
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- حافظ ذوہیب طیب
- ”نیو ائیر،یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے شاندار انتظامات“
”نیو ائیر،یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے شاندار انتظامات“
پیر 6 جنوری 2020

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے نیو ایئر نائٹ پْر امن گزری اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مجموعی طور پر160افراد کوگرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں130 مقدمات درج کئے گئے۔
ہوائی فائرنگ میں 40،ون ویلنگ40جبکہ آتش بازی کرنے والے 80ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ پر سٹی ڈویژن نے 11،کینٹ 11،سول لائنز 3،صدر 6،اقبال ٹاؤن 7جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نے 2ملزمان کو گرفتارکیا۔ملزمان کے قبضے سی37 پسٹل، 1رائفل،3 بندوقیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ون ویلرز کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویڑن نے 12،سول لائنز10، صدر06،اقبال ٹاؤن 06اور ماڈل ٹاؤن نے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح آتش بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سٹی ڈویڑن نی18،کینٹ 14،سول لائنز 1،صدر 5،اقبال ٹاؤن 22جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن نی20 ملزمان سے آتش بازی کا سامان بھی برآمد کیا۔نیو ائیر نائٹ ،بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یومِ پیدائش اور مسیحی برادی کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔سی۔سی۔پی۔او لاہور ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نیو ائیر نائٹ میں منچلوں اور انسان دشمن عناصر کے قلع قمع کے لئے سڑکوں پر خود دکھائی دئیے جبکہ کرسمس کے موقع پر بھی صبح سے ہی گرجا گھروں کے دورے کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔
24اور25دسمبرکو دعائیہ تقاریب کے موقع پر گرجاگھروں میں آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر ,6ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں اور عبادت گزاروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ قائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات کو بھی سخت سکیورٹی فراہم کی گئی۔اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات تھے جو اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے جبکہ پارکنگ گرجا گھروں سے مناسب فاصلہ پر بنائی گئی تھی۔ مسیحی برادری اور لیڈر شپ نے کرسمس کے لئے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پربھر پور اطمینان کا اظہارکیا۔رائے بابر سعید نے گرجا گھروں،پارکس اور قائد اعظم ڈے کے حوالے سے جاری تقریبات پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور مستعد ہو کرڈیوٹی کرنے پرپولیس افسران، جوانوں اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے پولیس جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار انتہائی چوکس ہو کر ڈیوٹی کریں، مشکوک سرگرمیوں اورمشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
یس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے سینٹ فرانسسز چرچ پیکو روڈ،ایس جی اے چرچ بہار کالونی اور7thڈے چرچ وسن پورہ چوہنگ سمیت مختلف گرجا گھروں کادورہ کیا۔ ایس ڈی پی اوز اوردیگر پولیس افسران نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ایس۔پی آپریشنز لاہور محمد نویدنے گرجا گھروں کی انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ کرسمس کی شام ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال،چڑیا گھر،جیلانی پارک اور باغ جناح سمیت شہر کے مرکزی پارکس اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔پارکوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ شہر کے 8بڑے پارکس سمیت تمام متعلقہ تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔گرجا گھروں، کرسمس بازاروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان اور تھانوں کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ یقینی بنائی ۔
بلاشبہ ایسے گھمبیر حالات میں یوم قائد اعظم اور کرسمس جیسی بڑی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو سر انجام دے کر شہریوں کے اندر احساس تحفظ کو فروغ دینے اور پولیس اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں کو کم کر نے کے لئے لاہور پولیس کے تمام افسران نے جس طریقے سے خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ذوالفقار حمید، رائے بابر اور محمد نوید کی سر براہی میں لاہور پولیس کامیابیو ں و کامرانیوں کی کئی منازل ایسی ہی طے کرے گی ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.