بھاشن

ہفتہ 9 فروری 2019

Ahmed Khan

احمد خان

گیس کے حالیہ بلو ں میں ہو ش ربا اضافے پر متعلقہ وزیر باتد بیر کا رد عمل حیران قر ار دینے کے سوا کوئی چا رہ نہیں ، گیس کے بلوں نے متوسط طبقے کی چیخیں نکال دی ہیں مگر وزیر باتدبیر اس باب میں کیا فر ماتے ہیں ، عوام کو قر بانی دینا ہو گی ساتھ یہ بھی فر ما گئے کہ اس کی ذمہ دار مسلم لیگ ن حکومت ہے ، حضور خدا کے لیے اب بس بھی کیجئے ، ہر معاملے کو سابق حکومتوں کے سر ڈال کر خود کو پو تر ثابت کر نے کا عمل تر ک کیجئے، آخر کب تک سابق حکومتوں کو برا بھلا کہہ کر عوام کو آپ مصائب کے دلدل میں دکھیلتے رہیں گے ، کچھ اسی طر ح کے ڈرامے سابق حکومتیں بھی عوام کے ساتھ رچا تی رہیں۔

اگر تحریک انصاف نے بھی عوام کے ساتھ یہی کچھ کر نا تھا پھر آپ نے عوام کو کیوں بے وقوف بنا یا ، آپ کے پارٹی سر براہ نے بائیس سال تک کیوں باقی ماندہ سیا سی جماعتوں کو سیخوں پر چڑ ھا ئے رکھا ، جس طر ح تحریک انصاف کے ار باب اقتدار عوام کے ساتھ کر رہے ہیں عین اس طر ح کی روش تو سابقہ حکومتوں کی بھی رہی ، آپ کے پیش رو بھی عوام کو سیب اور کیک کھا نے کے مفت مشوروں سے نواز تے رہے۔

(جاری ہے)

اگر تحریک انصاف کے مصاحبین کے چال ڈھال بھی سابق مہر بانوں والی رہتی ہے پھر عوام کا خدا ہی حافظ ہے، غریب اور متو سط طبقات نے تحریک انصاف کو ووٹ اس لیے دیے تھے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر غریب اور متو سط طبقات کی اشک شو ئی کا ساماں کر ے گی ، مگر ہو اس کے بر عکس رہا ہے ، جب سے عوام کی پیاری راج دلا ری تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے اس کے لچھن بھی وہ دیکھنے میں آرہے ہیں جن کی وجہ سے پی پی پی اور مسلم لیگ ن عوام میں بد نام تھیں ، جس طر ح عوام عوام کی ورد کر تے پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے عوام کی لو ٹیا ڈبو ئی تھی ، کم و پیش تحریک انصاف کے بھی وہی وطیرے ہیں ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں تحریک انصاف حکومت کی پے در پے بڑ ھو تری نے عوام کی معاشی کمر توڑ دی ، حالیہ ماہ گیس کے بلو ں نے عوام کا جینا محال کر دیا ، جن کے بل چند سو آتے تھے ان کے بل یک دم ہزا روں میں آنے لگے۔

اوپر سے وزراء اپنے بیانات سے عوام کے زخموں پر مر ہم رکھنے کے بجا ئے بڑی دیدہ دلیر ی سے نمک پا شی کر رہے ہیں ، ملین ڈالر ز کا سوال یہ ہے ، کیا عوام نے اپنے مصائب اور مسائل میں اضافہ کر نے کے لیے تحریک انصاف کو اپنے سر مسلط کیا ہے ، پہلے حج پر سبسڈی کو ختم کر کے بہت سو ں کے دیرینہ ارمانوں کو حکومت نے دریابر د کر دیا اب گیس پر حکومتی رعایت ختم کر کے تمام بو جھ عوام کے نا تواں کند ھوں پر منتقل کر دیاگیا ، قوم پر ہر ستم ڈھا نے کے بعد حکومت وقت عوام سے قر بانی دینے کا مطالبہ کر تی ہے، کیا قر بانی صرف عوام نے دینی ہے ،جب سے وطن عزیز معر ض وجود میں آیا ہے اس وقت سے قوم قربانیاں دے رہی ہے ، ذرا مگر حکمران طبقہ اپنے قبیلے کی قر بانیوں سے بھی قوم کو آگاہ کر ے ، آج تک کون سے حکمران عوام کی خاطر اپنے پیٹ پر پتھر باندھے ، کس سیاسی جماعت ، کس سیاستدان، کس وزیر ، کس مشیر نے ملک و قوم کی خاطر قر بانی دی ،حالیہ سیاسی تاریخ کی بات کر یں تو سابق آمر مشرف جب اقتدار میں آئے وہ بھی ملکی خزانہ خالی ہو نے کا رو نا روتے رہے۔

مگر جب گئے تو ان کے ذاتی خزانے میں اربوں کھر بوں کا اضافہ ہو چکا تھا ، اس کے بعد پی پی پی اقتدار میں آئی ، عوام کے دکھ درد میں ہرلحظہ گھلنے والے پی پی پی کے احباب بھی خزانہ خالی ہے کا رونا روتے رہے مگرانہوں نے بھی خزا نے پر خوب ہاتھ صاف کیے ، مسلم لیگ ن جب اقتدار میں آئی اٹھتے بیٹھتے دونوں میاں صاحبان اشک بہاتے ملک کی تبا ہ حالی کے قصے عوام کو سنا تے رہے اور عوام پر بوجھ بڑھا تے رہے ، اب ہر سیاسی عیب سے پاک تحریک انصاف کا واویلا بھی یہی ہے ، خالی خزانے کا رونا رو کر ہر بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے ، آخر کب تلک قوم حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا ئے گی، آخر کب تلک عوام کے جیبوں پر ہما ری حکومتیں ڈاکے ڈالتی رہیں گی ، کچھ تو خدا کا خوف کیجئے آپ کو تو عوام نے بڑی امیدوں اور چاؤ سے اقتدار میں لا ئے ہیں ، آپ سے تو عوام نے بڑی امید یں وابستہ کر رکھی تھیں ، صد افسوس کہ کپتان صاحب آپ کی حکومت بھی عوام سے جینے کا حق چھیننے پر تل گئی ، شاید کپتان اپنے وہ بھا شن بھول گئے جو تحریک انصاف کے جلسوں میں وہ عوام کو دیتے رہے ،عوام کو مگر کپتان کے وہ بھا شن اچھی طرح یاد ہیں جو وہ گرانی ، بے روز گاری ، صحت عامہ اور تعلیم کے باب میں دیتے رہے ،زیادہ نہیں تو کم از کم گرانی کے بارے میں ہی اپنے وعدے کو ایفا کیجئے کہ متو سط اور غر یب طبقات کی زندگیاں کچھ تو آسان ہو جا ئیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :