
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
چند ایسی ویڈیو ز بھی ہو سکتی ہیں جس کا کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہو گا۔ ہر سیا سی جما عت اس سے برا ت کا اظہار کر ے گی جس طر ح لا ہور کے حلقہ این اے 133میں ہوا ہے ۔ یہ کس نے بنائی ہے اور کیا مقا صد ہو سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ کا مقا بلہ تو درکنار کسی سیا سی قو ت کیلئے ندا مت کا با عث ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک انصا ف فنی اعتبار سے انتخا بی عمل سے با ہر ہو گئی وہ خو د ہوئی یا کسی خفیہ بات چیت کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے بحر حال ووٹران کو دو ہزار روپے کے عوض ووٹ شیر کو دینے اور مہر لگا نے کی تر غیب دی جا رہی ہے ۔ میرا ذ ا تی خیا ل ہے کہ اس ویڈ یو کا مسلم لیگ (ن) سے تعلق نہیں ہو سکتا البتہ انتخا بی عمل اور نتا ئج کو مشکو ک بنا نے کیلئے کسی کی بھی کار ستا نی ہو سکتی ہے جس کا جلد نتیجہ سا منے آ جائیگا لو گ تھوڑا انتظار کریں۔
ایسی ویڈ یو ز کے خا لق مسلم لیگ ن کو ہی قرار دیا جا تا ہے اس کی وجہ بڑی سا دہ کہ مریم صفدر پہلے کہہ چکی ہیں اور اس سے پہلے شہباز شر یف اور ایک جج کی آڈیو جس میں شہباز شریف مجر موں کو سزا دینے کیلئے کہہ رہے ہیں ۔ احتساب عدا لت کے جج ارشد ملک کی ویڈ یو ز کے متعلق بھی یہی کہا گیا لیکن یہ خبر بھی عا م ہے کہ ارشد ملک کی ویڈ یو ز کروڑوں میں خرید ی گئی تھیں اور وہ پرا نی ویڈیو تھی جو ملتان میں دوران پو سٹنگ کسی نے بنائی تھی۔ وگر نہ جا تی عمرہ اور مکہ مکر مہ اور مدینہ منورہ میں بھی ملا قا ت کی ویڈیوز بھی سا منے آجاتیں۔
سیا ست میں پروپیگنڈہ مو ثر ہتھیار سمجھا جا تا ہے اور وہ سیا سی میدان میں ضروری سمجھا جا تا ہے لیکن ویڈ یو ز کا رجحا ن خطر نا ک ہے اور نہیں معلو م کہ آگے کیا ہو گا اور کیا کچھ سا منے آئے گا۔ عد لیہ اور یاستی اداروں کے خلا ف یہ مہم کسی بہت ہی خطر نا ک مہم جو ئی کی خبر دے دے رہی ہے۔
ہر سیا سی کارکن کے علم میں ہو گا کہ مسلم لیگ ن نے نوے کی دھائی میں محتر مہ نصر ت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے خلا ف قا بل اعترا ض تصا ویر بنوا کر جہا ز سے گرا ئی گئی تھیں جس کا اس وقت بھی سیا سی زعمائے برا منا یا تھا ۔ دوسری طر ف پا کستان پیپلز پارٹی ایسی حر کتوں کے خلا ف رہی اور انہوں نے ہمیشہ شر منا ک حر کتوں سے اجتنا ب بر تا لو گ جا نتے ہیں کہ پا کستان پیپلز پارٹی کے سا بق رہنما را نا ثنا ء اللہ نے محتر مہ بے نظیر بھٹو کے سا منے مر یم صفدر کے بارے میں کچھ معلو مات دیں تو محتر مہ نے نہ صر ف برا منا یا بلکہ نو بت یہاں تک پہنچی کہ اسے پیپلز پارٹی سے نکا ل دیا اور مسلم لیگ ن نے ہی اپنے پا س جگہ دی لیکن رانا ثنا ء اللہ نے محترمہ کے خلاف ایسا زہر اگلنا نہ چھوڑا ۔ مسلم لیگ ن ایسی کاروائیوں سے ایسے سیا سی دوراہے پر کھڑی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ مقتدر قوتیں انتی مجبور ہوجائیں کہ انہیں انتخا بات سے پہلے ہر لحا ظ سے صا دق و امین قرار دیں اور پھر وہ چو تھی بار وزیر اعظم بن جائیں وگر نہ علا قا ئی اور جغرا فیا ئی حا لات کے تنا ظر میں سب کچھ تلپٹ کر نے کی خوا ہش رکھتی ہے ۔ اتنا جھوٹ بو لو کہ ہر بات سچ لگے ، اسی اصول پر ہو رہا ہے ۔ یہ خبر بھی ہے کہ جنر ل با جو ہ اگر قبول کر لیں تو وہ ملا زمت میں مزید تو سیع دے سکتے ہیں ۔
اگر حکومتی کا وشوں کا ذکر کریں تو احتساب ٹھس ہو کر رہ گیا بلکہ مجر موں کو با ہر بھیج دیا گیا اور دوسرے ملزم نے پچا س روپے کے اسٹا م پر ذمہ داری قبول کی کہ مجر م وا پس آجائیگا۔ احتسا ب ادارے کو گا لیاں دی جارہی ہیں اپنے آپ کو بے گنا ہ سمجھتے ہیں عدا لتیں گھبرا ئی ہوئی ہیں ہر کسی کو اپنی ویڈ یو لیک ہونے کا خوف ہے ۔ حکومتی وزرا ء با ہمی دست و گریباں ہیں ، مہنگائی اور بے روزگاری کا عفریت غریب کو نگل رہا ہے ۔ عمران خان کی حکو مت اپنے نعروں کے شور میں زمین بو س ہو رہی ہے ۔ ہر سیا سی کارکن یہ سمجھتا ہے کہ سب ایک ہیں ایک دوسرے کو بچا نے کا عمل جاری ہے اور مخصوص قوتیں ایک کے بعد دوسرے سے راہ و سم بڑھا تے ہیں اس طر ح ملک کو چلا نے کی کو ششوں میں مصروف ہیں ۔ خدارا خلا قیا ت کا خیال رکھیں۔ ممکنہ طور پر آنے والی ویڈ یو ز سے اس ملک کا اسلام تشخص تو رہنے دیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.