پاکستان ایک پر امن ملک

بدھ 22 ستمبر 2021

Iman Saleem

ایمان سلیم

پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور اس بات میں کوئی شبہ نہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان اپنی ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ پاکستان کھیلوں سے بے حد محبت رکھنے والا ملک ہے۔ یہاں کے لوگ نہایت خلوص اور جوش و جزبے کے ساتھ ہر کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیکن جب بات کرکٹ کی آجائے تو پھر یہ کھیل نہیں رہتا۔

یہ ایک ایسا خاص جزبہ بن جاتا ہے۔ جس سے کئی لوگ آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سریز ہونی تھی۔ جس کے لیے کیویز پاکستان آئے لیکن میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا۔ اور وجہ یہ دی کہ سیکورٹی تھریٹ ہے۔ اس سب کے بعد پاکستانی عوام میں شدید غم و غصہ بھی پایا گیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے بعد اب انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے یہ بات واضح کی تھی کہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی تھریٹ انھیں نہیں ملا۔ اس سب کے بعد بہت سے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے اور کافی زیادہ ٹویٹس بھی کیں۔ بہت سے کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ پر امن اور محفوظ ملک اور کوئی نہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان اب دہشتگردی جیسے واقعات سے پاک ہو چکا ہے۔

انگلینڈ، اسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں بھی کئی دہشتگردی کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن اس وقت ہر کوئی خاموش ہوتا ہے۔ کیویز کی جانب سے جیسے ہی دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا بھارت کو آگ لگ گئی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس سب پر شدید زہر اگلا گیا ہے۔ لیکن پاکستان نے ہمیشہ ایسی سازشوں کا سامنا کیا ہے اور ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہمیشہ پر امن ہی رہے گا۔ یہاں ہمیشہ کھیل کے میدان آباد ہی رہیں گے۔ کوئی بھی سازش یا کسی کے بھی نازیبا الفاظ پاکستان کا معیار نہیں گراسکتے۔ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس کا وقار کبھی کم نہیں ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :