
گلشن کا کاروبار
پیر 9 اگست 2021

احتشام الحق شامی
ابھی حال ہی میں کورونا ویکسین فنڈ میں 12 کھرب کا گھپلہ بھی سامنے آیا ہے اور یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں اہم ترین ذمہ دار سرکاری اور حکومتی افراد کے نام بھی موجود ہیں تا ہم ذرائع کے مطابق سخت عوامی درِ عمل کے سامنے آنے کے بعد مذکورہ رپورٹ میں آپریشن رد و بدل کے بعد ایک نئی رپورٹ پیش کئی گئی ہے جس میں 3 ارب روپے کا گھپلہ ظاہر کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
صحافی عمران شفقت کا ایک سابق ریٹارئرڈ انٹیلی جنس آفیسر کے حوالے سے یہ کہنا سو فیصد درست ہے کہ موجودہ ہائبرڈ رجیم کے اقتدار سے اترنے کے بعد فراڈ اور ڈکیتیوں کے ایسے ایسے میگا اسکینڈل منظرِ عام پر آئیں گے کہ پبلک دم بخود رہ جائے گی۔ کووِڈ ویکسین امداد میں اربوں کی ڈکیتی کے علاوہ، ادوایات مہنگی کر کے 66 ارب روپے کی کرپشن،400 ارب روپے کی آٹا،چینی کرپشن اور پٹرول کی آئے روز قیمتوں میں اضافہ کرکے کروڑوں کی دیہاڑیاں ۔۔۔
یہ روز مرہ کی وہ بنیادی انسانی ضروریات ہیں جنہیں استعمال کرنے پر لوگ مجبور ہیں اور عوام کی اِن بنیادی ضروریات اور کمزوری سے ناجائز فائدہ اٹھا کر سرٹیفائڈ صادق امینوں اور ان کے سہولت کاروں نے اربوں روپے بٹورے اور اپنی جیبیں گرم کیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے لیکن دوسری جانب نیشنل کووِڈ ویکسی نیشن پروگرام کی ناکامی کا عالم یہ ہے کہ پبلک کو کبھی کہا جاتا ہے کہ چینی یا روسی ساختہ ویکسین لگوئی جائے تو کبھی ہدایت نامہ جاری کیا جاتا ہے کہ ویکسن لگوانے والے اپنی زندگی اور سائڈ افیکٹس کے خود ذمہ دار ہوں گے۔اگلے روز اعلان ہوتا ہے کہ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد فلاں دیکسین مت لگوائیں،گویا جنہوں نے پہلے سے مذکورہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ قبر میں چلے جائیں۔پھر حکومتی نوٹیفیکیشن جاری ہوتا ہے کہا کہ بیرونِ ممالک جانے والے افراد امریکی ساختہ دیکسین لگوائیں گویا پاکستان ایک تجربہ گاہ بنی ہوئی ہے جہاں غریب اور محکوم عوام پر کووِڈ ویکسین کے تجربات کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور جس کے تجربے یا ٹرائل کے لیئے موجودہ ہابرڈ رجیم نے کروڑوں ڈالرز وصول کیئے جس کے ثبوت موجود ہیں۔اس ضمن میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے خود بتایا تھا دیا کہ پاکستان ویکسین کے ٹرائل سے ڈالر کمارہا ہے۔
دو ماہ قبل لاہور ہی میں مقیم میرے ایک قریبی عزیز نے خود بتایا کہ اس کو ویکسین لگوانے کے عوض تین ہزار روپے دیئے گئے تھے،اب جن سوداگرانِ ملک و ملت نے تین تین ہزار روپے فی فرد کو ویکسین لگوانے کے عوض ادا کیئے انہوں نے کاروبارِ کووِڈ میں سے خود کتنے پیسے وصول کیئے ہوں گے؟ اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
احتشام الحق شامی کے کالمز
-
حقائق اور لمحہِ فکریہ
ہفتہ 19 فروری 2022
-
تبدیلی، انکل سام اورحقائق
بدھ 26 جنوری 2022
-
’’سیکولر بنگلہ دیش اور حقائق‘‘
جمعہ 29 اکتوبر 2021
-
”صادق امینوں کی رام لیلا“
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
-
”اسٹبلشمنٹ کی طاقت“
جمعہ 1 اکتوبر 2021
-
ملکی تباہی کا ذمہ دار کون؟
بدھ 29 ستمبر 2021
-
کامیاب مزاحمت آخری حل
بدھ 1 ستمبر 2021
-
"سامراج اور مذہب کا استعمال"
جمعہ 27 اگست 2021
احتشام الحق شامی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.