
کلین اینڈ گرین پاکستان
بدھ 12 فروری 2020

حُسین جان
سرسبز وشاداب فضاء روح کو تروتازہ کردیتی ہے۔ کہا جاتا ہے سبزہ دیکھنے سے آنکھیں پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی ہوجاتی ہیں۔ گرین ماحول انسانی دماغ پر بہتر اثرات چھوڑتا ہے۔ درخت و سبزہ آکسیجن پیدا کرنے میں بھی مدددیتے ہیں۔ جنگلات بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات نا ہونے کے برابرہیں۔ 2016کے سروئے کے مطابق پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 1.8فیصد ہے۔کچھ لوگ اس رقبے کو 4.4فیصد بھی مانتے ہیں۔ اگر اس حساب سے دیکھیں تو ہمارا شمار بدقسمت ممالک میں ہوتا۔ پہاڑی جنگلات کو بھی ٹمبر مافیا سرکاری افسران کی ملی بھگت سے شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ جن ممالک میں درخت اور جنگلات زیادہ ہے وہاں کی آب وہوا بہت بہتر ہے۔ان کے شہریوں کا زندگی گزارنے کا انداز بھی بہتر ہے۔
(جاری ہے)
وہ جنگلات کی قدر کرتے ہیں۔
آپ دیکھیں چھوٹے گھر والوں نے گھر کے باہر ہی گملے سجا رکھیں ہیں۔ اس سے ماحول بہتر ہوتا ہے۔ ماضی قریب میں جائیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کی کسی بھی حکومت نے کبھی جنگلات اور صفائی ستھرائی پر کچھ خاص توجہ نہیں دی۔ جس کا خمیازہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گیں۔ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں۔ یہ انسانوں کولکڑیاں ، کاغذ جبکہ جنگلی حیات کو رہائش اور خوراک فراہم کرتے ہیں۔ جن علاقوں میں بڑی تعداد میں درخت موجود ہوتے ہیں اس علاقے کو سیلاب کا خطرہ نا ہونے کے برابر ہوتا۔ درخت قحط اور خشک سالی سے بھی بجاتے ہیں۔ درخت کی جڑیں زمین کی مٹی کو روک کر رکھتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کا کٹاؤ یا لینڈ سلائیڈنگ نہیں ہونے دیتی۔ درخت مسلسل مٹی اور زمین کو پانی فراہم کرتے رہتے ہیں جس سے وہ بنجر نہیں ہونے پاتی اور اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔
اب آتے ہیں دوسری طرف یعنی کلین کی طرف۔ اگر ہم مذہب اسلام کی بات کریں تو صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اور یہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب صفائی کی تلقین کرتے ہیں۔ صاف ستھرا ماحول صحت مند زندگی کی زمانت ہے۔ گندگی سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اگر آپ ایک صحت مند معاشرئے کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے گرین اینڈ کلین ماحول پیدا کرنا پڑئے گا۔ اس کے لیے ہمیں ترقی یافتہ ممالک سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
جب تحرک انصاف نے پہلی دفعہ خیبر پختونخواہ میں حکومت سمبھالی تو پارٹی کے لیڈر عمران خان نے ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا۔ یہ پراجیکٹ کافی حدکامیاب رہا اور عالمی میڈیا میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ آج پاکستان تحریک انصاف مرکز میں بھی حکومت بنائے ہوئے اور۔ اس دفعہ بھی عمران خان نے سونامی ٹری پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس کو کافی حد تک کلین اینڈ گرین کمپین کا نام دیا گیا ہے۔ لاہور میں سینیٹر رخسانہ نوید اس کیمپین کو لیڈ کررہی ہیں۔ لیکن ابھی تک کام بہت سلو چل رہا ہے۔ جب تک ہنگامی بنیادوں پراقدامات نہیں کیے جائیں گے تب تک اس کیمپین کو کامیابی سے نہیں چلایا جاسکتاہے ۔ پورئے شہر بلکہ ملک میں ہمیں جابجاہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ اس گندگی کو صاف کرئے۔ یہ بات بھی ضروری نہیں کہ تمام کام سرکاری لوگ ہی کریں۔ اس کام کے لیے مقامی لوگوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ دو دن پہلے لاہور کینٹ میں اس مہم کے حوالے سے ایک کنونش کا احتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری اعجاز سمیت سینئیر لیڈرشپ بھی موجود تھی۔
حکومتی ارکان نے اس بات کا عہد کیا کہ اس مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وزیر آعظم کی طرف سے سینیٹر رخسانہ نوید صاحبہ کو اس پراجیکٹ کا چیف کوارڈینیٹر بنایا ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی نے جن ممالک کومتاثر کیا ہے ان میں پاکستان سب سے اوپر ہے۔ زلزلے اور سیلاب کی بہتات ہے ۔ عمران خان صاحب کو مہنگائی کے ساتھ ساتھ سرسبز پاکستان کی بھی بنیار رکھنا ہوگی۔ کیونکہ درخت اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ یہ آپ کی آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ کرتے ہیں۔ ہر بجٹ میں اس منصوبے کے لیے خطیر رقم مختص کی جاتی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کبھی اس رقم کا استعمال بہتر انداز سے نہیں ہوپایا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.