ملکی تباہی کا ذمہ دار کون؟‎‎

بدھ 29 ستمبر 2021

Ahtesham Ul Haq Shami

احتشام الحق شامی

بغضِ نواز میں اور ناکام معاشی پالیسی کے باعث صرف تین سالوں میں 5.8 شرحِ نمو والے ترقی کرتے پاکستان کو 0.4 پر لا کھڑا کیا،ملک پر تاریخی غیر ملکی قرضوں کا بوجھ لادا گیا جس باعث ہوشرباء مہنگائی اور بے روزگاری نے عروج پکڑا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کا گیم چینجر منصوبہ سی پیک ہاتھ سے گیا، جبکہ حال ہی میں ملک کا ناکام وزیرِا عظم اقومِ متحدہ میں کھڑا ہو کر تقریر نہیں کر سکا اور تقریر الدین خان کو ویڈیو لنک سے تقریر کرنا پڑی۔

ناکام داخلی پالیسی کی وجہ سے اشٹبلشمنٹ کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی یعنی تبدیلی سرکار میں ایک کرکٹ میچ منعقد نہیں ہو سکا اور غیر ملکی ٹیم دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر واپس چلی گئی۔
غریب عوام کے اربوں روپے نواز شریف، ان کے خاندان اور ن لیگی قیادت کو کرپٹ اور چور ثابت کرنے کے لیئے قومی خزانے سے لے کر خرچ کیئے گئے اور اس ضمن میں بھونکنے کے لیئے پہلے ثاقب نثار، شہزاد اکبر، فواد چوھدری، مراد سعید، خفیہ ایجنسیوں کے ملازمین یعنی  کامران خان، صابر شاکر، ارشاد بھٹی اور ان جیسے دیگر کے پٹے کھولے گئے۔

(جاری ہے)

لیکن حال ہی میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اکیس ماہ کی تحقیقات کے بعد عمران نیازی اور اسے پاکستانی قوم پر مسلط کرنے والے مجاہدوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار اور نواز شریف اور ان کے خاندان کو کسی قسم کی منی لانڈرنگ کرنے کے الزامات سے بری اور پاک صاف قرار دے دیا۔
اب سوال یہ ہے کہ اپنے اور اپنے باس امریکہ کے مذموم مقاصد کی خاطر ملک کو اس قدر ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے، ترقی کرتے ملک کے خلاف سازش کرنے اور ملک کے سرکاری اداروں کا وقت ضائع والے پھانسیوں اور قید با مشقت کے حق دار شتر بے مہار عناصر قومی مجرم کب اپنے کیفرِ کردار اور انجام کو پہنچیں گے؟ مولانا فضل الرحمن سو فیصد درست کہتے ہیں کہ”سیاستدانوں کا میڈیا ٹرائل صرف انکی کردار کشی کے لئے اور سیاستدانوں کی بے توقیری کے لئے کیا جاتا ہے مگر ثابت کچھ بھی نہیں ہوتا“
پاکستان کے صحافی اور دانشور اگر اپنے اندر ملک کا زرہ بھر بھی درد اور قومی غیرت محسوس کرتے ہیں تو پہلے براڈ شیٹ اور اب نواز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ سے متعلق برطانوی تحقیقاتی ادارے کے حالیہ تاریخی فیصلے میں بے گناہ قرار دینے کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کی بے گناہی اور دیانت داری کی تعریفیں کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے خلاف مذکورہ قسم کی بدترین سازششیں کرنے اور ملک لوٹنے والے بکسہ چوروں اور”ویڈیو میکرز“ عناصر کے خلاف اپنا علم اور قلم بلند کریں جو اس ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے پیچھے پچھلے72 سالوں سے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں اور جب بھی بے نقاب ہوتے ہیں تو عوام کی توجہ اپنے کرتوتوں سے ہٹانے کے لیئے بد امنی پھیلا دیتے ہیں یا پھر سیاست دانوں کی جعلی ویڈیوز بنا کر ریلیز کر دیتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :