
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ اور اسلام آباد میں متوقع دھرنے کی وجہ سے امن و امان کی صورت حا ل کشیدہ رہی مختلف مقا مات پر پو لیس پر حملے ہوئے اور کئی جوان شہید ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں ۔ بگڑتی صورتحا ل کو دیکھ کر پنجاب کو رینجر ز کے حوالے کر دیا گیا حکومتی وزراء نے تحریک لبیک کے بھارت سے تعلقات کا الزام عا ئد کیا اور اسی تنظیم کو دہشت گر د تنظیم کہہ کر سخت کاروائی کا عندیہ دیا۔ سا تھ ہی مذاکرات کی بات بھی کی جا تی رہی ۔ اسی دوران اچا نک تبد یلی آئی اور اس کا لعدم تنظیم سے مذاکرات کیلئے علماء کو شا مل کیا گیا ۔ مشا ئخ عظام آگے آئے اور مفتی اعظم پا کستان مفتی منیب الرحمن کی سر براہی میں اندرون خا نہ مذا کرات ہوئے جس میں اہم اور مقتدرا داروں نے بھی شرکت کی جس کی تصویریں بھی منظر عا م پر آچکی ہیں ۔ قوم اس وقت حیران اور ششدررہ گئی جب مفتی منیب الرحمن نے ٹی وی پرآکر کہا لبیک والوں نے کبھی یہ مطا لبہ نہیں کیا کہ فرانس کے سفیر کو نکا لا جائے یا سفارت کا نے کو بند کردیا جائے ۔ بند کمروں کے ان اجلا سوں کے نتیجے میں لا ہور سے اسلام ااباد کے تمام راستے کھول دیے گئے اور تحیریک لبیک کے کارکنان وا پس جا نا شروع ہو گئے۔ مبینہ طور پر معا ہدے کے مطا بق اس تنظیم کو کالعد م قرار دینے کا حکم وا پس لے لیا گیا ہے اور اسے سیا ست کے دھارے میں لا نے کا خصو صی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ گر فتار کارکن رہا کر دیے گئے ہیں اور وہ اب سیا سی میدا ن میں بھر پور کر دار ادا کریں گے۔
اس قوم کی خیر یت کی انتہا نہ رہی جب سنا گیا کہ تحریک لبیک پا کستان اور تحریک انصا ف کے در میان سیا سی ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے اور شنید ہے کہ آئندہ عام انتخا بات میں اگر دونوں جما عتوں کا سیا سی اتحاد نہ بھی ہو سکا تو کسی نہ کسی فارمو لے کے تحت سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ۔ بیچاری قوم تا حا ل ورطہ حیرت میں ہے کہ بھار ت سے امداد لینے والے کیسے اتنی جلدی محب وطن ہو گئے ان کی تمام خطا ئیں معا ف ہو گئی ہیں ۔ سیا ست کی بسا ط میں مہرے چلا نے والے تحریک لبیک پا کستان کے ووٹ بنک کو تحریک انصا ف کے حق میں استعمال کر نے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ امید کی جا سکتی ہے کہ آئندہ عا م انتخا بات میں تحریک لبیک پا کستان ایک مو ثر سیا سی جما عت بن کر ابھرے گی اور مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک کا خو ب فا ئدہ اٹھا ئے گی ۔ شطر نج کی اس چا ل پر لو گ اور سیا سی جما عتیں حیران ہیں اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا انجا م کیا ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.