
آہ اے کیو جاوید
پیر 8 فروری 2021

ڈاکٹر عبید علی
اے کیو جاوید نے ستر کے دہائ میں جامعہ کراچی سے فارمیسی کی تعلیم حاصل کی آپ اپنے وقت کے ممتاز طالب علم تھے ۔ یہ وہ وقت تھا جب فارماسسٹ کے لئے امریکہ کی امیگریشن یہاں کراچی میں ملا کرتی تھی۔ آپ نے اس کی جستجو نہ کی ۔ بعد ازاں آپ نے ایل ایل بی میں پوزیشن حاصل کی ۔ آپ واحد فارماسسٹ تھے جنھوں نے کالج آف فزیشنز سرجنز سے کورسسز کیے اور جنرل ضیا سے سند حاصل کیں۔
سی ایس ایس میں کامیابی ابتدائ دنوں میں حاصل کی مگر باہر ہونے والی تعیناتی سے آپ کے والد مطمئین نہ تھے ۔ اور آپ نے اسلام آباد میں اپنی فارمیسی کھول لی ۔
(جاری ہے)
زندگی رواں تھی کہ آپ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام قائم ہونے والے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں فارماسسٹ تعینات ہوئے ۔
آپ وفاقی حکومت کے کسی بھی اسپتال میں میرٹ پہ تعینات ہونے والے پہلے گریڈ 17 کے فارماسسٹ تھے ۔ فارماسسٹ ہونا آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا ۔ دھائیاں گزر گئیں گریڈ 19 اور 20 کی جہد میں ۔ خیر اللہ رب العزت دیکھنے والا ہے اس نے اپ کو اور ہم جیسوں کو بہت نوازا۔میری آپ کی نیازمندی تقریبآ دو دھائی پر محیط ہے۔ آپ اپنی صلاحیت اور برتاؤ کی وجہ سے اسلام آباد کے طاقتور حلقوں میں بہت اچھی شناسائی اور شہرت رکھتے تھے۔دفتری ذندگی کے درجنوں بہت اہم مواقع پر آپ کا مجھ پر اندھا اعتماد، محبت، مہربانی اور نیک خواہشات کا ببانگ دہل اظہار مجھ پر قرض ہے ۔ کوویڈ کوویڈ ۔ دل میں کھٹک سی رہ گئی۔ ایک عرصہ ہوا ۔ نہ دل کھول کے مل سکا ۔ نہ کہہ سکا ۔ نہ سن سکا ۔ نہ ساتھ سفر کیا ۔اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ اللہ گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر عبید علی کے کالمز
-
نیک خواہشات افغانستان کا حق اور عالمی ذمہ داری ہے
جمعہ 20 اگست 2021
-
بحر الکاہل پار کرنے کے دوران استنبول کے چار دن
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
مغربی رفقا کے ساتھ کیکڑوں کی دعوت اور کالج پارک
بدھ 28 جولائی 2021
-
واشنگٹن مونٹریال اور مونٹریال نیویارک ۔ جب دو لاکھ کا خرچہ 12 گھنٹے میں 15 ہزار کا ہوگیا
پیر 26 جولائی 2021
-
بیرون ملک سفر اور اجازت نامہ
پیر 19 جولائی 2021
-
آہ اے کیو جاوید
پیر 8 فروری 2021
-
آنکھیں بند کریں اور منظر دیکھیں
جمعہ 18 دسمبر 2020
-
سولی پہ اٹکی جان (کوت تو جاسی ۔۔ ایت تی جاسی)
بدھ 16 دسمبر 2020
ڈاکٹر عبید علی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.