
کثیر المنزلہ عمارتیں خوف و دہشت کی علامت
جمعرات 29 جولائی 2021

فرقان احمد سائر
جب کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں پانچ منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے کم و بیش زندگی کے 27 چراغ گل ہوگئے۔۔
اس واقعہ نے ہر زی شعور کی آنکھ نم کر کے رکھ دی۔ جب ایک ہی خاندان کے کئی کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سانحہ گلہبار میں کثیر المنزلہ عمارت کو گرے ہوئے ایک سال سے ذائد عرصہ بیت چکا ہے مگر خوف اور دہشت علاقہ مکینوں کے دل و دماغ سے محو نا ہوسکا۔ یہ عمارت چالیس گز کے پلاٹس پر بنی ایک عمارت پانچ منزلہ تھی بلڈر چھٹی منزل بھی بنارہا تھا کہ پوری عمارت گر گئی جس کی زد میں دیگر دو عمارتیں بھی آئیں۔
اسی طرح کراچی کےعلاقہ لیاری میں دو منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے2 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے عمارت گرنے کا واقعہ لیاری کے علاقے بہارکالونی میں پیش آیا۔
(جاری ہے)
ان عمارتوں کے گرنے کی وجوہات چھوٹے چھوٹے پلاٹوں میں کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے اور ناقص میٹریل کا استعمال ہوتا ہے۔ بلڈرز مافیا بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسران کو خرید لیتی ہیں جس کے باعث انسانی زندگیوں کا سودا کر دیا جاتا ہے۔
ایک طرف انکروچمنٹ کی کاروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غیر قانونی بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر زور و شور سے جاری ہیں۔
ایس بی سی اے کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں اس وقت مجموعی طور پر مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کی تعداد 436 کے لگ بھگ ہے جس میں سب سے زیادہ مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں ہیں جہاں غیرقانونی طور پر پورشنز تعمیر کئے جاتے ہین۔
ایک بار پھر شہر قائد کے باسیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک۔ شہرعوام کے سر پر ایک نئے حادثہ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ یہ وہ ہی جگہ ہے گلہبار نمبر 2 جہاں ایک بار پھر چھوٹے سے پلاٹ پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر شروع ہوگئی۔۔ جس سے سینکڑوں جانیں شدید خطرات کی زد میں آگئی۔
آیا یہ عمارت بننے سے روکا جائے گا یا پھر ایک بار شہر قائد کے باسیوں کو موت کے کھیل میں دھکیل دیا جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فرقان احمد سائر کے کالمز
-
دیوار کراچی۔۔
ہفتہ 19 فروری 2022
-
جنات کے قبائل
منگل 8 فروری 2022
-
شیخ چلی کے شگوفے اور موجودہ نیا لطیفہ
جمعرات 3 فروری 2022
-
آزادی صحافت میں خطرے کی گھنٹی
بدھ 2 فروری 2022
-
ہیومین ٹریفکینگ میں نوکری اور سیکچوئیل مقاصد کا بڑھتا ہوا کاروبار
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کراچی سیف سٹی وقت کی اہم ضرورت
جمعرات 20 جنوری 2022
-
شہنشاہ غزل کے قبر کی حالت زار
جمعرات 13 جنوری 2022
-
24 دسمبرمہاجر ثقافت کا ایک تاریخ ساز دن
جمعرات 23 دسمبر 2021
فرقان احمد سائر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.