6ستمبر1965ءعسکری تاریخ کا اہم ترین دن

ہفتہ 5 ستمبر 2020

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

برِصغیر پاک وہند کے شمال مغرب میں ایک ریاست کشمیر!! جس کا تقسیم ہند کے بعد ہندومہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمانوں کی مرضی کے خلاف 26اکتوبر 1947ءکو بھارت کےساتھ الحاق کا اعلان کر دیا اور اس کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت میں جنگ کا آغاز ہوگیا ۔سلامتی کونسل کی مداخلت پر یکم جنوری 1949ءکو جنگ بندی کے بعد سلامتی کونسل نے 1948ءمیں منظور شدہ دوقراردادوں میں کشمیر سے فوج نکالنے اور رائے شماری کیلئے کہا ۔

بھارتی وزیر اعظم پنڈت جواہرلال نیرو نے رائے شماری کا وعدہ کیا لیکن بعد مین منحرف ہوگیا ۔پاکستان نے بھارت سے آزاد کرائے گئے علاقہ میں آزاد کشمیر کی ریاست قائم کردی اور بھارت نے اپنے زیرِ قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر نیم خودمختار حیثیت دیکر اپنا قبضہ جما دیا ۔

(جاری ہے)

اورآج مقبوضہ نیم خود مختار جموں کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کر کے کشمیر کو کشمیریوں کے لئے جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیری اپنے وجن میں قید ہیں اور دینائے اسلام خاموش تماشائی ہے! ستمبر 1965ءپاکستان کی عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے اُن دنوں کی یاد دلاتا ہے جب افواجِ پاکستان اور پاکستان کی عظیم قوم         بھارتی جارحیت کے سامنے اُس وقت سیسہ پلائی دیوار بن گئی جب صدر پاکستان جنرل محمد ایوب خان نے قوم سے ہنگامی خطاب میں کہا ”میرے عظیم ہموطنو!دشمنِ پاکستان نے ہمیں للکارا ہے لیکن شاید وہ نہیں جانتا کہ اُس نے کس قوم کو للکارا ہے ٹوٹ پڑو دشمن پر اور اُن کے خواب چکنا چور کر دو۔

“افواجِ پاکستان نے جنگی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا مثالی دفاع کیا ۔6ستمبر 1965ءکو پاکستان کے غیورشہریوں نے افواجِ پاکستان کےساتھ مثالی یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا یہ جنگ قوم اور مسلح افواج کی وہ مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نئی نسلوں کیلئے مشعل ِراہ ہے 6ستمبر1965ءکو گزرے آج 55سال ہوگئے ۔

پاکستان کی عوام نے اپنے وطن عزیز میں بہت اُتار چڑھاﺅ دیکھے ہیں لیکن بفضل تعالیٰ ہم پختہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان گزشتہ کل کی نسبت آج انتہائی مضبوط ہے ۔پاکستان کی غیور عوام پہلے سے زیادہ پر عزم ہے افواجِ پاکستان کا عالمی دنیا میں ایک نام ہے لیکن یادرکھیں!پاکستان کی شان اور دنیابھر میں پاکستان کی پہچان کا سہرا قوم کے اُن شہیدوں اور غازیوں کے نام ہے جنہوں نے جان پر کھیل کر وطن عزیز کی سرحدوں کا دفاع کیا ہم سلام کرتے ہیں 6ستمبر 1965ءکے عظیم شہداءاور آج کی مصلح افواج کو ،ہم فخر سے کہتے ہیں ہماری کامیابی کا سہرا قوم کے شہیدوں اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کے سر ہے ۔

پاکستان پائندہ باد ....افواجِ پاکستان زندہ باد
 چھ ستمبر
 دین کو ابنِ علی نے گل بہتر (۲۷)سردیئے
آﺅاب ہم بھی جلائیں اپنے اپنے گھر دیئے
چھ ستمبر کو وطن کی نظرکرنے کیلئے
بھائی بہنوں نے دئےے ازدواج نے شوہر دیئے  
گونج اُٹھی جب فضائیں نعرئہ تکبیر سے
سورماﺅں نے سبھی اپنے دئےے گل کر دیئے  
جوبھی جس کے پاس تھا کرتا گیا نذرِ وطن
ماﺅں بہنوں بیٹیوں نے اپنے سب زیور دیئے  
پاک دھرتی کا ہر اک جانباز ہے راجہ عزیز
ماﺅں نے اس قوم کو کیا کیا حسین اختر دیئے  
مرحبا صد مرحبا شبیر،اکرم اور سوار
جان وتن اپنے وطن کی سرحدوں پر دھردیئے  
سرحدیں محفوظ ہیں منہاس ،جذبوں کے طفیل
جب تلک روشن ہیں میرے دیس کے سرور دیئے  
یاد میں اپنے مہکتے گل ہیں لالک جان سے
دل میںہیں روشن ہمارے جیسے امبر پر دیئے  
سرحدوں کے ہیں محافظ !اپنے کرنل شیر کو
سجدئہ تعظیم میں دشمن نے بھی سردھردیئے  
السلام!اے چھ ستمبر کے شہیدو!السلام۔

۔۔
دین کے جوتھے تقاضے تم نے پورے کر دیئے 

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :