
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیسے منایا جائے
جمعرات 21 اکتوبر 2021

عیشا صائمہ
آپ ﷺ نے زندگی کے ہر معاملے میں خود عمل کر کے دکھایا. عائلی زندگی ہو یا پڑوسیوں کے حقوق، سپہ سالار ہوں یا معلم، پڑوسیوں کے حقوق ہوں، یا بیماروں کی تیمارداری، حاکم ہو یا تاجر. دوستوں کے ساتھ محبت کی بات ہو یا دشمنوں کے ساتھ سلوک، جانوروں پر رحم، ہرمعاملے میں آپ ﷺ نے رہنمائی کا ایسا عملی نمونہ پیش کیا جس کی نظیر نہیں ملتی.
(جاری ہے)
آپ ﷺ کی پر اثر شخصیت کے سحر سے کوئی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا.
آپ ﷺ دنیا کی عظیم ترین اور سب سے بااثر شخصیت رہے اور ہیں. اور آپ ﷺکی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ایسی شخصیات سامنے آئیں جو حق کے راستے پر چلیں. جو آپ ﷺکے ہر قول ہر حکم پر عمل کے لئے یوں تیار کھڑے ہوتے کہ اس کے سوا ان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں تھا. جو حق کے راستے پر نہ صرف چلے بلکہ اس راستے میں آنے والی تمام مشکلات و مصائب کو خندہ پیشانی اور خوشی سے قبول کیا.
اس لئے ہمیں آپ ﷺکی آمد کی خوشی منانے کے لیے آپ ﷺکی سنت پر عمل کرنا چاہیے. تاکہ صحیح معنی میں ان سے محبت کا حق ادا ہو سکے.مزید یہ کہ ہم اپنی خامیوں، کوتاہیوں، برائیوں کو دور کرنے کےلیے آپ ﷺکی سنت پر عمل پیرا ہوں تاکہ امت وسط کہلائے جانے کے قابل ہو سکیں .
خود آپ ﷺکے اسوہ حسنہ پر چلنے، اپنے ظاہر و باطن کو حضور ﷺکی سنت سے ہم آہنگ کرکے، اپنے گھروں کے ماحول کو آپ ﷺ کے اسوہ سے معطر کر کے، اپنےبچوں کو آپ ﷺکی سیرت، آپ ﷺکی زندگی کے واقعات پڑھ کر سنا کر سچا اور پکا مسلمان بنائیں. نیز آپ ﷺکی ذات اقدس پر درود و سلام خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی اس عمل کی رغبت دلائیں. تاکہ وہ اپنے پیارے آقاﷺکی سیرت پڑھ اور سن کر سنت پر عمل کی کوشش کریں.
بچپن سے ہی ان کی تربیت ایسے ماحول میں کریں کہ انہیں دین پر عمل کرنا مشکل نہ لگے. اور آپ ﷺ سے محبت میں آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کی کوشش میں مصروف رہیں. اور انہیں ایک مکمل روشن راستے کے انتخاب میں کوئی مسئلہ اور جھجک نہ ہو. جس پر چل کر وہ دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکیں.
کیونکہ آپﷺ نے جو تعلیمات ہم تک پہنچائیں. ان پر عمل پیرا ہو کراہل مغرب کامیابی کی راہ پر گامزن ہے. آپ ﷺکی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے تھیں. جو بھی ان پر عمل کرے گا کامیابی اس کا مقدر بنے گی.
یوں بحیثیت مسلمان اور ان کی امتی ہونے کے ہمیں اپنی محبت کا اظہار قول کے ساتھ عمل سے بھی کرنا ہے. تاکہ ہمیں اپنے پیارے آقا ﷺ کے سامنے کبھی شرمندہ نہ ہونا پڑے.اور ہم آپ ﷺکے اسوہ حسنہ پر اسطرح عمل کریں کہ ایک ایک کرکے اپنی برائیوں کو ختم کرتے جائیں اور آپ ﷺکی ایک ایک سنت کو اپناتے جائیں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکیں. اور روز محشر فخر سے اپنے نبی کا سامنا کر سکیں.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.