کرونا کا سپانسر اور مقاصد

جمعہ 10 اپریل 2020

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

کائنات کی تخلیق سے آج تک خالق کائنات کی حکمرانی ہے کائنات کو وجود میں لا کر اس کو مختلف رنگوں سے سجایا گیا خالق کی بنائی ہوئی ہر شے مکمل ہے آج تک دنیا کا کوئی انسان اس میں نقص نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے انسان کو پیدا کرنے کے ساتھ اسے اشرف المخلوق کا درجہ بھی عنایت کیا انسان کو دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے اپنی تمام تر نعمتوں سے مالا مال کیا آج وہی انسان اس خالق کو بھول کر دنیا پہ حکمرانی کرنے کی مختلف سازشیں کررہا ہے انسانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش میں مصروف ہوتا ہے خالق کائنات کی عطا کردہ سوچ و فکر سے ایجاد کردہ اشیاء کو اپنی ملکیت اور کمال سمجھ بیٹھا ہے خالق کائنات نے سب ایجادات اور زندگی بسر کرنے کے طور و طریقے کی راہنمائی کے لئے ہزاروں برس پہلے قرآن پاک کا نزول فرما دیا تھا جس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود لیا تاکہ انسان اس میں کوئی رد و بدل نہ کر سکے آج دنیا میں انسان کوئی بھی نئی ایجاد کرتا ہے تو اس کی راہنمائی کے لئے استعمال کرنے کے لئے کتاب بھی دیتا ہے مگر اپنی راہنمائی کے لئے حقیقی کتاب کو بھول کر دنیا کی کتابیں پڑتا ہے جو انسان کی ایجاد ہیں موجودہ دور میں انسان اپنی حقیقت اور مقاصد کو بھول چکا ہے صرف دنیا پہ حکمرانی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے مظلوم انسانوں پہ ظلم و تشدد کرنا ان کا حق کا کھانا ،ان کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنا اپنا فرض سمجھ بیٹھا ہے اس کی زندہ مثال مقبوضہ کشمیر،برما،فلسطین،شام،بھارت اور لیبیا میں بسنے والے انسانوں کی ہے پوری دنیا خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے لیکن یہ بھول چکی تھی کہ ان کا بھی خالق وہی ہے جس نے ہمیں پیدا کیا خالق کائنات نے خاموش تماشائیوں کو بتانا کے لئے کہ مظلوم انسانوں کا بھی مالک میں ہوں پانچ حروف پہ مشتمل دنیا کو نہ نظر آنے والی پاور "کرونا "کو دنیا میں بھیج کر دنیا پہ سکتہ طاری کر دیا کرونا نے پوری دنیا کو لاک ڈاون کر کے دنیا کی مصنوعی سپر پاور کو یہ سوچنے پہ مجبور کر دیا کہ حقیقی سپر پاور صرف اللہ ہے مصنوعی اور حقیقی لاک ڈاون میں فرق بھی واضح کر دیا تمام ممالک کے آپس میں رابطے ختم کرنے کے ساتھ ملک کے اندر کاروبار کو بند کر کے اپنے گھر مسجد کو بھی بند کردیا واضح پیغام دیا کہ مجھے آپ کی عبادتوں کی ضرورت نہیں ہے اپنے گھروں میں دفع ہو جاو کرونا کو اپنی پاور دے کر دنیا کے تمام فیصلے اس کے ہاتھ میں تھما دیئے کرونا نے بغیر کسی اسلحہ کے پوری دنیا پہ قبضہ جما لیا جس کو برسوں سے انسان مصنوعی طاقت کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا تھا بے شک وہی ذات قادر ہے غفور و رحیم ہے اسی کی بادشاہی رہے گی کرونا کا مقصد اس ذات کی پہچان کرانا تھا جس کو ہم آب بھول چکے تھے انسان کی حقیقت سے ناواقف ہو ئے تھے اس گھڑی سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان کا حق نہ کھایا جائے انصاف کیا جائے کرونا ہماری بخشش
کا اہم ترین ذریعہ ہو گا اگر ہم اس کی حقیقت سے واقف ہو گے بے شک کرونا کا سپانسر وہ ہے جو خالق کائنات ہے اللہ تعالی اس وباء سے جلد چھٹکارا نصیب فرمائے۔

آمین

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :