
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
حکومت کو تین سا ل گذر چکے ہیں ، تبدیلی کے دعویداروں نے کر ونا کی آڑ میں اور دنیا بھر میں مہنگا ئی کی دھائیاں دیکر عا م آدمی کا جینا دوبھرکر دیا ہے ۔ دو وقت کی روٹی مشکل ہو تی جا رہی ہے ۔ غریب غر بت کی لکیر سے نیچے نظر نہیں آرہا مگر امیر، امیر تر ہو چکا ہے ۔ حکومت میں شا مل وہی وزراء اور وہی افر شا ہی جو کئی دھائیوں سے گذشتہ حکومتوں کے آلہ کار بنے ہوئے تھے ، آج بھی براجمان ہیں ۔ وزراء اور بیورو کریسی ایک مفرور سیا ستدان سے خو فزدہ ہیں جو آئے روز پا کستان واپسی کی خبریں پھیلا کر ڈرا تے رہتے ہیں ، کبھی وہ طا قتور لوگوں سے راتوں کو ملا قا تیں کر کے انہیں ملا زمت میں تو سیع دینے کی خبریں شا ئع کرا تے ہیں اور یہی تا ثر دینے کی کو شش کر تے ہیں کہ آئندہ پھر وہی وزیر اعظم ہونگے ۔ اک واری فیر شیر نہیں بلکہ چو تھی بار فیر شیر!
حکومت میں شا مل وہ وزراء اور اراکین اسمبلی بھی ہیں جو ہر دور میں منتخب ہوتے ہیں اور وہ ہر حکومت کی مجبوری بن چکے ہیں ایسے اراکین اسمبلی نے ملا زمتوں کی بھر تی پر بے روزگار وں سے لا کھوں روپے وصول کیے ایسے نو جوانوں کی ماؤں نے اپنے زیور اور بہنوں نے اپنے بھا ئیوں کی ملا زمت کیلئے تمام زیور بیچ ڈا لے ۔ ہمارے ضلع میں پٹواریوں کی ملا زمتیں پندرہ لا کھ سے زائد فی سیٹ نیلا م ہوتی رہی ہیں اور مبینہ طور پر بارڈر ملٹری پو لیس کی ملا زمتیں بھی کھلے عام فروخت ہوئیں۔ میڈیکل افسروں کی ایک سا لہ مدت اور ایف سی پی ایس ڈا کٹروں کی بھر تی پر بھی پورے دا م وصو ل کیے گئے ۔ تحصیل آفس اور رجسٹری برا نچ میں اسی کا کام ہو تا ہے جو فکس ریٹ ادا کر تا ہے کیو نکہ اہلکاران کے مطا بق انہیں اوپر رقم دینی ہو تی ہے ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان جو اب یہاں سے تبد یل ہو چکے ہیں ان سے ملا قات ہوئی تو انہیں بتا یا گیا کہ ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے حضرات اپنی مر ضی سے تر قیا تی کا م جس محکمہ کو چا ہیں دیتے ہیں اور شرط یہ ہو تی ہے کہ وہ زیا دہ پر سنٹیج انہیں دی جائے ، بڑے بڑے سر دار اور نواب کہلوا نے والے اتنا نیچے آجائیں گے سر شر م سے جھک جا تے ہیں ۔ ترقیا تی محکموں کے افسران نے اسی آڑ میں اپنے ریٹس بڑھا دیے ہیں ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے نا م پر لوٹ مار جا ری ہے۔ آپ اندا زہ لگا لیں ترقیاتی کا م کس پیما نے کا ہو گا ، نئی تعمیر شدہ سڑکوں کا حا ل سو شل میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلی کے نا م پر سب کچھ جا ئز ہے اور پھر ان کے قریبی سا تھیوں کا تو ہا تھ روکنے والا کو ئی نہیں۔
ہمارے ارا کین اسمبلی میں ایسے بھی ہیں جو کھا د بیج کے نا م پر چور با زاری میں ملوث ہیں کھا د کے حصول کیلئے طویل لائنیں ایسے لو گوں کا کیا دھرا ہے ۔ یہ رکن اسمبلی کھلے عا م کہتا ہے کہ اس نے ووٹوں کے حصول کیلئے نقد رقم دی ہے۔ ووٹ خریدے ہیں یہی وہ اراکین اسمبلی میں جو بلد یا تی انتخا بات میں اپنے بھا ئیوں اور بیٹوں کے لیے سر گرداں ہیں۔ مبینہ طور پر کاروں اور بڑی گاڑیوں کی سمگلنگ میں ہمارے ایم پی اے ار ایم این اے ملوث ہیں اور بلو چستان سے پہاڑوں میں بنائی گئی نئی سڑکیں اور جیپ ایبل ٹریک شا ید اسی مقصد کیلئے بنائے گئے ہیں ۔ 2022انتخابات کا سا ل ہو سکتا ہے اور ہمارے اراکین اسمبلی مختلف جما عتوں سے مذا کرات کر رہے ہیں ۔ یہ بات طے ہے کہ آنے والے عا م انتخابات میں یہ سیا سی صورت حا ل یکسر بد ل جائے گی ۔ جنوبی پنجاب کے سکریٹری صا حبان ار کمشنر کو صر ف تو نسہ اور بارتھی کے راستے یا د ہیں وہ اپنی ملازمت پکی کر نے اور دیگر اعلی عہدوں کے حصو ل کیلئے وہاں پہنچ جا تے ہیں ۔ ڈیرہ غا زیخان کے دیگر علا قوں کے بنیا دی مسا ئل سے وہ آگاہ نہیں اور اگر وہ جانتے ہیں تو ان کیلئے صر ف تحصیل تو نسہ کی فکر ہے ۔ کمشنر نئے تعینات ہوئے ہیں لو گ بتا تے ہیں کہ وہ محنتی افسر ہیں لیکن اس بد عنوانی، سمگلنگ ، چوری ڈکیتیوں کا کوئی تو نوٹس لے ۔ لگتا ہے کہ بیو روکریسی اور اراکین اسمبلی اس حکومت کے وفادار نہیں بلکہ معا ملا ت کہیں اور طے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.