"شکریہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز"‎

ہفتہ 29 مئی 2021

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد مرتبہ فلائٹ شیڈول متاثر ہوا دسمبر 2020 میں آخری مرتبہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سمیت پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جو تاحال بحال نہیں ہو سکا جبکہ چند سرمایہ کار افراد بذریعہ بحرین ،افغانستان اور دیگر ممالک سے آ رہے ہیں مگر مزدور دار کے لئے اچانک 3 لاکھ ادا کرنا ناممکن ہے مزدور اسی انتظار میں تھا کہ کب فلائٹ آپریشن بحال ہو اور واپسی ممکن ہو جبکہ سعودی حکومت شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے وطن چھٹی پہ جا کر ابھی تک واپس نہیں آسکے اس دوران انکی چھٹی ختم ہو گئی یا اقامہ ختم ہو گیا ہے انکو خصوصی رعایت دی جائے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی یہ توسیع خود کار نظام کے تحت اکیس شوال دو جون 2021 تک کسی فیس یا مقابل مالی کے بغیر ہوگی کورونا ہیلتھ انشورنس کی کوریج سفر کی تاریخ سے شروع ہوگی فیصلے کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری  کردی ہیں سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اختیار اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کے لیے کسی کو دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے جو نکات بیان کیے ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع دو جون 2021 تک ہوگی۔

بلاشبہ سعودی حکومت کا بڑا خوش آئند فیصلہ ہے سعودی عرب میں مقیم تمام پاکستانی اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اسی طرح پاکستان کا بچہ بچہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے اپنا سب نچھاور کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :