
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول پارٹ فور
اتوار 9 ستمبر 2018

عائشہ کامران
(جاری ہے)
یہ کس طرح ممکن ہے عین جب کلمہ حق ادا کرنے کا وقت ہو مجھ جیسا حسینؓ اپنی استقامت میں لرزہ براندام ہو ۔
دنیا میں نوح کے بڑے بیٹے "سام" کی اولاد ہزاروں سال دنیا پر یہی کہہ کے راج کرتی رہی کہ چونکہ ہم نوح ؑ کے بڑے بیٹے کی اولاد ہیں اسی لئے ہر ظلم ہم سے روا ہو گا تو بھی حکومت ہمارا ہی حق ہو گی یہی وجہ ہے کہ جہاں بھی حکومت نے ظلم کی تلوار نکالی انسانی جبلت نے یکلخت اُس سے پوچھا؟ کہ کیا تم بھی "سام" کے راج کو نافذ کرنے پر تُلے ہو۔ میں حسینؓ وعدہ کرتا ہوں کہ سام-راج کو مظلومیت کی طاقت سے فرش نشین کر دو ں گا۔ بس یزید کا اعلان کرنا تھا کہ اسلام کا امیر میں ہوں۔ اب میرا راج چلے گا۔ اسلام کا نظام میرے ہاتھ میں ہے۔ اسلام پر تو عجیب و غریب کیفیت طاری ہو گئی۔ اسلام لرزہ بر اندام ہوا۔ اسکی شکل ہی بدلنے لگی اسکا تو طریقہ ہی وہ نہ رہا ۔ اسلام بلند آواز سے کہتا جارہا تھا لوگو مجھے" یزید" نامی بیماری نے نڈھال کر دیا میرا تشخص بگڑ ا جا رہا ہے میں مرنے کے قریب ہوں ۔کوئی ہے جو مجھے بچا لے ؟مجھے جھوٹی روائتوں کا زہر پلایا جا رہا ہے۔ مجھے جھوٹے فتنوں کا زہر پلایا جارہا ہے۔ میں تباہ و برباد کیا جارہا ہوں ۔ اُدھر یزید نے تخت پر بیٹھ کر اپنی سلطنت کی وسعتوں پر نظر ڈالی۔ کیادیکھا ؟دنیا کے سب سے بڑے رقبہ پر حکم اسی کا چل رہا ہے ۔بڑے بڑے مقدسین ہماری چوکاٹھو ں کے پائے پکڑے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے محافظان میرے دربار میں جاروب کشی اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ ہر شخص ۔۔بجا سرکار ۔بجا سرکار ۔درست سرکار۔۔ کہنا اپنا فرض منصبی سمجھنے لگا۔ پس یزید اپنے آپ کو دین کا مالک و آقاسمجھنے لگا جونہی وہ دین کا مالک و آقا بنا دین بیمار ہو گیا اور فریاد کناں کہ مجھے بچا لو۔ مجھے اس یزید کے شر سے بچاو۔مگر کسی کو کیا غرض پڑی جو بیمار کو بچائے ۔آخر اسلام کی فریاد کی آواز اہلیبیت کے گھرانہ نے سنی ل۔جپال گھرانہ ۔ ہمیں کس نے پکارا؟ ہمیں کس نے آواز دی ؟یہ کون ہمیں مدد کے بلا رہا ہے ؟ارے یہ تو اسلام ہے ۔ کیوں اسلام کیا غرض ہے ؟ حضو رِ والا میں بیمار ہو گیا ہوں مجھے "یزید" نامی بیماری لگ چکی میرا علاج کیجئے ۔اچھا اسلام پہلے یہ بتاو تمھارا میرا رشتہ کیا ہے جو میں تمہاری مدد کروں ؟ دیکھو حسینؓ ! جس گھر میں تم پیدا ہوئے اسی گھر میں میں پیدا ہوا۔بس فرق اتنا ہے میں محمدﷺ کے سینے میں پلتا رہا اور تو محمد ﷺ کی گود میں پروان چڑھا ۔اور حسینؓ بچپنے میں ہم ساتھ کھیلتے، تجھے یاد ہے نا، کہ رسولﷺ نماز پڑھ رہیے تھے اسلام نے سجدے میں آواز دی، تم رسول کی کمر پر سوار اور رسول ﷺ کا سر سجدہ میں ۔ اور جب تک تیرا دل سیر نہیں ہوا تو کمر سے نہ اترا۔ نہ ہی کسی نے اتارا۔تمھیں یاد ہے زہراؓ نے پوچھا تھا کیوں حسینؓ ؟ میں نے سنا ہے! آج مسجد میں تم میرے بابا کی کمر پر بڑی دیر بیٹھے رہے میرے بابا کو تکلیف ہوئی ہو گی اور تم نے جوش میں آکر ماں زہرا کی گود سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہا تھا اماں اگر میری کمر پر بیٹھنے سے سجدے میں نانا نے تکلیف محسوس کی تو اماں میں تیرے دودھ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس سجدے کا بدلہ نہ اُتاروں تو میرا نام حسین ؓ نہیں۔ بدلہ اس طرح اُتاروں گا کہ نانا کے اسلام کو بچانے کیلئے ایسا سجدہ کروں گا کہ نانا کو اپنے سجدے کی طوالت بھول جائے گی اماں نانا نے سجدے سے سر اُٹھا یا۔ زرا دیر سے اٹھایا ۔مگر اماں میں سر سجدے میں رکھوں گا مگر اپنا سر میں خود نہیں اٹھاوں گا ۔۔کوئی قاتل اٹھائے تو اٹھائے ۔کوئی قاتل کاٹ کے لے جائے تو لے جائے ۔میں سر نہیں اٹھاوں گا۔ہاں اسلام مجھے یاد ہے ۔ہاں ہاں مجھے یاد ہے گھبرا نہیں ذرا اپنی نبض تو دیکھا ۔اسلام کی نبض دیکھی ۔پسینہ دیکھا ۔چاروں طرف سے جانچ کے دیکھا ۔اور حسینؓ کی بصیرت نے اسلام کا ایکسرے کیا۔" یزیدی بیماری" کو اچھی طرح سمجھا ۔اسکا دل سیکھا ۔دماغ دیکھا ۔اور ایک بار گھبرا کے کہا۔ اسلام تجھ میں خون کی شدید کمی ہے مگر اسلام تجھے صرف وہ خون دیا جائے گا جو تجھ سے مطابقت رکھتا ہو پر اسلام گھبرا نہیں تیری بیماری کے علاج کے لئے مجھے اپنی بہن زینب سے مشورہ کرنا ہوگا اور حسینؓ بہن زینب کی طرف چلے ۔۔۔۔۔جاری ہادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عائشہ کامران کے کالمز
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول۔(بارواں حصہ )
پیر 10 جون 2019
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (گیارواں حصہ)
بدھ 26 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (دسواں حصہ)
پیر 24 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (نواں حصہ)
اتوار 16 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (آٹھواں حصہ)
جمعہ 14 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (ساتواں حصہ)
جمعرات 13 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول (چھٹا حصہ)
بدھ 12 ستمبر 2018
-
اے کربلا کی خاک اس احسان کو نہ بھول پارٹ فائیو
منگل 11 ستمبر 2018
عائشہ کامران کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.