تیزاب گردی۔۔۔جرمِ عظیم ہے

ہمارے معاشرے میں کسی کا بھی کوئی عمل صرف اسکا نہیں بلکہ اسکی تربیت کرنے والوں کے کردار اور سوچ کا بھی پتا دیتا ہے۔ مانا کہ آپ کا ذہن بیمار ہے لیکن تربیت کرنے والوں کی عزت کا خیال کریں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 جولائی 2019

tezaab gardi jurm e azeem hai
تیزاب گردی بیمار اور غیر انسانی ذہن والوں کا کام ہے، یہ گناہ کرنے والے کی تربیت کا عکاس ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں میرے استاذ جناب جاوید اقبال صاحب کہا کرتے تھے آپ لوگوں کے عمل اور کسی بات پر ردِ عمل سے میں اندازہ لگاتا ہوں کہ آپ کس طرح کے خاندان سے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں کسی کا بھی کوئی عمل صرف اسکا نہیں بلکہ اسکی تربیت کرنے والوں کے کردار اور سوچ کا بھی پتا دیتا ہے۔

مانا کہ آپ کا ذہن بیمار ہے لیکن تربیت کرنے والوں کی عزت کا خیال کریں۔ ورنہ یاد رکھیں کہ چہرے آپ کی بہنوں کے بھی ہیں اور آپ کی بیٹیوں کے بھی ہوں گے۔ 
ویسے تو ایسے لوگوں کو اپنی بہنوں بیٹیوں کی عزت کا خیال نہیں ہوتا لیکن پھر بھی ایسے لوگوں سے گزارش ہے، التجا ہے کہ کسی کی بہن،بیٹی کا چہرہ بگاڑنے سے پہلے یاد رکھیں مکافاتِ عمل اٹل ہے۔

(جاری ہے)

میں اکثر سوچتا ہوں کہ ایسا کرنے والے لوگ راتوں کو سوکیسے پاتے ہوں گے۔ میں کسی سسٹم، حکومت، پولیس یا ادارے کو غلط نہیں سمجھتا۔ میرے خیال میں اس عمل کی ذمہ دار مجرم کی ماں ہے اور اس کا باپ ہے۔ قاتل کی سزا موت ہو یا نا ہو کسی عورت کا چہرہ بگاڑنے والے کی سزا موت ہونی چاہیے اور وہ بھی سرِ عام۔ 
میں کوئی فیمنسٹ نہیں ہوں بلکہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں فیمنسٹوں کو زیادہ پسند بھی نہیں کرتا لیکن عورت کی عزت اور تکریم انسان پر واجب ہے اور میں انسان کہلایا جانا پسند کرتا ہوں۔ عورت کی عزت عورت کا حق نہیں ہمارا فرض ہے۔ عورت کی عزت کرنے کے لیے مسلمان، عیسائی، ہندو یا لادین ہوناضروری نہیں بس انسان ہونا ضروری ہے۔ انسان بنیے، عورت کی عزت کی جیے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

tezaab gardi jurm e azeem hai is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 July 2019 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.