دورہ خیر سگالی اور پاکستان کا کردار

اتوار 9 مئی 2021

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

پاکستان کو اللہ تعالی نے اپنی تمام تر نعمتوں کے ساتھ نوازا ہے نہ صرف نعمتوں سے بلکہ وطن عزیز کو بہترین افواج بھی عطا کی ہے جو پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے دنیا میں جہاں بھی انسانیت پہ ظلم و ستم ہوتا ہے پاکستان قوم اسی وقت مظلوم کے حق میں آواز بلند کرتی ہے بلاشبہ ہمارے اندر بھی  کوتاہیاں پائی جاتی ہیں جن کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر بات کی جائے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تو اس پہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اس جذبے کو دیکھتے ہوئے عارضی عالمی طاقتیں پاکستان کو کسی نہ کسی طرح کمزور کرنے میں مصروف رہتی ہیں یہ عارضی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے  معاشی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں کبھی ہم پر اسلامک فوبیا اور دہشت گردی کے الزام لگائے جاتے ہیں اس کے باوجود اللہ تعالی اور سرور دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے پاکستان آج بھی پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ پر سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر جدہ پہنچے ہیں جہاں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا دورہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ، آئمہ حرمین شریفین ، سعودی عرب کی مذہبی و سیاسی قیادت سے خصوصی ملاقات کریں گے اس ملاقات میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی موجودہ حالات میں اسلامی ممالک کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے تاکہ جو شر پسند عناصر اسلام کے خلاف سازش کرتے ہیں انکو ملکر بے نقاب کرنے کے ساتھ ان پر تاحیات پابندی عائد کروائی جائے یہ سب اسی صورت ممکن ہے جب ہم سب ایک ہوں گے وزیر اعظم پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ عرب ممالک کو ساتھ ملا کر پوری دنیا کو واضح پیغام دے کر بھائی چارے کی ایک عظیم مثال قائم کریں مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے ظلم و تشدد کو ختم کروانے اور معصوم نہتے کشمیریوں کی آزادی کی آواز بلند کریں بے شک آزادی ہر انسان کا ذاتی و بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بہتر گزار سکے معصوم کشمیری کئی برسوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ کا پیش کر رہے ہیں معصوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہم سب کو اپنی آواز بلند کرنا ہو گی وزیر اعظم عمران خان صاحب آپ خود کو کشمیر کا سفیر اور ترجمان مانتے ہیں یہ وقت ہی کہ آج آپ اپنی بہترین سفارت کاری اور ترجمانی کا حق ادا کریں اس کے علاوہ آپ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے لئے ہر فورم پر بات کرتے ہیں آپ جانتے ہیں سعودی عرب میں 2 ملین سے زائد پاکستانی روزگار کے سلسلہ میں مقیم ہیں جو ہر ماہ لاکھوں ریال پاکستان میں بھیج کر ملکی معیشت کو سہارا دیتے ہیں انکے مسائل کو حل کروا کر اوورسیز پاکستانیوں کو شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں موجودہ دورہ میں  وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ موجود ہیں.معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق اس دورہ میں تجارت سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا.مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے اللہ کرے یہ دورہ عالم اسلام اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے مفید ثابت ہو�

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :