
جج صاحبان بلیک میلر مافیا کے ساتھ دوستی کی سزابھگت رہے ہیں
منگل 30 نومبر 2021

گل بخشالوی
(جاری ہے)
سیاسی پنڈتوں کی چالوں کو تو پاکستان کے عوام جانتے ہیں لیکن انصاف کا ترازو بھی ڈھاواں ڈول ہے ۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ وڈیو نے تو عجیب سیاسی ہلچل مچا دی ہے عدلیہ کے کردار پر سنگین سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اپوزیشن کیا حکومت بھی مطالبہ کر ر ہی ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر انکوائری کرے۔ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کیا جائے۔ لیکن اگر سپریم کورٹ خاموش ہے تو مریم نواز جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتیں ؟
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد نے فرمایا تھا کہ ہمیں کوئی آنکھ نہیں دکھا سکتا ، اگر یہ سچ ہے تو جسٹس ثاقب نثار پر لگے الز ام کااز خود نوٹس لیں اور عدالت میں اپنی آزادی ثابت کریں۔ ۔قوم کو بتا دیں کہ سچائی کیا ہے ووٹ کو احترام دینے میں کون رکاوٹ ہے ، آئے روز کے اس تماشے سے قوم کو نجات دلائیں ۔ عام انتخابات کے نام پر ڈرامہ با زیاں بند کروائیں ، لیکن اگر اداروں کی خواہشات کے احترام میں طاقت کے سر چشمے کا مذاق ہی اڑانا ہے تو عدلیہ کے چہرے سے انصاف کا نقاب اتار د یں یہ وہ حقائق ہیں جن پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں!
قومی عدالتوں کے فیصلوں میں التواءدر اصل سائل کو برباد اور وکیلوں کو شاداب رکھنا ہوتاہے عدالتیں وکیلوں کو احترام دیتی ہیں اس لئے کہ وکلاء کے ہاتھوں میں چوڑیا ں نہیں ڈنڈے ہیں اور جج صاحبان کی سوچ میں خدا سے بھی زیادہ ان کے قریب ہیں قو می اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر عدمِ اطمینان کا اظہار کرنے والی پاکستان کی بڑی عدالت نے اس قومی مجرم کو پچاس روپے کے سٹام پر باعزت بیرو ن پاکستان جانے کی اجازت دی جو بحیثیت وزیر ِ اعظم صادق اور ا مین نہیں تھا، اس لئے کہ گذشتہ ۵۳ سالہ جمہوری دورحکمرانی جو درس دیا گیا ہے اسی پر عمل کیا گیا ہے ۔ لیکن ہم پاکستانی بحیثیت قوم اب بھی مایوس نہیں ، کسی کو نظر آ ئے یا نہ آ ئے تبدیلی کے آثار دیکھ رہے ہیں
منڈی بہاوالد ین کے( کنزومر کورٹ کے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راﺅ عبدالجبار نے توہین عدالت کیس میں اپنی عدالت میںمنڈی بہاءالدین کے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بیگ کو ہتھکڑی لگوائی اور 3 ،،3ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم سنادیا۔یہ فیصلہ ایک عام شہری کی داد رسی کے لئے دی گئی درخواست پر سرکاری مکان کی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت کے دوران دیا گیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ لِٹی گیشن (litigation) آ فیسر رانا محبوب نے غیر مہذبانہ اور چیخنے کے انداز میں بات کی، عدالت کو یقین ہے کہ ڈی سی اور اے سی کی ملی بھگت سے یہ منصوبہ بنایا گیا۔
جج نے کہا عدالت کو یقین ہے ، ایسے ہی جج زندہ ضمیر ہوتے ہیں جو اپنے فرائض میں خدا کو حاضر و ناظر مانتے ہیں ، لیکن پاکستان کی قومی عدالتوں میں پاکستان کے وقار اور قومی اداروں کے تقدس کی بجائے زرداروںکو سوچا جاتا ہے ،قومی عدالتوں میں مجرموں کو نہیں ان کے فیصلوں کو لٹکایا جاتا ہے ، مجرم کو وقت دیا جاتا ہے کہ وہ خود کو فرشتہ ثابت کرے، اگر جج کا دامن پاک ہو اورتوہین عدالت کے کیس میں منڈی بہاوالدین کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی طرح ملزموں کو ان کی اوقات بتا دیاکریں تو کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ جج کے کردار پر انگلی اٹھائے کوئی علی احمدکرد کسی جج سے سوال نہیں کرے گا کہ”ملک میں کون سی عدلیہ ہے، وہ عدالتیں جن میں ہم اور لاکھوں لوگ روز دادرسی اور انصاف کے لیے پیش ہوتے اور اپنے سینوں پر زخم لے کر گھروں کو نظام عدل پر ماتم کرتے آتے ہیں، کیایہ عدلیہ انسانی حقوق کا تحفظ اور جمہوریت کو مضبوط کرے گی؟۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.