پانی کا بحران

پیر 2 اگست 2021

Asifa Amjad Javed

آصفہ امجد جاوید

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ان نعمتوں میں پانی ایک ایسی نعمت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں لیکن افسوس پاکستان میں عوام کو پانی کے حوالے سے بے شمار مشکلات کا سامنا ہے بہت سے لوگ اس نعمت سے محروم ہیں کراچی,سندھ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں کراچی جس کی آبادی تقریباً دو کڑور ہے وہاں کے لوگوں کو پانی کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں حال ہی میں پنڈوریاں کی عوام پانی کی قلت کی وجہ سے سڑکوں پر نکلی ہوئی نظر آئی جبکہ عوام کا کہنا ہے بل کی ادائیگی کرنے کے باوجود بھی انہیں کئ کئ دن پانی سے محروم رکھا جاتا ہے اگر خوش قسمتی سے پانی نل میں آبھی جائے تو وہ پانی استعمال کرنے کے قابل نہیں ہوتا اور گندا پانی ہیپاٹائٹس, ڈائریا, ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اگر یہی حال رہا تو لوگ شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور کئ شہروں میں صاف پانی کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے ناجانے کتنے ہی لوگ گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گے جبکہ اس ملک کے نوجوان,بچے,عورتیں,مرد سب اس ملک کا سرمایہ ہیں ہمیں دوسروں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں صاف پانی فراہم کرنا چاہئے                      لوگ پانی کے ٹینکر خریدتے ہیں اور ٹینکر کی قیمت غریب عوام کی پہنچ سے بہت دور ہے پاکستان کی زیادہ تر آبادی غریب ہے عوام کا کہنا ہے مہینے کے پانی کا خرچ اچھا خاصا ہے ہم گھر کا کرایہ ادا کریں, کھانے پینے کی اشیاء خریدیں یا پانی اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہو  سکا تو آنے والے وقت میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ان مشکل حالات سے بچنے کے لیے میری حکومت وقت سے گزارش ہے ڈیم اور واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹس بنانے کی طرف توجہ کی جائے تاکہ گرمیوں میں جو گلیشئر پگھلیں اس پانی کو ڈیم میں سٹور کیا جا سکے اور وقت آنے پر کسی بھی مشکل کا سامنا کیے بغیر پانی کو عوام کے استعمال میں لایا جا سکے یہ پانی سٹور کرنے کا فائدہ یہ ہو گا پانی ضائع ہونے سے بچ جائے گا اگر اسلامک پوائنٹ آف ویو سے دیکھا جائے تو اسلام ہمیں ہر چیز کو اعتدال میں رہ کر استعمال کرنے کا حکم دیتا ہے اور عوام مشکلات کا سامنا کیے بغیر اس پانی کو اپنے استعمال میں لائیں گے پانی زندگی کے لیے ایسے ضروری ہے جیسے انسان کے لیے آکسیجن فصلوں ,صفائی ستھرائی اور کھانا پکانے کے لیے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے سندھ کے کاشتکاروں کا کہنا پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو بہت نقصان ہوا ہے انسانی جسم کے لیے پانی بہت ضروری ہے روزانہ تقریباً آٹھ گلاس پانی انسانی صحت کا بہترین ضامن ہے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی 2010 میں بھی پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس موضوع کو زیرِ بحث لایا گیا تھا اور موجودہ حالات میں بھی اس معاملے پر غور کیا گیا جس میں کہا گیا امید کی جاتی ہے 2030 میں پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا خیال رہے کہ پاکستان کی تقریباً سات کڑور آبادی صاف پانی سے محروم ہے جبکہ پاکستان کا آرٹیکل(9) شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی بات کرتا ہے جو لوگ پانی جیسی نعمت سے فیض یاب ہیں ان کو پانی کی قدر کرنی چاہئے پانی ضائع کرنے سے پہلے ایسے لوگوں کو ذہن میں رکھیں جو اس نعمت سے محروم ہیں لیکن افسوس ہم چیزوں کی قدر تب ہی کرتے ہیں جب ان سے محروم ہو جاتے ہیں۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :