
کپتان کی کس حرکت نے مقتدر حلقوں کی دوڑیں لگوا دیں؟
منگل 27 اپریل 2021

علیم عُثمان
ذرائع کے مطابق طاقتور عسکری شخصیات نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ جذبات سے مغلوب ہو کر انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں ، اس کی بجائے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں جو انہیں یقینی طور پر دلا دیا جائے گا تاکہ وہ بے یقینی کی جس کیفیت کا شکار ہیں ، اس سے باہر آسکیں . ذرائع کے مطابق 3 مارچ کو اسلام آباد کی جنرل سیٹ کے الیکشن کے بعد آصف زرداری کو پہلے ہی مخصوص ویمن سیٹ پر بھی "معجزہ" دکھانے سے روک دیا گیا تھا تاکہ وزیراعظم زیادہ دلبرداشتہ ہو کر عجلت میں کوئی انتہائی قدم نہ اٹھا بیٹھیں . اسی طرح چند روز بعد وزیراعظم کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلینا بھی یقینی بنا دیا گیا تھا لیکن . .
گزشتہ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان اس وقت سکتے میں رہ گئے جب فرانس کے سفیر کی ملک بدری بارے قرارداد ، اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے پر پوری وفاقی کابینہ میں سے ایک بھی وزیر آمادہ نہ ہوا . منگل کے روز وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں موجود تھے اور وہ قومی اسمبلی کے اس خصوصی سیشن میں ایوان سے خطاب کرنا چاہتے تھے مگر جب انہوں نے اپنے چیمبر میں وفاقی وزراء کے خفیہ غیر رسمی اجلاس میں متذکرہ قرارداد اجلاس میں پیش کرنے کے لئے کہا تو وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ کہتے ہوئے معذوری ظاہر کردی "میری طبعیت خراب ھے" جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بھی کوئی عذر پیش کرتے ہوئے معذرت کرلی . جب تمام وزراء میں سے کسی کو بھی یہ قرارداد ہاؤس میں پیش کرنے کے لئے تیار نہ پایا تو وزیراعظم نے میانوالی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے امجد نیازی کو اپنے ذاتی تعلق کی بنا پر بطور پرائیویٹ ممبر قرارداد پیش کرنے پر تیار کیا جبکہ اپنی ٹیم کے رویہ پر ششدر قائد ایوان نے ایوان سے اپنے خطاب کا پروگرام ہنگامی طور پر منسوخ کیا .
حالیہ ہفتوں میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور" جہانگیر ترین فیکٹرز نے وزیراعظم پر ان کی"سیاسی اوقات" واضح کردی اور انہیں پھر سے اسمبلیاں توڑ دینے کے انتہائی اقدام کا فیصلہ لینے پر مجبور کر دیا ہے . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ان کی جماعت کے اندر حالیہ دنوں میں تیزی سے ہونے والی منفی یا دوسرے لفظوں میں حوصلہ شکن سیاسی پیش رفت کے باعث بری طرح حوصلہ ہار چکے ہیں اور مزید "کام جاری رکھنے" پر تیار نہیں ہیں . وزیراعظم کے دل و دماغ پر یہ احساس غلبہ پاتا جارہا ھے کہ ان کی پارٹی ان کے ساتھ نہیں رہی . جمعہ کے روز فرانس کے سفیر کی بابت قرارداد قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھی جبکہ حکمران پی ٹی آئی کے اراکین ایوان میں تحریک لبیک والے نعرے لگاتے رہے .
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو خفیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے "خدشہ ھے کہ جہانگیر ترین کے حامی ایم این ایز بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے" انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک بھی عید کے بعد حکومت پر کوئی بڑا دھاوا بولنے کا پروگرام بنا رہی ھے ، جس کی قیادت نے حالیہ معرکے میں بھی حکومت کے مقابلے میں بظاہر کامیابی حاصل کی ھے کہ 2 اھم شرائط کے بدلے 21 اپریل کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا مؤخر کیا ، ان شرائط میں فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکال دینے کی بابت قرارداد بلا تاخیر قومی اسمبلی میں پیش کرنا اور کالعدم "ٹی ایل پی" کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی شامل تھی جبکہ اس کے قائد سعد رضوی نے یہ کہہ کر رہا ہونے سے انکار کرکے حکومت پر اخلاقی برتری بھی حاصل کرلی کہ "میں اپنی گرفتاری کے خلاف قانونی جن گ لڑوں گا"
مبصرین کا خیال ہے کہ اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان احساس سے مغلوب ہوتے جارہے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی اور حکومتی ٹیم یعنی کابینہ میں اکیلے رہ گئے ہیں اور بحران کی صورتحال میں ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں کھڑا . تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عید کے بعد ان کی حکومت کو ، بالخصوص کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے چونکہ کسی بڑے بحران سے دوچار کردیئے جانے کا خدشہ ھے ، اس لئے وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں �
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علیم عُثمان کے کالمز
-
درویش صحافت بھی رُخصت ہُوا
منگل 9 نومبر 2021
-
کیا واقعی تین "بڑوں" کی جان خطرے میں ھے؟
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
کپتان کی کس حرکت نے مقتدر حلقوں کی دوڑیں لگوا دیں؟
منگل 27 اپریل 2021
-
کس خفیہ رپورٹ پر تحریک لبیک کے قائد کو گرفتار کرنے کا اچانک فیصلہ ہوا؟
جمعرات 15 اپریل 2021
-
پی ڈی ایم کے کس منصوبے کے آگے مقتدر قوتوں نے بالآخر سرنڈر کر دیا
پیر 15 فروری 2021
-
نواز شریف اور آصف زرداری نے "پی ڈی ایم" سے بالا بالا کیا "ڈیل" کر لی؟
جمعہ 5 فروری 2021
-
چوہدری ظہُور الہی کی لاش اور ہیلپ لائن 1122 سروس
منگل 2 فروری 2021
-
براڈ شیٹ انکوائری معاملے میں اھم موڑ
پیر 25 جنوری 2021
علیم عُثمان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.