”شاباش! مراد علی شاہ “

بدھ 18 مارچ 2020

Ahmed Khan

احمد خان

احتیاط از حد لا زم ہے ، کرونا سے بچا ؤ کے لیے ہر وہ تد بیر سر آنکھو ں پر جس سے انسانی جان کی جان بچنی ممکن ہے مگر ایسی احتیاطی تدابیر سے گریز پا رہیے جس سے قوم خوف کے حصار میں قید ہو جا ئے ، جب سے وطن عزیز کرونا کے نر غے میں آیا ہے ، حکومتی رہبر کرو نا سے قوم کو بچا نے کے لیے اپنے اپنے انداز اور اطوار سے بچا ؤ کے لیے حکومتی بیساکھیوں کے سہارے تگ و دو میں مگن ہیں ، اس سارے قضیے میں مگر سندھ کے کمان دار مراد علی شاہ کا کردارنہایت اعلی ہے ، کرو نا کی وبا سے چھٹکارا پا نے کے لیے جس طر ح سے مراد علی شاہ ہمہ وقت سر گرم ہیں ، جس چابک دستی سے بطور رہبر کر ونا سے بچا ؤ کے لیے چابک دست ہیں ، معاف کیجئے گا اتنی سر عت مرکز اور دیگر صوبوں کے کمان داروں میں نظر نہیں آرہی ، یاد رکھیے ، جب کسی قوم پر مشکل کی گھڑی آتی ہے قوم کے ساتھ ساتھ وہ لیڈ ر شپ کا بھی امتحاں ہوا کر تا ہے ، سچ پو چھیے لمحہ موجود تک مراد علی شاہاس سارے قضیے میں پہلی پو زیشن پر براجمان ہیں ، سندھ کے ہمارے مکرم وزیر اعلی کرو نا کے خلاف بیک وقت کئی محاذوں پر بڑی جاں فشانی سے لڑ رہے ہیں ، ایک جانب کرو نا سے بچا ؤ کے لیے مراد علی شاہ حکومت ان کی کمان داری میں ہر وہ اقدام کر گزرنے کے لیے سر گرم ہے جس سے کرونا سے جان چھڑا نے میں مدد مل سکتی ہے دوسری جانب عوام کے حوصلے کو بڑھا وا دینے میں بطور سیاسی رہبر خوب صورت کردار ابھی نبھا تے نظر آرہے ہیں ، بجا کہ لمحہ مو جود میں کر ونا سے سب سے زیادہ متاثر ہما رے سند ھ کے بھا ئی بند ہیں ، حوصلہ افزاء امر مگر یہ ہے کہ معاملہ کی سنگینی کو محسوس کر تے ہو ئے مراد علی شاہ اور ان کی حکومتی ٹیم کرو نا کو شکست فاش دینے کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ، قارئین اکرام نے محسوس کیا ہو گا کہ مراد علی شاہ رعایا کو کرونا کی وبا سے بچا نے کے لیے ہر وہ اقدام سر عت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں جس سے کرونا کی وبا سے شہر یوں کی جان مامون ہو سکے ، ذاتی طور پر مگر مراد علی شاہ کرونا سے قطعاً خوف زدہ نہیں ، ، کراچی سمیت سندھ بھر میں مراد علی شاہ آزادانہ گھو م پھر رہے ہیں ، اجلاسوں کی صدارت بھی کر تے پا ئے جاتے ہیں اور کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر عمل در آمد کی نگرانی بھی خود کر رہے ہیں ، تاریخ ہمیں کیا بتلا تی ہے ، کٹھن حالات میں جب قوم کی اعلی قیادت ہر اول دستے کا کردار ادا کر ے پھر وہ قوم سخت سے سخت حالات کو بھی شکست دے دیتی ہے ، حکمرانوں کا امتحاں بھی اس وقت ہو تا ہے جب کو ئی قوم اجتماعی طور پر کسی گرداب میں پھنس جا ئے اگر چہ مر کز اور باقی تین صوبوں کی حکومتی قیادت بھی کرونا سے پیچھا چھڑا نے کے لیے بھا گ دوڑ کر رہی ہے مگر مراد علی شاہ کی کیا بات ہے ، سچ پو چھیے تو مراد علی شاہ حقیقتاً ایک عوامی رہبر کا کردار ادا کر تے نظر آتے ہیں ، جہاں مراد علی شاہ کرونا کے خلاف عملا ً جہاد کر رہے ہیں ، وہی شاہ جی کر ونا کو شکست دینے کے اقدامات پر حرف بہ حرف عمل در آمد کے لیے یکسو ہیں عین اسی طر ح معاشرے کے ان نا سوروں کو بھی تواتر کے ساتھ شاہ جی اپنے ” اوقات “ میں رکھنے کے لیے مصروف عمل ہیں ، کئی ایسے معاشرتی عناصر ہیں جو کرو نا کو جواز بنا کر قوم میں خوف و ہراس پھیلا نے کے لیے پر تولے بیٹھے ہیں داد دیجئے مگر شاہ جی کو جنہوں نے دو ٹوک الفا ظ میں منفی عنا صر کو پیغام دیا ہے کہ جو بھی عوام میں منفی تاثر پیدا کر نے کی رتی برابر سعی کر ے گا اس سے آہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے گا یہی وجہ ہے کہ سندھ میں حال کی گھڑی تک افواہ سازوں کی فیکٹر یا ں بند پڑ ی ہیں ، ذخیرہ اندزوں کو عوام سے دو دو ہا تھ کر نے کے مواقع میسر نہیں ،سو کرونا کے کا فی مریض سامنے آنے کے باوجود قوم کے حوصلے ساتویں آسماں پر ہے اگر مراد علی شاہ کرو نا کی وبا کے خلاف اسی طر ح جان لڑا تے رہے اور اپنے جاری کر دہ احکامات پر حرف بہ حرف عمل در آمد کر نے میں کا مران ہو تے ہیں واثق امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مراد علی شاہ ایک روشن ستارے کی طرح رہتی دنیا تک جگمگا تے رہیں گے ، ضروت اس امر کی ہے کہ مر کز اور تینوں صوبوں کے سربراہان حکومت بھی مراد علی شاہ کی تقلید کر یں اور قوم کو اس وبا سے بچا نے کے لیے دن رات ایک کر یں ،رہی بات سیاست چمکانے کی ، سیاست چمکانے کے لیے زند گی پڑ ی ہے جب ملک کے حالات معمول پر آجا ئیں تب ضرور اپنی اپنی سیاست کی دکان چمکا نے اور چلا نے کے لیے اپنے حربے استعمال کیجئے ، مگر اب وقت سیا ست کر نے کا نہیں بلکہ قوم کو مشکل کی گھڑی سے نکالنے کا ہے ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :