2018کے انتخابات کی تیاریاں
اتوار 21 مئی 2017
(جاری ہے)
سویڈن میں ہر چار سال بعد ستمبر کے دوسرے اتوار کو منعقد ہوتے ہیں۔ اگلے برس ۹ ستمبر کو سویڈش پارلیمنٹ کے 349اراکین منتخب کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہی دن بلدیاتی اور ریجنل کونسلوں کے انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔ چار فی صد سے کم ووٹ لینے والی جماعت پارلیمان میں نہیں پہنچ سکتی ۔ برکت حسین سویڈن میں ایک طویل عرصہ سے مقیم ہیں اور سویڈش لیفٹ پارٹی کی جانب سے تین مرتبہ مسلسل کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ سویڈش انتخابی نظام کے بارے میں ان کا کہناہے کہ بلدیاتی ہوں یا پارلیمنٹ کے امیدوار ، ان کا سب انتخاب ہر سیاسی جماعت کی منتخب کمیٹی انتخابات کی ذمہ دار کونسل کرتی ہے۔ انتخابی ٹکٹ میرٹ پر دئیے جاتے ہیں ۔ کسی بھی جماعت کا سربراہ نہ توکسی کو ٹکٹ لے کردے سکتا ہے اور نہ ہی کسی کی نامزدگی کو روک سکتا ہے۔ سویڈن میں انتخابات متناسب نمائدگی کی بنیاد پرہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی عوام کو یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنی جماعت کے ہر حلقے کی انتخابی فہرست سے اپنے پسندیدہ امیداور کا انتخاب کرلیں۔ اس طرح متناسب نمائدگی اور شخصی خوبیاں دونوں پیش نظر ہوتی ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کا انتخاب میرٹ اور احتیاط سے کرتی ہیں۔ بددیانتی۔ وعدہ خلافی، جھوٹ، بے ایمانی، کرپشن اور دیگر اخلاقی برائیوں میں ملوث شخص میداوار نہیں بن سکتا گویا صادق اور امین کی شرائط کا عملی اطلاق کیا جاتا ہے جسے پاکستان میں کئی حلقے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں جن میں وہ ریٹرننگ ّفسر بھی شامل ہیں جو امیدوار کے جرائم کو دیکھنے کی بجائے ان سے کلمے اور ایمان کی صفتیں سنتے ہیں۔حضور یہ ہے وہ نظام جسے جمہوریت کہتے ہیں اور پاکستان میں رائج نظام کو جمہوریت نہیں بلکہ وہ کچھ اور ہی نظام ہے۔ جمہوریت ، انصاف، حقوق انسانی اور سماجی بہبود کے نظام کی حامل جنت نظیر مملکت سویڈن کو یہاں کے عوام نے خود اپنے ہاتھوں سے تراشا ہے او جمہوریت کے نام پر سٹیٹس کو جاری رکھے کے ذمہ دار پاکستانی عوام خود ہیں جس کا خمیازہ انہیں خود ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.