمیر ہزاروں ایکڑ اراضی کے ذاتی مالک ہوکر بھی قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں سے سینکڑوں پولیس اہلکار گاڑیاں اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والے مکروہ سوچ کے مالک اشرافیہ ہوں، رشوت خور سرکاری ملازم اور افسر ہوں، سفارش کی بنیاد پر امیر کو نوازنے والے غریب کو ڈبونے والے اہلکار ہوں، مسجدوں، مدرسوں اور چٹائیوں پر بیٹھ کر قال اللہ وقال رسول کی صدائیں بلند کرنے والوں کے دشمن ہوں یا منبر ومحراب کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے والے مذہب فروش ہوں، دوسروں کی خاطر اپنے ملک میں آگ لگانے والے ہوں، دوسروں کے انقلاب اپنوں پر تھوپنے والے ہوں، بیرونی کرنسی کے دلدادہ ہوں، قلم کیمرہ اور الفاظ کو داشتائوں اور طوائفوں کی طرح بیچنے کی خاطر بولی لگانے والےقلمکار اور گفتار کے غازی ہوں، انصاف کی کرسی پر خدا کے نائب بن کر بیٹھنے والے انڈرہینڈ ڈیل کرنے یا سچ کو سامنے دیکھ کر بھی اوپر کے آرڈر کے منتظر منصف ہوں، وردی کو وطن کی حفاظت کیلئے دئیے گئے حلف کے بعد فخریہ طور پر پہننے کے بجائے اپنی ہی قوم پر رعب جمانے والے بے ضمیر ہوں، خدمت کی بجائے کمیشن کی خاطر ذومعنی مسکراہٹ سجائے سیاست کے مے خانے میں جام اورپیمانوں کو بھر بھر کر توڑنے والے بے ذوق ہوں، اختیار کی بوریاں کندھوں پر لادے قوم کا پیسہ اور وقت برباد کرنے اور گھٹیا خیالات کی قیمت بھی قوم کی جمع پونجی سے وصول کرنے والے بیوروکریٹ ہوں، عوام کی قسمت کی پڑیا نکالنے کا دعویٰ کرکے ان کے جذبات اور احساسات کی درخواستوں کی قیمت لگانے والے سیاسی کارکن ہوں خدا را، خدا را، خدا را اپنی ان حرکتوں سے باز آ جائیے۔
(جاری ہے)
خدا را،اس موقع پر متحد ہوجائیے۔ حکومتی مقتدر ادارے اور ریاست بھی پرانے مجاہدوں کو نئے دہشت گرد بنا کر انہیں قوم کے سامنے پیش کرنے کی بجائے حقیقی ظالم دہشت گردوں، شدت پسندوں اور را کے سفاک کارندوں کو لگام ڈالنے کیلئے اپنی پوری توانائیاں لگا دے۔ اس کیلئے پوری قوم کا ہر مسلک، ہر مذہب، ہر صنف، ہر گروہ، چھوٹا، بڑا، خواتین اور بچہ بچہ اپنی فوج، سیکورٹی اداروں اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ہم جب بھی مرے موت پہ احسان کریں گے
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Saneha Gulshan e Iqbal Lahore is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 March 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.