سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی

ہفتہ 18 دسمبر 2021

Ahmad Khan Leghari

احمد خان لغاری

عالمی سیا ست کو اگر بغور دیکھا جائے تو اہل فکر و نظر کے رونگٹے کھڑے ہوجا تے ہیں۔افغا نستان میں انسا نیت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے بھو ک افلا س بیچ بازار کے رقصاں نظر آتی ہے ۔امریکہ کے پالتو اسرا ئیل برادر اسلامی ملک ایران پر حملہ کر نے کا اعلا ن کر چکا ہے بھارت کو خطے کا تھا نیدار بنا دیا گیا ہے ۔ انڈین آرمی چیف کے ہیلی کا پٹر حا دثہ پر دل دہلا دینے والے حقا ئق منظر عا م پر آچکے ہیں۔

آرمی چیف کا ہیلی کا پٹر تبا ہ ہو جا نا بلا شبہ غیر معمو لی حا دثہ اور واقعہ ہے ۔ دنیا کی طا قتور قوتیں آگے بڑ ھ رہی ہیں اور کسی وقت بھی کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے ملک کے اندر کی سیا ست عجب تذبذب کا شکا ر نظر آتی ہے ۔ سا نحہ سیا لکو ٹ نے اس قوم کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا ہے جو ملک اس قوم کو بینائی عطا کر تی ہے تا کہ وہ دیکھنے کے قا بل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ہم نے اس محسن قوم ایک فر د کوسر عام تشدد کر کے زندہ جلا دیا جلتی لا ش کے سا تھ سیلفیاں اور رحمت اللعالمین کی امت نعرہ رسا لت کے شور میں جنت سمیٹنے کے جذبہ سے سر شار ایک دوسرے سے با زی لے جا نے میں پیش پیش نظر آرہے تھے۔ اگر چہ تنظیمی قیا دت جو لبیک کے دعوے دار ہیں انہوں نے وا ضع طور پر اس واقعہ سے بیزاری کا عند یہ دیا ہے لیکن اس تنظیم کو چلا نے والے فنڈنگ کر نے والے مو جو د ہیں ۔

وہ ملکی اور غیر ملکی ہو سکتے ہیں بد قسمتی یہ ہے کہ حکو مت پاکستان کبھی حضور کے ان پر وانوں کا تعلق ہند وستان سے جوڑتے ہیں تو کبھی انہیں رہا کر کے امن و آشتی کا در س دیتے نظر آتے ہیں طر فہ تما شہ یہ ہے کہ حکومتی ذمہ دار تنظیم کے قا ئد محتر م کی رہائی پر انہیں گلد ستے پیش کر تے ہیں اور ان کے گلے میں ہار ڈالتے ہیں ۔قارئین کرام ! سعو دی عر ب نے دنیا کی عالمی تنظیم جو تبلیغ دین کا فریضہ سر انجام دیتی ہے اور دنیا بھر سے شر ک اور بدعت کے خا تمے کا پر چم بلند کر رکھا ہے اس تنظیم تبلیغی جما عت کا نا صر ف سعودی عرب میں تبلیغی کا م سے رو ک دیا ہے بلکہ عر ب مسا جد کے سر کاری اماموں کو ایک مرا سلہ کے ذریعے ان تبلیغی لو گوں سے دور رہنے اور ان کے خیا لات کو غیر اسلامی غیر شر عی قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمات کو شر ک اور بد عت سے بھرپور قرار دیا ہے ۔

جما عت سے وا بستہ افرا د کو بھی اہل سنت والجما عت کے عقا ئد کے مطا بق زند گی گزارنے کا در س دیتے ہوئے اس تبلیغی جما عت سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ مزید براں سعودیہ عر ب کے جید علما ء جو ان کے لیے صرا ط مستقیم کا در جہ رکھتے ہیں کے فتا وی کے حوالے دیکر تبلیغی جما عت کی کار کر د گی کو شر ک اور بد عت کی تعلیمات قرار دیا ہے ۔ پا کستان میں اہل سنت کے ایسے علما ءء جو سعوری عر ب کی حکومت کو سر عا م خا دم الحرمین کی بجائے خا ئن الحر مین قرار دیتے تھے آج وہی علما ء بڑے بڑے جلسوں میں امیر یذ ید زند ہ با د کے نعرے لگا رہے ہیں یہ طبقہ اب سعو دی عر ب کے با دشا ہوں کے اور ان کے دیگر اداروں کے قریب تر ہیں ۔

تحر یک لبیک کی سر پرستی کر نے والوں اور صلح میں یہی پیشوا صف اول میں ہیں۔ سعودی حکومت کے حا شیہ بر دار یہی علماء ہیں پہلے والے لو گ اور تنظیمیں اپنے انجا م کو پہنچ رہی ہیں اور پا کستان میں نئے سا تھیوں کو انتخا ب کیا گیا ہے ۔ بیرونی اور اندرونی سطح پر تمام انتظا مات مکمل ہو چکے ہیں اسٹیج تیار ہو چکا ہے ۔ جہان تک پا کستان کی عمرانی حکومت کا سوا ل ہے تو عمران خا ن اور مقتدرہ قوت کے در میان بھی فا ئنل راؤنڈ ہے سو چنے والے اپنے انداز میں سو چ رہے ہیں پاکستانی سیاست میں سیا سی پنچھی ہواؤں کا رخ دیکھ رہے ہیں۔

ادھر سے اُدھر پھدکنے کے دن آرہے ہیں ۔ نئی سیا سی بسا ط بچھا دی گئی ہے ۔ ایم این اے ۔ ایم پی اے جو تحریک انصا ف سے ما یو س ہو چکے ہیں وہ اپنی ملا قا تیں جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ ہر ضلع میں تحریک انصا ف کے ممبران کی ملا قا تیں بند کمروں میں جا ری ہیں ۔ شریف برادران کے تمام راستے مسدود کرنے کا عمل جا ری ہے ۔ پا کستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں منا سب جگہ مل جائے گی ۔

تحریک لبیک پہلے سے بڑی جما عت بن کر ابھر رہی ہے چو نکہ ان کے سر وں پر اپنوں اور پرائیوں کا دست شفقت بہت مضبو ط ہے ۔
تحر یک لبیک سے متصا دم عقا ئد کی جما عتیں نا پید ہو جائیں گی ۔ چو نکہ انہیں آزما یا جا چکا ہے ۔ انہیں اندازہ ہے کہ صحا بہ سے زیا دہ رحمت العا لمین کی تو ہین کو ئی بھی بر داشت نہیں کر سکتا ۔ یہی مسلمان کا عقیدہ ہے ۔ ایران اور پا کستان کو گھیر لیا گیا ہے ۔

اس ملک کو بچا نے کے لیے صدارتی نظا م حکومت کو را ئج کر نے کا عمل شروع ہو سکتا ہے ۔ امر یکہ سے دوری چین سے بھی دوستی نہیں تو پھر بتائیں ہماری منزل کیا ہے ۔ بلد یا تی انتخا بات کے انتظا مات اور بعد ازاں عام انتخا بات کا قوی امکان ہے ۔ فصلی بٹیرے اپنی منزل متعین کر رہے ہیں ۔ ہمارے علا قوں سے شا ید ہی کوئی رکن اسمبلی PTIکے پلیٹ فارم سے انتخا بات میں حصہ لیں۔ خوا جہ شیراز ، سر دار امجد فاروق کھو سہ ، سر دار جا وید اختر لنڈ ، زرتاج گل اور حنیف پتا فی کے معا ملا ت دوسری جما عتوں سے چل رہے ہیں۔ وہ کسی وقت اعلا ن کر سکتے ہیں لیکن معا ملات عا لمی سطح پر اور اندرونی سطح پر کسی بڑے حا دثے اور تبد یلی کے اشا رے دے رہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :