یوم پاکستان اور بچے جمہورے

23 مارچ کو یوم پاکستان کا نام دیا گیا ہے مگر اس سے پاکستان میں کچھ موجود لوگوں کو خاص قسم کے مڑوڑ اٹھ رہے ہیں اللہ جانے ان بے نسلے ،کمینے ،کم ظرف اور گھٹیا لوگوں کے دلوں میں کیا ہے وہ کیوں نام پاکستان سے اس قدر خار کھاتے ہیں

Jahanzaib Minhas جہانزیب منہاس ہفتہ 24 مارچ 2018

Youm e Pakistan Or Bache Jamhore
23 مارچ کو یوم پاکستان کا نام دیا گیا ہے مگر اس سے پاکستان میں کچھ موجود لوگوں کو خاص قسم کے مڑوڑ اٹھ رہے ہیں اللہ جانے ان بے نسلے ،کمینے ،کم ظرف اور گھٹیا  لوگوں کے دلوں میں کیا ہے وہ کیوں نام پاکستان سے اس قدر خار کھاتے ہیں ۔ کل مطیع اللہ جان کی طرح اور بے شمار صحافیوں نے لکھا ہوا تھا کہ یوم جمہور کو کیوں یوم پاکستان کا نام دیا گیا؟ اور اگر یوم پاکستان منانا ہی ہے تو 24 مارچ کو کیوں نہیں منایا جاتا کیونکہ قرار داد پاکستان 24 مارچ کو منظور ہوئی تھی۔

اور پھر آگے پوچھتے ہیں کہ  1940 سے 1947 تک کیوں یوم پاکستان نہیں منایا گیا جب یہ جملہ پڑھا تو یقین کریں میں مطیع اللہ جان کے علم و بلاغت اور غلاظت کا  معترف ہو گیا ۔ یعنی پاکستان بننے سے پہلے یوم پاکستان کیوں نہیں منایا گیا خیر سوال تو ہے ؟
پھر موصوف سوال کرتے ہیں 1947 سے لے 1956 تک کیوں یوم پاکستان نہیں منایا گیا  ؟تو میرا سوال ہے حضرت کیا 1947 کے فوری بعد 14 اگست منایا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی حالت یہ تھی کہ نو سال بعد جا کے پہلا پاکستانی آئین معرض وجود میں آیا  ۔ہم کیا اس حالت میں تھے کہ یوم پاکستان یا جشن آزادی مناتے ؟؟ کٹے پھٹے جسموں کو سبنھالنے میں ہی ملک کو ایک طویل جنگ لڑنا پڑی۔
یوم پاکستان منانے میں حرج کیا ہے ؟جس کا دل کرتا ہے وہ یوم پاکستان کہہ  لے جس کا دل کرتا ہے وہ یوم جہموریہ کہہ لے ۔ ہم انڈیا کی نقل کرتے ہیں کہ وہاں یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے اورہمارے ہاں یوم پاکستان منایا جاتا ہے تو ان عقل کے اندھے دانشواروں کو مطع کیا جاتا ہے کہ حضور والا 3 فروری 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے 26 واں اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ آئندہ 27 واں اجلاس لاہور میں ہو گا اور لاہور کا اجلاس 22،23،24 مارچ تک جاری رہے گا
اجلاس کی صدرات پہلےدن  سر شاہنواز ممدوٹ نے کی دوسرے روز قائد اعظم محمد علی جناح نے صدارت کی ڈیڑھ گھنٹے  زبانی تقریر فرمائی اور قائد محمد علی جناح کی تقریر کے بعد شیر بنگال مولوی فضل الحق نے اسی روز یعنی 23مارچ 1940 کو ہی علیحدہ وطن کی قرار داد انگلش  میں پیش  کی ۔

جس کا بعد میں اردو ترجمہ مولانا ظفر علی خان نے 24 مارچ 1940 کو پیش کیا ۔ تو قرار داد پیش ہونے والے دن کو یوم پاکستان منایا جائے یا انگلش ترجمے والے دن ۔ مجھے تو ڈر آئندہ کچھ سال بعد یہ لوگ انگلش کو پاکستان کی قومی زبان درجہ دینے کا مطالبہ نا کردیں یاد رہے کہ جس دن قرار داد پیش کی گی تب تک پاکستان کا  نام سامنے نہیں آیا تھا اس وقت فقط الگ وطن کا تصور ،یا خاکہ پیش کیا گیا تھا ۔


اب سوال یہ ہے کہ انڈیا والے یوم انڈیا کیوں نہیں مناتے ؟ تو عرض ہے کہ انہوں نے تو الگ وطن کا تصور ہی پیش نہیں کیا ان کی نزدیک کی سارے ہندوستان تھا ان کے ہاں آزادی سے پہلے ایسی کوئی قرار داد ہی پیش نہیں ہوئی وہ 26 جنور ی کو یوم جمہوریہ مناتے ہیں کیونکہ26 جنوری 1950 کو انہوں نے راج برطانیہ کے قانون کو تبدیل کرکے انڈین قانون کا نفاذ جاری کر دیا
مطیع اللہ جان جیسے لوگوں سے میری درخواست ہے خدا راہ مشہور ہونے کے اور بہت سے طریقے ہیں جیو و جنگ چینل جوائن کرنے کے لئے عمران خان کی دشمن اور دین کی دشمنی ہی کافی ہے وطن عزیز اور پاک فوج پر گند اچھال کر اپنے ضمیر کی اتنی کم قیمت  مت لگاو کہ کل تم لوگوں کو پچھتانا پڑے ۔

اور سوچ کہ کبھی ذاتی مفاد کے لئے کسی نے اپنی ماں کا سودا بھی کیا ۔ تم تو دھرتی کا وہ بوجھ ہو جس کے لئے امریکی نے کہا تھا پاکستان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو پیسے کے لئے اپنی ماں بھی فروخت کر سکتے ہیں ۔
یوم پاکستان عہد تجدید وفا کا دن ہے دن ہے اس عہد کا جس کے فقط سات سال بعد آزاد ملک دن کے نقشے پر ابھر ، دن ہے شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیشں کرنے کا اور دشمن کو اپنی طاقت دکھانے کا کہ ہم کیا تھے اور اب ہم کیا ہے ہمارے طرف اٹھنے والی ہر آنکھ کو نوچ کھائینگے

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Youm e Pakistan Or Bache Jamhore is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.