"قبلہ اول سے اللہ اکبر کی صدائیں"‎

جمعہ 21 مئی 2021

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

قرآن پاک نے ہزاروں برس پہلے کھلے الفاظ میں مومن کو بتا دیا تھا کہ یہود و نصار آپ کے کبھی دوست نہیں ہو سکتے یہ آپ کے کھلے دشمن ہیں ان سے کبھی بھی کسی صورت میں خیر کی امید مت رکھنا اس کی زندہ مثال فلسطین ،مقبوضہ کشمیر،برما اور دیگر ممالک ہیں مقبوضہ جموں کشمیر میں دو برس مکمل ہونے کو ہیں ابھی تک کرفیو نافذ ہے معصوم شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے رمضان المبارک کی مبارک گھڑیوں لیلة القدر کی شب معصوم نہتے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا آنسو گیس ،گولیاں اور دیگر کیمائی مواد کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ یہ سلسلہ تو کئی برسوں سے جاری ہے مگر چند روز سے ظلم و تشدد کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں معصوم بچے جنہوں نے ماں کی گود میں آنکھ کھولنے سے پہلے ہی بارود اور گولیوں کی بو سے  ماں کے ساتھ ہی جام شہادت نوش فرما لیا معصوم بچوں کو گھروں میں گھس کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے معصوم بچے چیختے پکارتے ہیں مگر ظالم کو ذرا بھی ترس نہیں آتا نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو بم مار کر آڑایا جا رہا ہے قربان جاوں ماں کے بے لوث پیار پر جو موت سے چند لمحات  پہلے بھی یہ سوچ کر اپنے دودھ پیتے بچے کو سینے سے لگا کر خود کو  چادر کے طرح اوپر اوڑھ لیتی ہے شاید میرا بچہ بچ جائے اس کی زندہ مثال یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح گزشتہ شب اسرائیلی دہشتگرد فورس نے ایک بستی پر بم گرایا جہاں پہ ایک گھر میں ماں بچوں سمیت میاں بیوی بھی موجود تھے گھر تباہ ہونے کے بعد باپ اور دودھ پیتے چھ ماہ کے بچے کے سوا سب نے شہادت کا رتبہ پا کر تاحیات زندہ رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا چھ ماہ کے بچے کو  ماہ نے اپنی قربانی پیش کر کے بچا لیا آج قبلہ اول کے گرد و نواح سے بچے ،جوان اور بوڑھے سب اللہ اکبر کی صدائین بلند کر رہے ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیدار ہونے کا پیغام دے رہے ہیں اس ظلم پہ اقوام متحدہ ،عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے علمبردار خود کو انسانیت کا چمپیئن کہلوانے والے ، یورپ میں کتے کے مر جانے پر انسانیت کا درس دینے والے اپنی آنکھوں پر کالا چشمہ اور لبوں پر  پٹی باندھے ہوئے ہیں ڈوب سے مر مٹنے کی بجائے سوشل میڈیا پر ظالم اپنے لئے دعا کی اپیل بھی کر رہا ہے خیر قرآن میں خالق کائنات نے ہزاروں برس پہلے واضح فرما دیا تھا کہ کفار سے خیر کی امید مت رکھنا اس کے باوجود امت مسلمہ کے لیڈر کفار سے خیر کی امید لگائے بیٹھے ہیں موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو ایک ہونے کی اشد ضرورت ہے اسی صورت میں کفار کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے قبلہ اول پر حملہ پوری امت مسلمہ کے ایمان کا امتحان ہے بے شک اسی ذات پاک نے اپنے گھر کی حفاظت کا ذمہ لیا ہوا ہے وہ چاہے تو "کن" سے فانی دنیا کو صفحہ ہستی سے مٹا دے ،وقت ہے کہ ہم سب ایک ہو کر ظالم کا مقابلہ کریں بے عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے "جس شخصیت کی بات بھی باتوں کی پیغمبر ہوتی ہے" وہ ہستی جو وجہ تخلیق کائنات ہیں انہوں نے فرما دیا کہ "جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ہے " آج ہم سب کو اس فرمان عالیشان کو زندہ رکھنے کے لئے قربانیاں پیش کرنی ہوں گی بے شک فتح صرف حق و سچ کی ہوگی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مظلوم فلسطنیوں،کشمیریوں اور دیگر مظلوم انسانوں پر رحم و کرم فرما کر انکو آزادی نصیب فرمائے، اور امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا فرمائے۔آمین

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :