سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سال2018کی حوصلہ افزا کارکردگی

اتوار 6 جنوری 2019

Hafiz Zohaib Tayyab

حافظ ذوہیب طیب

سڑکوں پر رواں دواں ٹریفک کسی بھی معاشرے کا عکاس ہوتی ہے ۔ جو معاشرے مہذب اور قانون کی پاسداری کر نے والے ہوتے ہیں وہاں بے ہنگم ٹریفک کی بجائے بڑی روانی کے ساتھ ٹریفک رواں دواں رہتی ہے اور جو معاشرے اخلاقیات سے عاری اور قانون شکن ہوتے ہیں وہاں ہر جانب بے ہنگم و بے ترتیب ٹریفک کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ قابل افسوس بات یہ ہے کہ پاکستان کا شمار بھی قانون شکن اور بے ترتیب معاشرے میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام اور لاتعداد ٹریفک حادثات کے واقعات جنم لیتے ہیں جو سیکڑوں معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں ۔

شہر لاہور کی ٹریفک کی بات کی جائے تو یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ یہاں کی بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے چیف ٹریفک افسر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جو بطور ایک دانشور کے زیادہ اور پولیس افسر کے طور پر کم جانے جاتے ہیں نے سائنسی بنیادوں پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو منظم کیا ہے جس کی وجہ سے شہر کی ٹریفک میں روانی اور آسانی جیسی دونوں خصوصیات جگہ جگہ دیکھنے کو ملتی ہیں ۔

(جاری ہے)


بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کی کیا کاوشیں ہیں یہ سال 2018کو سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی حوصلہ افزاء کار کردگی پڑھنے کے بعد معلوم ہو سکتا ہے ۔
سال2018میں درج کروائے جانے والے مقدمات کی تفصیل
ٹریفک بہاؤ میں بہتری اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 3826مقدمات درج کروائے گئے، تجاوزات قائم کرنے پر1056مقدمات ،ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر1101افراد کیخلاف مقدمات ون ویلنگ ،تیز رفتاری اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر 414افراد کیخلاف مقدمات، معذوری، بھیس اور خواجہ سراء بن کر بھیک مانگنے پر649مقدمات ،ون وے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کیلئے نقصان کا باعث بننے پر86مقدمات ،گاڑی کی باڈی سے باہر خطرناک حد تک اوورلوڈنگ کرنے پر76مقدمات، ناجائز اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے پر94مقدمات ،قوانین کی خلاف ورزی اور وارڈنز پر تشد د کے303مقدمات ،اختیارات سے تجاوز کرنے پرتین ٹریفک وارڈنزکیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ۔

جعلی نمبر پلیٹ اوراپلائیڈ فار وہیکلز کیخلاف بھی11 مقدمات درج ہوئے جبکہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس ،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر26مقدمات درج کروائے گئے۔
اس کے علاوہ سال2018شہریوں کے محفوظ سفر اور قوانین سے آگاہی کیلئے متعدد مہمات شروع کی گئیں جس میں سال2018کی روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ایجوکیشن ڈائری کی اشاعت، سکول،کالجز،یونیورسٹیز میں91ٹریفک سمینارز،225ٹریفک واکس کا انعقاد کروایا گیا،مختلف شاہراؤں پر304ٹریفک آگاہی کیمپس بھی لگائے گئے سکول،کالجز،یونیورسٹیز،بس اڈوں،ٹیکسی اسٹینڈزسمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں1441ٹریفک لیکچرز دئے گئے،ٹریفک آگاہی لیکچرز میں مجموعی طور پر 19لاکھ سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کیا گیاسکول ،کالجز،شاہراؤں پر6لاکھ سے زائد ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے،کاغذات واپسی کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی آگاہی پمفلٹس دیئے جاتے رہے،ٹریفک قوانین کو نصاب میں شمولیت کیلئے ہر فور م پراس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،سکولز،کالجز یونیورسٹیز ،سرکاری و نیم سرکاری اداروں کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ماہ جنوری،فروری میں دھند،فوگ لائٹس،ڈرائیونگ لائسنس،بیک ویو مررز کی آگاہی مہم شروع کی گئی،ماہ مارچ ،اپریل میں سیٹ بیلٹ،موبائل فون ،ون وے اورکم عمر ڈرائیورز کی آگاہی مہم شروع کی گئی،ماہ مئی، جون ،جولائی میں بلیک پیپرز،تیزرفتاری اور رانگ پارکنگ کیخلاف کی ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی،ماہ اگست ،ستمبر میں ہیلمٹ،سموگ اور لین لائن کی ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی،ماہ اکتوبر ،نومبر اور دسمبرلیفٹ لین لائن،سائیڈ مررز،ڈبل ہیلمٹ اور HIDلائٹس کی ٹریفک آگاہی مہم شروع کی گئی،
سال 2018ٹریفک چالان ڈائری
سال2018کے دوران 20لاکھ45ہزار6سو نو گاڑیوں کا چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5688گاڑیوں کو بند کیا گیا،غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر1لاکھ94ہزار5سو چودہ وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،بغیر نمبر پلیٹ26956،اپلائیڈ فار23208وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،بغیر سیٹ بیلٹ30078،بغیر ڈرائیونگ لائسنس69081،موبائل فون استعمال کرنے پر 38817وہیکلز کیخلاف کارروائی،سواریاں زائد بٹھانے پر 4968،سامان زائد لوڈ کرنے پر 11019گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر114574،ون وئے ٹریفک کی خلاف ورزی پر325013گاڑیوں کیخلاف کارروائی،بغیر لائٹس،ایچ آئی ڈی لائٹس استعمال کرنے پر 9823گاڑیوں کو ٹکٹ جاری کئے گئے،کالے پیپر لگانے پر4779،لین لائن پر58478،ممنوعہ لین میں ڈرائیونگ پر13689گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کی تفصیل
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر11لاکھ52ہزار6سو38موٹر سائیکلسٹ کو جرمانہ کیا گیا،خلاف ورزی پر 1لاکھ54ہزار2سو دس موٹر کارز کو بھی چالان ٹکٹ جاری،خلاف ورزی کرنے پر 219072رکشوں،2383ٹیکسوں،91477ویگنوں کو بھی چالان ٹکٹ جاری،خلاف ورزی کرنے والوں میں21386گلائنگ کوچز،63005پیک اپس اور84596ٹرک بھی شامل،خلاف ورزی کرنے والوں میں13208ٹریکٹرز،36160بسیں اور 6700براڈوز/جیپس شامل ہیں۔


شہر میں ای ڈرائیونگ لائسنس /آگاہی مہم کا آغاز
سال2018کے دوران83196شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے،زائد المیعاد89816لائسنسوں کی تجدید کی گئی،لائسنس گم ہونے پر 8342شہریوں کو ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے،دو لاکھ84ایک سو 81شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے گئے،چھ ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل لائسنس جاری کئے گئے،سال 2018میں شہریوں کی سہولت کیلئے 7نئے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز بنائے گئے،*لائسنسوں کی مد سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے پر14ٹاؤٹوں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے،لاپرواہی ،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر96لائسنس کینسل کئے گئے۔

انتہائی خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر390مقدمات درج کروائے،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لائسنسنگ میں ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیاہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :