
کہیں دیر نہ ہو جائے.
ہفتہ 1 مئی 2021

احمد علی کورار
لیکن عوام بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتی رہی اور عوام یہاں تک بھول چکی کہ کورونا وائرس ہے بھی سہی یا نہیں.
عوام نے غفلت کی چادر اوڑھ لی اور بے فکری سے اپنے روزمرہ مشاغل میں مشغول رہی.
کورونا وائرس کے باعث ملک میں سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے عوام ہوش کے ناخن لیں اور احتیاط برتیں.ہم ہندوستان کی دگرگوں کے حالت سے تو واقف ہیں وہاں کیا صورتحال ہے بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں.
(جاری ہے)
ہسپتال بھرے پڑے ہیں آکیسجن کا مسئلہ درپیش ہے لوگوں کی لاشیں فٹ پاتھوں پہ پڑی ہیں ان کی لاشیں جلانے کے لیے لکڑیاں نہیں ہے.
دل دہلانے والے مناظر ہیں.اللہ رحم فرمائے.
لیکن اس کے برعکس ہم بے فکری سے ایس او پیزکی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں.عید کے قریب آتے ہی ہم شاپنگ مالوں کا رخ کریں گے بے فکری سے بڑے پیمانے پر خریداریاں ہوں گی اگر ایسی صورتحال میں ہم خود کو گھروں تک محصور کرلیں اور عید سادگی سے منائیں تو ہماری زندگیوں میں کچھ فرق نہیں پڑنے والا.
تاسف یہ ہے کہ تیسری لہر کی شدت کے باوجود ہمارے ہاں یہ اعتراض کیا جارہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کی طرف کیوں جارہی ہے جب ہم عوام ایس اوپیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت کو ایسا قدم تو اٹھانا پڑے گا کیونکہ عوام کی جان ومال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے.
بے احتیاطی کی روش اپنانے کے بھیانک نتائج سامنے آرہے ہیں جب تمام حدیں پار ہوگئیں تو حکومت کو ایس او پیز پہ عملدرآمد کرنے کے لیے فوج طلب کرنی پڑی ہے.یعنی ہم پیارومحبت سے بات نہیں سمجھتے سختی اور ڈنڈے سے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہیں قابلِ افسوس بات ہے.
دوسری بات یہ ہے پاکستان اپنے طور پر ویکسین تیار کرنے میں ناکام رہا اور اس وقت امداد کی گئی ویکسینز بائیس کروڑ والے ملک کے لیے ناکافی ہیں.
پاکستانی عوام کو صورتحال کی شدت اور سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اپنے طرزعمل میں مکمل تبدیلی لانی ہوگی.سمجھ دار قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایس اوپیز پر عمل درآمد اپنی ذات پر فرض کر لیں.
کیونکہ احتیاط میں زندگی کے دوام کا پیغام پوشیدہ ہے
اس کے برعکس ذرا سی بے احتیاطی کے بھیانک نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد علی کورار کے کالمز
-
ہائے جوانی
منگل 6 جولائی 2021
-
داڑھی والا
پیر 21 جون 2021
-
سوفی کی دنیا
جمعرات 27 مئی 2021
-
درخت آدمی ہیں
منگل 25 مئی 2021
-
آپ وہ ہیں جو چھپاتے ہیں
بدھ 19 مئی 2021
-
کیا زمانہ تھا!
جمعرات 6 مئی 2021
-
بے زبانی زباں نہ ہو جائے
منگل 4 مئی 2021
-
کہیں دیر نہ ہو جائے.
ہفتہ 1 مئی 2021
احمد علی کورار کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.