
شاہ محمود قریشی تو مسٹر کلین تھے
چھوٹو گینگ کے بڑے کام۔۔۔ سیاست کے بھی عجب رنگ ہیں۔ ایک طرف شاہ محمود قریشی نے اپنے دو ساتھیوں چودھری سرور اور جہانگیر ترین کو للکارا تو دوسری طرف ان کے بھائی مرید حسین قریشی نے اپنے بھائی کیخلاف الزامات کا پٹارہ ایک بار پھر کھول دیا
منگل 26 اپریل 2016

سیاست کے بھی عجب رنگ ہیں۔ ایک طرف شاہ محمود قریشی نے اپنے دو ساتھیوں چودھری سرور اور جہانگیر ترین کو للکارا تو دوسری طرف ان کے بھائی مرید حسین قریشی نے اپنے بھائی کیخلاف الزامات کا پٹارہ ایک بار پھر کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی شاہ محمود نے منی لانڈرنگ کی ہے اور اس سے بیرون ملک جائیداد بنائی ہے۔ دونوں بھائیوں کی چپقلش پرانی ہے۔ گدی نشینی کے معاملے پر بھی کچھ عرصہ تک کشیدگی رہی اور مرید قریشی کا دعویٰ تھا کہ وہ بڑے بیٹے ہونے کے ناطے اصل گدی نشین ہیں تاہم گزشتہ عرس کے موقع پر مرید حسین قریشی نے کئی سال سے جاری الگ عرس کی تقریب موقوف کر کے معمول کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے بھائی شاہ محمود قریشی سے ہاتھ بھی ملایا جس پر ان کے مرید ین ے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ ہفتے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کافی متنازع ہو جانے پر فوج کو طلب کرنا پڑا۔ چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کا قد تو کہتے ہیں 6 فٹ کے قریب ہے مگر بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے چھوٹو مشہور ہو گیا۔ گینگ عرصہ سے وارداتوں میں مصروف ہے۔ اغواء برائے تاوان اس کا خاص کاروبار ہے۔ اس گروہ کے خاتمے کے لیے کم وبیش پانچواں آپریشن جاری ہے اور ہر دفعہ وہ پہلے سے طاقتور بن کر نکلتا ہے مگر کوئی کتنا ہی طاقتور اور مضبوط ہو آخر کار وہ زوال اور موت سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اس بار لگتا ہے کہ اس گینگ سے نجات مل جائے گی اور علاقے کے لوگ سُکھ کا سانس لیں گے۔ ملتان کے کئی کاروباری افراد بھی اس کی ”میزبانی“ کا ذائقہ چکھ چکے ہیں ۔ عام طور پر بڑے بڑے جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے نتیجے میں انتقاماََ جرائم کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ طاقت حاصل کرتے جاتے ہیں۔ ہمارا عمومی ماحول بھی اس عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چھوٹو کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ 2002 میں وہ چھوٹی موٹی گھریلو چوریوں سے آغاز کر کے جرائم کی دنیا میں داخل ہوا اور اس دوران اس کی آبادی زمین پر کچھ لوگوں نے قبضہ کر لیا جسے چھڑوانے کے لیے اس نے گروہ بنالیا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اس نے اس علاقے میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کو اغوا کر لیا۔ چینیوں کی جان بچانے کے لیے پولیس نے سخت ایکشن کی بجائے علاقائی وڈیروں کے توسط سے اس سے رابطہ کر کے مبینہ طو ر پر بھاری رقم ادا کر کے معاملے کو نمٹایا جس کے بعد اس کے حوصلے بے پناہ بڑھ گے اور نوبت وسیع آپریشن تک پہنچ گئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Shah Mehmood Qureshi Tu Mr Clean The is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 April 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.