
پی ٹی آئی کے نئے مجوزہ سینٹرز کی لسٹ
منگل 22 دسمبر 2020

علیم عُثمان
ذرائع کے مطابق نئے سینیٹ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی لسٹ میں وفاقی کابینہ کے غیر منتخب ارکان یعنی مختلف وزارتوں اور محکموں میں تعینات وزیراعظم کے مشیروں کو ٹاپ priority دی گئی ھے کیونکہ اس وقت بھی متعلقہ وزارتیں اور محکمے عملاً یہی لوگ چلا رہے ہیں ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ مجوزہ نئے سینیٹرز کی لسٹ میں ان کے بعض ایڈوائزرز کے نام لازمی ڈالنے ہیں ، جن میں عملی طور پر ملک کے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے علاوہ قانونی امور پر وزیراعظم کے مشیر علی ظفر اور بابر اعوان ، ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر آن کامرس رزاق داؤد ، غربت مکاؤ اور سماجی تحفظ کے لئے وزیراعظم کی مشیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، ماحولیات پر ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر ملک امین اسلم اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب شامل ہیں . ان میں سے بیرسٹر علی ظفر ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ملک امین اسلم جیسی بعض شخصیات اگرچہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی "چوائس" بتائی جاتی ہیں تاھم زیادہ تر کی بابت باور کیا جاتا ھے کہ وہ طاقت کے حقیقی مراکز کے نامزد کردہ ہیں .
ذرائع کا کہنا ھے کہ وزیراعظم کی خواہش سینیٹر شبلی فراز کو بطور ممبر continue کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کی رکنیت کی میعاد ختم ہو رہی ہے جبکہ وزیراعظم ہی کی خواہش پر بیرسٹر علی ظفر اور بابر اعوان میں سے ایک کو بطور قانون دان ٹیکنو کریٹ تو دوسرے کو جنرل سیٹ پر منتخب کروایا جائے گا . دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کے ایک اور چہیتے مشیر شہباز گل کی مبینہ دہری شہریت انہیں پارلیمنٹ میں لانے کی راہ میں آڑے آرہی ھے ، ان کا مؤقف ھے کہ وہ امریکی شہریت نہیں ، صرف گرین کارڈ رکھتے ہیں اور اصرار ھے کہ گرین کارڈ ہولڈر رکن پارلیمنٹ بننے پر قانونی پابندی کی زد میں نہیں آتا تاھم باور کیا جاتا ھے کہ اس بابت لاء ڈویژن سے رائے طلب کی جائے گی اور وزارت قانون نے اگر گرین سگنل دے دیا تو ڈاکٹر شہباز گل کو سینیٹ کو یقینی طور پر سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا جائے گا .
سینیٹ کے نئے اراکین کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے قدرے غیر معروف رہنماؤں سیف اللہ نیازی اور مرکزی نائب صدر ارشد داد کو نامزد کیا گیا ھے . سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد کی سیٹ پر نامزد کیا گیا ہے جو ماضی میں بطور پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) وزیراعظم عمران خان کے ذاتی سٹاف میں شامل رہے ہیں . پارٹی رہنماؤں اور پرانے کارکنوں میں سے پنجاب سے اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ ذرائع کے مطابق سینیٹ کی رکنیت کے امیدواروں کی فہرست میں اپنا نام ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاھم بتایا جاتا ہے کہ صوبائی تنظیم میں اعجاز چوہدری کو خاصی مخالفت کا سامنا ھے .
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور کی "نئی دریافت" نیلوفر بختیار بھی سینیٹر بننے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہی ہیں . ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو "بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ" کی آشیرباد حاصل ھے تاھم پارٹی میں ان کے لئے کوئی حمائت موجود نہیں . دلچسپ امر یہ ھے کہ "فردوس آپا" کی اقتدار کے ایوانوں میں واپسی "بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ" کے "حکم" پر عمل میں لائی گئی کیونکہ وفاق میں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر ایوان اقتدار سے نکالے جانے کے چند ماہ بعد ڈسکہ کے ایک "پیر صاحب" نے ان کی سفارش کی تھی جو بنی گالہ میں مقیم "پیرنی" کے خلیفہ بتائے جاتے ہیں ، جس پر انہیں تخت پنجاب پر براجمان بنی گالہ کے "چہیتے مرید" کے حوالے کرتے ہوئے صوبائی وزارت اطلاعات عملاً ان کے حوالے کر دی گئی . . ذرائع کے مطابق فروس عاشق اعوان پنجاب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں .
اسی طرح سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دست راست طارق عزیز کی سمدھن نیلوفر بختیار بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ میں پہنچنے کی کوششوں میں سرگرداں بتائی جاتی ہیں جو پی ٹی آئی جوائن کرنے کے بعد سے اسلام آباد میں پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں باقاعدگی سے بیٹھتی ہیں�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علیم عُثمان کے کالمز
-
درویش صحافت بھی رُخصت ہُوا
منگل 9 نومبر 2021
-
کیا واقعی تین "بڑوں" کی جان خطرے میں ھے؟
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
کپتان کی کس حرکت نے مقتدر حلقوں کی دوڑیں لگوا دیں؟
منگل 27 اپریل 2021
-
کس خفیہ رپورٹ پر تحریک لبیک کے قائد کو گرفتار کرنے کا اچانک فیصلہ ہوا؟
جمعرات 15 اپریل 2021
-
پی ڈی ایم کے کس منصوبے کے آگے مقتدر قوتوں نے بالآخر سرنڈر کر دیا
پیر 15 فروری 2021
-
نواز شریف اور آصف زرداری نے "پی ڈی ایم" سے بالا بالا کیا "ڈیل" کر لی؟
جمعہ 5 فروری 2021
-
چوہدری ظہُور الہی کی لاش اور ہیلپ لائن 1122 سروس
منگل 2 فروری 2021
-
براڈ شیٹ انکوائری معاملے میں اھم موڑ
پیر 25 جنوری 2021
علیم عُثمان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.