
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- گل بخشالوی
- عمران خان قانون کی آنکھوں سے کالی پٹی اتارنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں
عمران خان قانون کی آنکھوں سے کالی پٹی اتارنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں
جمعرات 13 جنوری 2022

گل بخشالوی
ملزمان کے بے ضمیر وکلاء( جن کی نہ کوئی ماں ہے نہ کوئی بیٹی ہے نہ بیوہی ہے نہ کوئی بہن ہے اور نہ کوئی بھائی ہے وہ دولت کی پیدا وار ہیں قارون کے درباری ہیں فرغو ن کے پجاری ہیں ) نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ وہ افراد نہیں ہیں جنھوں نے ان کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
(جاری ہے)
سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ مجرم نہیں تھے تو ان کو گرفتار کیوں کیا گیا میڈیا میں قانو ن نے نمبر کیوں بنائے مجرموں پر فرد ِ جرم کیوں عائد کی گئی لیکن ہم پاکستان بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں ایسے سفاک بااثر معاشرے کے شیطان مجرموں کو لٹکا یا نہیں جاتا ان کے کیس لٹکا دئے جاتے ہیں ، تاکہ وہ متاثرہ لوگوں کو کسی بھی قیمت پر رام کریںخاموش کریں تاکہ وہ کسی بھی ہولناک درپیش آنے خطرے کے پیش نظر سچائی کو بھول جا ئیں اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے جھوٹ بولنے پر مجبور ہو جائیں۔ متاثرہ لڑکی نے بے لباس خاندانی وقار کے باوجود جھوٹ بولا اور عدالت نے وکلاءکی جھوٹی من گھڑت داستان کو تسلیم کر لیا ،
اسلامی جمہور یہ پاکستان کی تاریخ میں یہ کوئی ا نوکھا یا نیا فیصلہ نہیں ہو گا ، ان ہی فیصلو ں کے پیش ِ نظر د نیا بھر کی انصاف کی 136 عدالتوں کی فہرست میں پاکستان 136 ویں نمبر ہے اس لئے کہ پاکستان میںانصاف ملتا نہیں بکتا ہے ، قانون کی آنکھ پر یزیدیت کا کالی پٹی ہے ، وہ صر ف سنتا ہے مظلوم او ر مجبور چہروں پر لکھی ہوئی سچائی اور آنکھوں میں خون کے آنسو وہ دیکھ نہیں سکتے اس لئے کہ جب ضمیر اور احساس مر جائے تو انسانیت ماتم کے سوا کیا کر سکتی ہے
وزارت قانون و انصاف میں اسلام آ باد میں لڑکا، لڑکی تشدد کیس سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔اس موقع پر عثمان مرزا کیس تفصیلی طور پر زیر بحث آ یا اور کیس کے ٹھوس شواہد پر بات ہوئی۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، وڈیو فارنزک کی تصدیق ہوچکی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلی پیشی پر تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔تشدد اور ہراسانی کیس میں متاثرہ لڑکی کے پیچھے ہٹنے پر وفاق نے معاملہ ہاتھ میں لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ دینے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر قانون فروغ وفاقی وزیر فروغ نسیم نے عثمان مرزا کیس سے متعلق کہا کہ شواہد اتنے مضبوط ہیں کہ مدعی یا گواہ کے م ±کر جانے سے بھی مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت آ خری دم تک اس کیس کی پیروی کرے گی۔اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے ۔ اسلام آباد میں اس افسوس ناک واقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ میں اس جرم کے مرتکب مجرموں کو عبرت کا نشان بنا دوں گا ، یہ میرے لئے ٹیسٹ کیس ہے ،د یکھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان قانو ن کی آنکھوں سے کالی پٹی اتارنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ۔وہ و ز یر اعظم پاکستان ہیں یا اداروں کے غلام ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.