
تاوان کیلئے کلاس فیلو دوست کی جان لے لی
ملزم نے بتایا کہ اس نے نشہ آور گولیا ں اور انجکشن لاہور سے کتے کو مارنے کا بتا کر خریدے۔ اغواء کرکے اسے کوئٹہ یا دوسری جگہ لے جاتا اس کیلئے ممکن نہ تھا
جمعرات 18 دسمبر 2014

گزشتہ دنوں سابق کلاس فیلو کے ہاتھوں قتل ہونے والا آئی کام پارٹ سیکنڈ کا طالبعلم ولید احمد کمالیہ کے رہائشی ضلع کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری مختار احمد نصرت (مرحوم ) کا پوتا اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار فیصل قذافی کا بیٹا تھا ،ولید احمد اپنے والد فیصل قذافی کے ہمراہ 8دسمبر سوموار کو صبح جب ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں واقع اپنے کالج کے سامنے پہنچا تو وہاں اس کا سابق کلاس فیلو ارسلان حیدر کھڑا تھا جو ولید احمد کو اپنے ساتھ کالج کی طرف لے گیا،جہاں سے وہ اسے بلڈ دینے کا بہانہ بنا کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جانے کیلئے وہاں سے لے گیا اور ہسپتال جانے کی بجائے ولید احمد کو ساتھ لیکر کینال ویو روڈ پر واقع اپنے کرایہ کے مکان میں لے گیا اور وہاں پر لے جا کر اس کی مہمان نوازی کے بہانے اسے کولڈ ڈرنک میں7 نشہ آور گولیاں پلا دیں، جس سے ولید احمد بے ہوش ہو گیا، بے ہوشی کے دوران ملزم ارسلان حیدر نے مقتول کو زہر کے 2 عدد انجکشن لگا دئیے، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، تب تک رات ہوچکی تھی، ولید احمد کے رات گئے تک گھر واپس نہ پہنچنے اور اس کا موبائل فون بند ہونے پر اس کے والدین کو تشویش لاحق ہوئی، تو اس کے دوستوں سے ٹیلی فون پر رابطہ شروع کیا، اس کے ایک دوست نے بتایا کہ جب آخری وقت اسکی ولید سے فون پر بات ہوئی تھی تو ولید نے بتایا تھا کہ وہ ارسلان حیدر کے ساتھ اس کے کرایہ کے مکان میں ہے اور تھوڑی دیر تک آئے گا ،لیکن بعد میں اس کا موبائل فون بند ہو گیا، ملزم ارسلان حیدر نے 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی شب مقتول ولید احمد کی نعش کو گھر کے صحن میں ایک دیوار کے ساتھ کھودے گئے گڑھے میں سیدھا بٹھا کر اوپر مٹی ڈال کر فرش کو دوبارہ سیمنٹ کے ساتھ پختہ کر دیا، 9 دسمبر کی صبح سے ہی ولید احمد کے والدین نے اس کے دوستوں کے ہمراہ تلاش شروع کر دی اور مقامی پولیس کو اطلاع دی ،9دسمبر کی شام جب پولیس ولید احمد کے ورثاء کے ہمراہ کینال روڈ پر اس کی تلاش کررہی تھی تو ملزم ارسلان حیدر کاندھے پر کسّی رکھے جارہا تھا، جب ولید احمد کے دیگر دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ لڑکا جو پیدل جا رہا ہے، وہ ارسلان حیدر ہے اور ولید احمد اسی کے ساتھ تھا، تو پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر میاں زاہد حسین نے اسے قابو کر لیا اور اسے اسکے مکان پر لیجا کر ولید احمد کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ملزم نے کہا کہ ولید احمد تو گزشتہ شام ہی لاہور چلا گیا تھا، مگر مقتول کا جوتا وہاں پڑا ہونے اور صحن میں فرش پر تازہ سیمنٹ لگا ہونے پر شک گزرا تو پولیس کے پوچھنے پر ملزم نے ولید احمد کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ولید کو قتل کرکے صحن میں دفن کررکھا ہے، جہاں سے پولیس نے کھدائی کے بعد ولید احمد کی نعش برآمد کرلی۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Tavan K Liye Class Fellow Dost Ki Jaan Ley Li is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 December 2014 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.