سیلفی لیں اور ووٹ ڈالیں

الیکشن سے متعلق ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس سے لوگ سیلفی کی مدد سے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔اس ایپ کا سافٹ وئیر چہرے کی شناخت کر کے پہلے لوگوں کو الیکشن کے لیے رجسٹر کرتا ہے اور پھر اسی عمل کے تحت انھیں آن لائن ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔

بدھ 17 مئی 2017

Selfie Lain Aur Vote Dalain
الیکشن سے متعلق ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس سے لوگ سیلفی کی مدد سے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔اس ایپ کا سافٹ وئیر چہرے کی شناخت کر کے پہلے لوگوں کو الیکشن کے لیے رجسٹر کرتا ہے اور پھر اسی عمل کے تحت انھیں آن لائن ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق ’سمارٹ میٹک‘ نامی کمپنی،جس نے ایپ کو تیار کیا ہے ،کا دعویٰ ہے کہ یہ معمول کی آن لائن بینکنگ یا شاپنگ سے بھی زیادہ محفوظ نظام ہے۔


تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کی نئی ٹیکنالوجی اپنانے کے لیے پرعزم ہے لیکن الیکشن میں پیپر بیلٹ ہی محفوظ ترین نظام ہے۔
یہ ایپ ایک ڈیجیٹل شناخت تیار کرنے کے لیے چہرے کے بائیومیٹرک ڈیٹا کا استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس عمل میں ایپ حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ سے مدد لیتی ہے،پھر کسی بھی مقام سے صارف سیلفی لے کر لاگ ان کرکے اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے۔


سمارٹ میٹک کمپنی میں پروگرام مینیجر مائک سمر نے بی بی سی کے پروگرام نیوز بیٹ کو بتایا کہ یہ ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا:!امکانات بہت ہیں ہم اس میں زبردست دلچسپی دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا:چونکہ آج کل لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ اکثر منتقل ہی ہوتے رہتے ہیں اس لیے الیکشن میں ان کی شرکت بہت کم ہوگئی ہے ،تو ہم اس عمل کو مضبوط کرنے اور اس تک رسائی کو مزید آسان کرنے کا ایک موقع دیکھ رہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Selfie Lain Aur Vote Dalain is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 May 2017 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.