تعریف تو بنتی ہے

منگل 15 جنوری 2019

Ahmed Khan

احمد خان

دل کو شا دکر نے والی بات یہ ہے کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں پر آخر کار حکومت وقت کو رحم آہی گیا بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے پنا ہ گاہیں فراہم کر نے پر بلا شبہ حکومت وقت تحسین کی مستحق ہے ، گر م و سرد مو سم میں بے گھر افراد جس اذیت سے گزرتے ہیں ان کا حال وہی جا نتے ہیں بالخصوص خون کو جما دینے والی سردی میں راتوں کو کھلے آسمان تلے سونا ، صرف سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جا تے ہیں ، حکو مت کے کپتان نے نہ صرف بے گھر افراد کے دکھ کو محسوس کیا بلکہ عملاًدرماندہ طبقے کے اہم تر ین معاملے کو تر جیحی بنیادوں پر حل بھی کیا ، لا ہور کی پنا ہ گا ہ کا دورہ نصیب ہو تو مو جودسہولیات دیکھ کر حکومت کے لیے شاباش کے الفاظ خود بخود لبوں سے پھسل جا تے ہیں ، لا ہور اور پشاور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی حکومت کی جانب سے پنا ہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے ، ضمناً بس اتنی سی گزارش ہے اگر نیکی کے اس کام کو ضلع اور تحصیل سطح تک پھیلا دیا جا ئے اس طرح بہت سے ضرورت مندوں کی گزر اوقات آساں ہو جا ئے گی جس طرح سے کپتان اس اہم تر انسانی مسئلے میں درد دل دکھا رہے ہیں امید واثق ہے کہ پنا ہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ چند شہروں تک محدودنہیں رہے گا بلکہ حکومت روشنی کے ان چراغوں میں چابک دستی سے اضافہ کر تی چلی جا ئے گی۔

(جاری ہے)


 اب ذکر کچھ خارجہ معاملات کا بھی لگے ہا تھوں ہو جا ئے ، وطن عزیز کی خارجہ پالیسی ہمیشہ سے ناقدین کی زد پر رہی ہے ، بڑ ے عرصے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خوش گوار تبدیلی محب وطن حلقوں میں محسوس کی جارہی ہے ، کل تک امریکہ بہادر پاکستان کے حکمرانوں سے ” ڈو مور “ کا مطالبہ کر تا تھا ، کپتان کے عہد میں یہ معاملہ مو قوف ہوتا دکھا ئی دیتا ہے اگرچہ پہلے پہل امریکہ بہادر نے نئی نو یلی انصافین حکومت کو بھی آنکھیں دکھا نے کی اپنی سی کو شش کی مگر کپتان کے زیر کمان وزارت خارجہ سے ” تر کی بہ تر کی “ جواب ملنے کے بعد امریکہ بہادر اب برابری سطح پر پاکستان سے معاملات سلجھا نے کا آرزومند ہے ، غیر جانب حلقوں کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی عہد میں خارجہ پالیسی میں ایک آزاد ملک کی جھلک نظر آرہی ہے ، دوسری جانب دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے لگے چند ماہ میں تحریک انصاف حکومت نے جس عر ق ریزی سے کام کیا اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ، چین اور عرب دوست ممالک جس طر ح سے پاکستان پر ” صدقے واری “ہو رہے ہیں یہ کامیاب خارجہ پالیسی کا پر تو ہے ، خارجہ تعلقات کے باب میں کیا ہو رہا ہے ،چین پاکستان کی مزید مدد کے لیے آمادہ ہو چکا ، عرب دوست ممالک کی طرف سے امداد کے سلسلے کی شروعات ہو چکیں ، وزارت خارجہ کے مصدقہ ذرا ئع کہتے پائے جا تے ہیں کہ آنے والے ما ہ و سال میں خارجہ پالیسی میں مزید ”نکھار “ آنے والا ہے جس سے بیرونی دنیا میں جہاں پاکستان کی تکریم میں اضافہ ہو گا وہی مالی طور پر پاکستان کو خاطر خوا فوائد ملیں گے ، اب تک کی کپتان کی خارجہ پالیسی اور حکمت عملی کو دیکھتے ہو ئے کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وطن عزیزکو بیرونی دنیا میں مزید کامرانیاں حاصل ہو ں گی ۔

پاکستان کے عوام ہمیشہ سے جمہو ریت کے گن گا نے والوں سے شکو ہ کنا ں رہے ، عوامی حلقوں کے مطابق انتخاب کے دنوں میں عوامی نما ئند ے جو وعدے اور دعوے کر تے ہیں ، کا مرانی کے بعد نہ صرف یہ کہ اپنے وعدے بھول جا تے ہیں بلکہ عوام کی رسائی سے بھی دور ہو جا تے ہیں ، کئی ایم این اے اور ایم پی اے کے با رے میں تو مشہور ہے کہ اپنے حلقے میں وہ پانچ سال بعد تشریف لا تے ہیں وہ بھی اس لیے کہ انہوں نے پھر سے ووٹ لینے ہو تے ہیں ، حالیہ حکومت کے مگر ایم این اے اور ایم پی اے اپنے حلقوں میں نظر آرہے ہیں اگر چہ جو تو قعات عوام نے تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے باندھ رکھی تھیں وہ پوری نہیں ہو رہی ہیں البتہ حکومتی ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں میں پائے جاتے ہیں اور حتی المقدور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تگ و دو بھی کر تے پا ئے جاتے ہیں ، ضرورت مگر اس امر کی ہے تحریک انصاف کی مرکزی اور صو بائی حکومتیں عوام کی تو قعات کے مطابق تیز تر انداز میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر یں ، آخر کب تک عوام کو سہا نے خوابوں پر حکومت وقت بہلا تی رہے گی ،دل فریب نعروں اور خالی خو لی دعوؤں سے بات بننے والی نہیں ، منا سب یہی ہے کہ حکومت وقت اب عوام کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر ے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :