"سر زمین عرب سے دعاؤں کا تحفہ"

جمعہ 4 جون 2021

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب ہے ، انسان کو زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ اللہ پاک نے ہزاروں برس پہلے بتا دیا نہ صرف زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ بتایا بلکہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کے سارے راز بھی بتا دیئے اس کے ساتھ یہ بھی واضح فرما دیا کہ یہ زندگی عارضی ہے دنیا کی ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے باقی صرف خالق کائنات کی ذات ہے جس کے پاس کائنات کو بنانے کے لئے صرف "کن فیکون " ہی کافی ہے حقیقی زندگی کا آغاز اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ہو گا انسان جب دنیا میں تشریف لاتا ہے تو اس کی آمد پہ خوشیاں منائی جاتی ہیں عزیز و اقارب اور محلہ والوں میں لذیذ مٹھایاں تقسیم کی جاتی ہیں عزیز و اقارب تحائف پیش کرتے ہیں مگر وہی انسان جب دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو وہی چاہنے والے دکھ اور غم میں ڈوب جاتے ہیں چند روز قبل پاکستان کی سیاست میں کئی برسوں سے حصہ لینے والے خاندان کا ایک نڈر اور بے باک ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خوش اختر سبحانی دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کے جانے کے بعد وریو خاندان اور انکے حلقہء احباب میں فضا سوگوار ہو چکی ہے چوہدری خوش اختر سبحانی(مرحوم) چوہدری اختر علی وریو کے صاحبزادے ہیں مرحوم سابق وزیر جیل بھی رہ چکے ہیں چوہدری اختر علی وریو (مرحوم ) نے سیاست میں اپنا مقام پیدا کیا ہے انکے دور حکومت میں انہوں نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے،اپنے علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی  ،جس کی زندہ مثال یہ ہے کہ آج بھی وریو خاندان کو انکے نام پہ ووٹ ملتے ہیں ان کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے آج بھی وریو خاندان کا نام سیاست میں زندہ ہے چوہدری خوش اختر سبحانی(مرحوم) بڑے خوش مزاج ،نڈر اور بے باک شخصیت کے مالک تھے لمبے عرصہ سے جگر اور گردے کی مرض میں مبتلا تھے مرض سے لڑتے لڑتے 30 مئی 2021 کو زندگی کی بازی ہار گے انکی رخصت ہونے کی خبر سنتے ہی دنیا بھر میں چاہنے والوں کی طرح سعودی عرب میں بھی چاہنے والے غم کی لہر میں ڈوب گے چوہدری خوش اختر سبحانی (مرحوم ) کے بھائیوں جیسے دوست چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر کا کہنا تھا کہ آج نہ صرف میرا بھائی گیا ہے بلکہ خدمت خلق کا ایک باب بند ہو گیا ہے اپنے بھائی کی موت کا صدمہ زندگی بھر بھلا نہیں سکوں گا میرا بھائی بھائی میرے دکھ و درد کا ساتھی تھا چوہدری اکرم گجر کا اپنے بھائی سے محبت اور پیار کا یہ انداز ہے کہ اسی شام اپنے مرحوم بھائی کے یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں جدہ سعودی عرب میں  مقیم پاکستان کی تمام سیاسی، سماجی ،مذہبی، صحافتی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کر کے امت محمدیہ اور بالخصوص چوہدری خوش اختر سبحانی کی مغفرت کے لئے"سر زمین عرب سے دعاوں کا تخفہ بھیجا" گیایہ نظام قدرت ہے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں  لوگ دنیا میں آتے ہیں اور لاکھوں لوگ جاتے ہیں دنیا میں رہتے ہوئے ہمیں آخرت کی بھی تیاری کرنی چاہیئے اور یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالی انسان کو انسان کے لئے ہی پیدا کیا ہے اس بات کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال(رح) یوں لکھتے ہیں کہ
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ اطاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :