
زمین پر افراتفری کے بعد جہاز بھی غیر محفوط
ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ پر فائرنگ سب مشین گن (اے کے47 یا کلوشنکوف) سے اس وقت کی گئی جب وہ رن وے پراترنے کیلئے بہت نیچے اتر آیا تھا۔ مجموعی طور پر طیارہ کو 10 گولیاں لگیں
جمعہ 27 جون 2014

شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں کرفیو کے چھ روز کے اندر چار لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور مجموعی طور پراپنے گھر بار چھوڑ کر شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع بنوں اور صوبہ کے دیگر جنوبی اضلاع کو نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ تک جاپہنچی ہے۔جن میں ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ صوبہ کے ان جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کے موسم میں اس بڑی تعداد میں بے گھر لوگوں کیلئے رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی اکیلے کسی بھی حکومت کے بس کی بات نہیں اور اس میں پوری قوم کو آگے آنا ہوگا لیکن اس کاکیا کیا جائے کہ پہلے لاہور کے واقعہ اور اس کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پر ہنگاموں کی مسلسل اور لائیو کوریج میں کسی کو شمالی وزیرستان آپریشن اور اس کے نتیجہ میں بے گھر ہونے والوں کی حالت زار کی طرف متوجہ ہونے کا موقع ہی نہیں ملا۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 4 حلقوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہ کئے جانے کی صورت میں صوبہ خیبرپی کے اسمبلی کی تحلیل کی دھمکی پر بدھ کی صبح خیبرپی کے اسمبلی میں اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ صوبائی اسمبلی صوبہ کے عوام کا منتخب ادارہ ہے یہ کسی خان کی جاگیر نہیں عمران خان میدان چھوڑ کر جانے کی بجائے صوبہ کی حکومت کے ذریعہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں اور اگر انہیں استعفی دینے کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوں اپوزیشن کے اس احتجاج پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Zameen Per Afra Tafri K Baad Jahaz Bhi Gair Mehfooz is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 June 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.