
کپتان اور ال شریف کا مستقبل
اتوار 31 دسمبر 2017

افضل سیال
(جاری ہے)
اب بات کرتے ہیں عمران خان کے مستقبل کی ۔۔ کپتان کے نا ملک کے اندر
"انکل وقار" کے ساتھ آئیڈیل مراسم ہیں اورنا ہی ملک کے باہرال شریف جیسے مراسم ہیں ۔۔ ال شریف انکل وقارسمیت تمام قوتوں سے سوادگری کے ماہر ہیں جبکہ کپتان اس خوبی سے بھی محروم ہے ۔۔۔ ال شریف کو الیکشن ڈے خریدنا اورلڑنے کا جو تجربہ ہے وہ کپتان کے پاس نہیں ۔ ال شریف پنجاب کے ہر حلقہ کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ تقسیم کرتے ہیں اور جیتنے والے کو میدان میں اتارہ جاتا ہے ، جبکہ ہر حلقہ کی بیوروکریسی اور الیکشن عملہ "ار اوز"سمیت سب کو منیج کیا جاتا ہے ،کپتان اس آرٹ سے بھی ناواقف ہے ۔۔۔۔ ملک کی بیشتر بیورکریسی نے ریاست پاکستان کی بجائے تخت شریفیہ کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے۔۔ لہذا کپتان اس طاقت کے جن کو بوتل میں قابو کرنے سے بھی قاصر ہے ۔ سب سے اہم ال شریف کا "انکل وقار" سے لین دین پرانا ہے دونوں ایک دوسرے کے نشیب و فراز سے اچھی طرح واقف ہیں ،شہبازشریف انکل وقار کے فیورٹ مین ہیں کیونکہ وہ ماضی میں اس لین دین کے اہم مہرے رہے ہیں لہذا کپتان ،شہباز کے مقابل انکل وقار کے اعتماد سے بھی محروم نظر آتا ہے ۔۔ انکل وقار کیوں اعتماد کرے ایک ایسے سر پھرے کپتان پر جو سب کا احتساب چاہتا ہے ۔ جو سب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کرنے کی بات کرتا ہے، جویہ کہتا ہے کہ جرنیل ، بیوروکریٹ ، جج ، ادارے سب آئین پاکستان کے مطابق کام کریں ۔ جو ہر ادارے کے فنڈز کا آڈٹ چاہتا ہے جو ملک کی خاطر کسی سے رعایت کا حامی نہیں۔ جو اپنے ہرجائزموقف پر ڈٹ جاتا ہے ۔ جسکو خریدنا ناممکنات میں سے ہے جو عوام کو سب کچھ بتا دیتا ہے جو سیاست کی منافق کتاب میں نہیں بتایا جاتا ۔۔ ایسے سر پھرے پر "وقارانکل" کیونکر اعتماد کرے گا ۔۔ ۔ کپتان تو وہ ہے جو حکومت کے بغیر امریکہ ۔اسرائیل ، انڈیا سمیت تمام ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور اپنے ملک کا مقدمہ بغیر کسی دباو کے دنیا میں لڑتا ہے ۔۔۔۔۔ لہذا خان کا مستقبل عوام کے شعور پر منحصر ہے اور عوام کے ووٹوں پر نہ پہلے کبھی اس ملک میں حکومت بنی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی بنتی نظر آ رہی ہے لہذاکپتان ماسوائے عوام کے کسی کو قابل قبول نہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.