
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- متفرق مضامین
- طوطے کی طرح نظرآنے کے جنون میں ایک شخص نے اپنے کان ہی کٹوا دیئے
طوطے کی طرح نظرآنے کے جنون میں ایک شخص نے اپنے کان ہی کٹوا دیئے
کبھی کبھی انسان شہرت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی جسم کے ساتھ ظلم کر بیٹھتا ہے ایسا ہی کچھ کیا امریکا میں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا شخص نے اور اس نے طوطے کی طرح نظرآنے کی کوشش میں چہرے پر کئی رنگ برنگے ٹیٹوز بنوائے
منگل 20 اکتوبر 2015

امریکا کا رہائشی جنونی شخص ٹید رچرڈ چہرے کے نت نئے ڈیزائن بنوانے میں پہلے ہی خاصی شہرت رکھتا ہے لیکن گزشتہ روز تو اس نے بالکل ہی ایک نیا کارنامہ انجام دے کر لوگوں کی بھر پور توجہ حاصل کرلی۔ رچرڈ نے طوطے کی سی شکل اپنانے کے لیے اپنے چہرے پر 110 رنگا رنگ ٹیٹوز بنوائے ، 50 جگہ سے چھدوایا اور زبان کو 2 حصوں میں تقیسم لیکن اس نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ اپنے دونوں کان بھی کٹوا لیے تاکہ وہ طوطا ہی لگے۔
(جاری ہے)
دلچسپ بات یہ ہے کہ رچرڈ نے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک اور فیصلہ کیا ہے اور وہ ایسے سرجن کی تلاش میں ہے جو اس کی ناک کو طوطے کی طرح موڑ کر لمبی بنادے۔
رچرڈ کا کہنا تھا کہ اس کے بڑے کان ویسے بھی لوگوں کو اچھے نہیں لگتے تھے اور وہ کافی عرصے سے ان کا مذاق اڑتا ہوا دیکھتا رہا ہے لیکن اس نے یہ کان اس خرابی سے نہیں بلکہ اپنے طوطے کی محبت میں کاٹے ہیں لیکن کان کٹنے کے باوجود وہ اپنے پیارے طوطے کی آواز سن سکتا ہے اور اسکے ساتھ چیٹنگ بھی کرتا ہے۔ رچرڈ ایک جوتے بنانے والی کمپنی میں ملازم ہے اور اس نے سب سے پہلے 1976 میں پہلا ٹیٹو اپنے جسم پر بنایا پھر تو جیسے اس کو اس کا جنون ہی ہوگیا اور اب اس کا سارا جسم اور ہاتھ ٹیٹوز اور مختلف چھیدوں سے بھرے ہوئے ہیں جب کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سرجری کے ذریعے مقناطیس لگوا رکھے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Toote Ki Tarhaan Nazar Ane K Junoon Main is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 20 October 2015 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.