اک ستم اور میری جاں

پیر 21 جنوری 2019

Ahmed Khan

احمد خان

لیجئے جو کسر رہ گئی تھی عوام کے قدر دانوں نے وہ ادویات کی نر خوں میں اضافہ کر کے پو ری کر دی عوام کہ جیسے پہلے ہی گرانی کا سامنا ہے ، ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے انہیں مزید حواس با ختہ کر دیا ہے ، عوام اپنے اس مسیحاکو ڈھو نڈ رہی ہے جو حکومت میں آنے سے قبل عوامی مشکلات اور مصائب کا تذکرہ بڑے ہی گلو گیر لہجہ میں کیا کرتا تھا ، عوام کا کپتان جو اقتدار کی رہداریوں میں داخل ہو نے پہلے مہنگائی کے خلاف گھنٹوں بو لتا تھا ، عوام حیران ہیں کہ بر سر اقتدار آنے کے بعد عوام کا کپتان اقتدار کے دوسرے حواریوں ما نند کیو ں ہو تا جا رہا ہے ، صحت عامہ کے باب میں قارئین خوب جا نتے ہیں کہ حالات پہلے ہی بہت پتلے ہیں ، صحت عامہ کی سہو لیات کا فقدان ہے ، خاص طور پر متوسط اور غریب طبقہ تو زکام اور بخارکے علا ج سے لا چار ہے ، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ ہو ش ربا بڑ ھو تری سے عوام حالت مز ید ابتر ہو جائے گی، سر کار کے زیر کمان اسپتالو ں میں بیما روں کا علا ج کس طر ح ہو تا ہے ، اس سے بو ٹا بو ٹا آگاہ ہے ، ظاہر ہے سارے معاملے سے حکمران بھی خوب آشنا ہیں ، گئے دنوں میں عدالت عظمی بھی مملکت خداداد پاکستان میں صحت عامہ کے معاملے میں سر گر م بھی رہی اور بر ہم بھی رہی، جس ملک میں صحت عامہ کی سہو لیات سنگین حد تک ناپید ہو ں ، جس ملک میں علا ج کے زمر ے میں غریب کی جمع پو نجی کنا رے لگ جا ئے ، جس ملک میں غربت گھروں کے دیواروں پر بال کھو لے سو رہی ہو ، ایسے ملک میں ہونا تو یہ چا ہیے تھا کہ حکومت وقت علاج و معالجے کے باب میں انقلابی اقدامات کر تی ، اسپتالوں کی بد تر حالت کو بہتر کر نے کی سبیل کر تی ،سر کار کے کمان داری میں چلنے والے شفا خانوں میں غریبوں اور ناداروں کے علاج کے لیے سہولیات کا جال بچھا تی ، مگر اس کے بر عکس حکومت کے مہر بانوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے مصائب کچھ اور بڑھا دیے ، جناب وزیر اعظم اور ان کے رفقاء جب اقتدار کے راہی تھے کے دنوں میں جلسوں اور ٹی وی پر وگراموں میں صحت عامہ کے شعبے میں سہو لیات کی فراہمی کے دعوے کیا کر تے تھے ، غریب اور متو سط طبقات کو سستے علا ج و معالجے کی کوش خبری سنا یا کرتے تھے ، المیہ مگر یہ ہے کہ حقیقی جمہو ریت کی داعی اور عوام کی پیاری تحریک انصاف کے عہد میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، مو ذی اور پیچید ہ امراض رہے ایک طر ف ، جس ملک کے عوام چھوٹی مو ٹی بیماریوں کے مناسب علاج کی سکت سے محروم ہے اس ملک کے عوام کے ساتھ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سنگین مذاق ہی قرار دیا جاسکتا ہے ، کیا اس امر سے ہم واقف نہیں کہ صحت کے شعبہ میں پہلے ہی لو ٹ مار کا بازار گر م ہے ، وطن عزیز میں طبیبوں کی اکثریت کی فیس پہلے ہی ساتویں آسمان کو چھو رہی ہے ، ہمارے کہے پہ یقین نہیں تو خود عرق ریزی سے مشاہدہ کر لیجئے ، ما سوائے چند ڈاکٹروں کے جن میں خدا ترسی کا وصف پا یا جا تا ہے ، ور نہ اس قبیلے میں تو پیسہ کمانے کی دوڑ لگی ہو ئی ہے ، عوام الناس جو پہلے ہی ڈاکٹروں کی بھاری بھر کم فیسوں کی وجہ سے پر یشان ہیں ، اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے متو سط طبقے کے لیے اپنا علاج کر وانا لا علا ج کر دیا ہے ، خدا را وطن عزیز کے متو سط اور غر یب طبقے پر رحم کیجئے ، آپ کے بلند و بانگ دعوے اپنی جگہ صادق سہی مگر یا د رکھیے جب تک متوسط اور غریب طبقے کے لیے آپ آسا نیاں پیدا نہیں کر یں گے ، اس وقت تک عوامی حلقوں سے آپ کو پسندیدگی کی سند ملنے سے رہی ، حکومت میں قدم رنجہ فر مانے کے بعد سب سے پہلے کر نے والا کام یہ تھا کہ حکومت وقت عام آدمی کی آسانی کے لیے اقدامات کر نے کی جانب راغب ہو تی لیکن حکومتی سطح پر اس کے بر عکس اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ، پہلے بجلی ، گیس اور روزمر ہ کی اشیاء کی قیمتوں کو پر لگا ئے گئے ابھی عوام کی ” ہا ئے ہا ئے “ کی گو نج کم نہیں ہو ئی کہ اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خوش خبری قوم کو سنا دی گئی ، انہی کالموں میں سابقہ حکومتوں کے ایسے عوام مخالف اقدامات پر ہم یار دوست تنقید کیا کر تے تھے ، طر فہ تماشا ملا حظہ کیجئے کہ تحریک انصاف کے ارباب اختیار بھی سابقہ حکومتوں کی روش پر چل سو چل ہیں ، اگر انصافین حکومت کا چلن یہی رہا ، بتلا ئے دیتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف تیزی سے عوامی مقبولیت کھو دے گی ، مان لیتے ہیں کہ وطن عزیز قر ضوں کے بوجھ تلے سسک رہا ہے ، مگر قر بانی کا بکر ا عوام کو نہ بنا ئیے ، جن بڑے مگر مچھوں نے ملکی خزانے پر ہا تھ صاف کیے ان پر ہاتھ ڈال کر ان سے ملکی خزانے کی رقم سود سمیت واپس لیجئے ،کر ے کو ئی بھر ے کو ئی ،حضور والا یہ معاملہ نہیں چلے گا ، کسی اور سزا عوام کو دینے سے گریز پا رہیے اسی میں عوام کا اور آپ کا بھلا ہے ۔

 

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :