کوشش ویلفئیر ٹرسٹ، خدمت انسانیت کا استعارہ
منگل 23 فروری 2021

غلام مصطفیٰ حاذق
کوشش ویلفئیر ٹرسٹ ایک جانا پہچاناادارہ ہی نہیں بلکہ خدمت انسانیت کا استعارہ ہے ،جس کی کارگردگی دیکھنی ہو تو قصور،مصطفی آباد للیانی اور رائیونڈ میں ایمبولینس سروسز،لائیبریریز اور واٹر پلانٹس اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر خدمت انسانیت کے لیے اور بہت کچھ جو سب دیکھنے کے لیے آپ کو اس عظیم ٹرسٹ کی جاسوسی کرنی پڑے گی کیونکہ کوشش ویلفئیر ٹرسٹ سے جڑے ہوئے عظیم لوگ اتنے عظیم ہیں کہ انھوں نے ہر عظیم کام کو کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے لیکن دکھاوا نہیں کرتے اور ہر وقت اپنی نجی زندگی سے ٹائم نکال کے خاموشی سے خدمت انسانیت کے لیے کوشش میں ہی جتے رہتے ہیں جو سب کچھ ظاہری آنکھ سے نظر نہیں آتا شائد کہ قارئین کو میری بات کوئی گمان گزرے یا ایسا محسوس ہو کہ راقم کچھ زیادہ ہی رطب اللسان ہورہا ہے تو آپ لوگ اس عظیم ٹرسٹ کی تحقیق کرکے دیکھ لیں ۔
فرقہ واریت ، لسانی اور ہرسیاسی بیک گرؤنڈ اور ہر قسم کی گروپ بندی سے پاک یہ عظیم ادارہ بڑی کامیابی سے انسانیت کی فلاح کے لیے جس قدر ہوسکے اس سے بھی بڑھ کر کارگردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے یقین جانیے ہر گزرتے سال انسانیت اس عظیم ٹرسٹ پرخاموشی سے بجٹ بڑھاتی چلی جارہی ہے اور آفرین ہے اس ٹرسٹ کے سپوتوں پر جو خدمت انسانیت میں اس حد تک آگے نکل چکے ہیں کہ بعض دفعہ اپنے گھر کا چولھا ٹھنڈا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے( جو لوگ اس ٹرسٹ کی خدمات سے واقف ہیں وہ لوگ ڈونیٹ بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہر سال خدمت انسانیت کا بجٹ بڑھتا جارہا ہے اسپیشلی رمضان المبارک کے دنوں میں) ۔کوشش ویلفئیر ٹرسٹ اپنا نظام کیسے چلاتا ہے یہ بھی بہت منفرد اور اچھوتا طریقہ کار ہے جس سے میں بھی مکمل واقف نہیں بس اتنا جانتا ہوں کہ اس ٹرسٹ کے سارے کارکن خدمت انسانیت اور اللہ پاک کی خوشنودی کے لیے کام کرتے ہیں وہ بھی بناء کسی دنیاوی معاوضے اور لالچ کے بلکہ ہر کارکن ہر مہینے یا ہفتے اپنی استطاعت کے مطابق کوشش ویلفئیر ٹرسٹ میں ڈونیٹ بھی کرتا ہے ۔ ٹرسٹ کے کارکن کا سیاسی ہونا ممنوع ہے بلا تفریق ،ہر ذات پات کا انسان ان کے لیے مقدم ہے اس ٹرسٹ میں کسی کارکن کو بھی کسی دوسرے کارکن پر فوقیت حاصل نہیں سب مل جل کر کام کرتے ہیں چھوٹا بڑا کوئی بھی کام ملتا ہے تو اسے کرنا سعادت عظیم سمجھتے ہیں کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے اراکین میں اور بہت سی خوبیوں کے علاوہ جو بات میں نے نوٹس کی کہ سب کے سب اعلی درجے کے اخلاق اور محبت و خلوص میں گندھے ہوئے انسان ہیں جن سے ملنے کے بعد انسان ان سے ملنے کی دوبارہ خواہش کیے بناء نہیں رہ سکتا،دنیاداری کی وجہ سے اس بات کا بھی قلق رہے گا کہ زیادہ تر کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے اراکین سے تاحال ملاقات نہ ہوسکی۔ بظاہر سادہ سے ہمارے جیسے ہی نظر آنے والے یہ عظیم لوگ بہت ہی پیارے اور میٹھے لوگ ہیں جن کی ٹیم سے میرا واسطہ ایک اتفاق کا مرہون منت ہے۔
سوشل میڈیا پر مرشد پاک (آصف مبارک نام ہے لیکن پیار سے دوست احباب مرشد پاک پکارتے ہیں) ادبی نشستوں میں کافی چلبلیاں کرتے نظر آئے ان کے کمنٹس کا انداز بڑا کھٹا ، میٹھا اور تیکھا تھا مجھے اچھے لگے میں نے ایڈ کیا کہ زندگی میں کچھ ٹائم پاس بھی ہونا چاہئے بعض دفعہ انسان مزاح سے بھرپور گفتگو کرکے بھی فریش ہوجاتا ہے(باقی اک الگ بات ہے کہ کبھی کبھی مرشد پاک کو دوستوں کو انفریڈ کرنے کا بھی دورہ پڑتا ہے جیسا کہ وہ اکثر کرچکے ہیں)بس ان کو ایڈ کرنے سے رائیونڈ کی ادبی اور کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کی پیاری پیاری شخصیات سے آگاہی ملنی شروع ہوئی اور ملاقاتیں بھی ہوئیں،یہ حقیقت ہے کہ میں کوشش سے جڑے ہوئے تمام نگینوں کا تزکرہ نہیں کرسکتا لیکن میں کوشش تو کرسکتا ہوں۔
سوشل میڈیا نے جان پہچان ہی بہت آسان کردی ہے میں نے مرشد پاک سے محمد اقبال خاں منج صاحب کا تعارف پوچھا کہ یہ شخصیت کون ہیں ؟جواب ملا ،، بروز جمعہ قصور بلھے شاہ میوزیم تشریف لے آ ئیں وہیں اکٹھے مل کے منج صاحب کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے اور مزید تعارف بھی ہو جائے گا میں اکثر بروز جمعہ منج صاحب کے ساتھ ہی ناشتہ کرتا ہوں ،، ۔ جیسے جیسے ان سے تعارف ہوا ملنے کا اشتیاق بڑھتا گیا ابھی محض ان سے ملنے کی تمنا تھی اور میں اس وقت کوشش ویلفئیر ٹرسٹ سے ناواقف تھا پھر قسمت نے یاوری کی اور محمد اقبال خاں منج صاحب سے نشستیں ہوئی چونکہ منج صاحب سرکاری آفیسر تھے اور کچھ کوشش ویلفئیر کی رہبری کی بدولت ان کی مصروفیت زیادہ تھی اس وجہ سے ان سے نشستیں کم ہوئیں لیکن حضرت جی (قیوم صابر صاحب ) اور باقی ان کی کمپنی کے احباب سے زیادہ ملاقات رہی اور پھر انکشاف ہونا شروع ہوا کہ یہ سب لوگ ایک ہی تسبیح کے دانے ہیں اور وہ تسبیح ہے کوشش ویلفئیر ٹرسٹ جس میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں سب اپنے آپ کو ایک کارکن کے طور پر ہی پیش کرتے ہیں اور منج صاحب بھی خود کو کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کا کا رکن ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں منج صاحب کی رہبری میں اراکین کا پیار و محبت اور ہم آہنگی و یگانگت سے کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کو کامیابی سے انسانیت کی خدمت کرنا قابل تحسین ہے۔ منج صاحب نہ صرف سرکاری گزٹیڈ جاب ہولڈر ہیں(ان دنوں بلھے شاہ میوزیم محمد اقبال خاں منج صاحب کی نگرانی میں ہے جبکہ اس سے پہلے قائداعظم میوزیم کراچی اور شاہی قلعہ لاہور کے بھی انچارج رہے ہیں اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرار خدمات سر انجام بھی دے چکے ہیں) بلکہ افسانہ نگار اور کالم نگار بھی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے اراکین کے رہبر بھی ہیں۔ زہے نصیب کہ کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے پیارے پیارے اراکین سے ملاقاتوں کے سلسلے بڑھے جس کی بدولت نہ صرف حضرت جی( عبدالقیوم صابر) ،عمر اشرف ، اسلم حیات، اختر حسین اور حکیم جان لیوا (ممتاز غزنی )جیسے پیارے پیارے دوست ملے بلکہ ساتھ ساتھ اس عظیم ادارے سے آگاہی ملنا بھی شروع ہوئی۔راقم نے اکثر سوچا کہ اس عظیم ادارے کے متعلق لوگوں کو آگاہ کروں لیکن کوشش سے جڑے لوگ بہت اصول پسند ہیں وہ کوئی ایسا فعل پسند نہیں کرتے کہ جس سے کوشش کے ادارے میں کوئی غلط فہمی پیدا ہو جیسے کہ اس ادارے میں کوئی عہدہ نہیں سب برابر ہیں پھر یہ ہر قسم کی گروبندی اور سیاست سے بھی سو فیصد پاک ہے اس لیے اس مقدس ادارے کے متعلق لکھتے ہوئے میں نے اکثر سوچا کہ کہیں کچھ ایسا نہ لکھ دوں کہ اس مقدس ادارے اور اس کے اصولوں کے منافی ہو لہذا میں نے خوب سوچ و بچار کے بعد لکھنا شروع کیا اب مجھے دلی سکون ہے کہ اب یہ تحریر پبلش ہونے سے میری خواہش بھی پوری ہوجائے گی اور کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے عظیم کاموں سے کچھ مزید لوگ بھی واقف ہوجائیں گے راقم کی تو یہی خواہش ہے کہ ایسے ادارے کو ساری دنیا میں پنپنا چاہیے تاکہ انسانیت کی معراج کی تکمیل ہوسکے۔
(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.