کورونا کی چوتھی لہر

ہفتہ 17 جولائی 2021

Iman Saleem

ایمان سلیم

اسد عمر کی جانب سے جون میں پیشنگوئی کی گئی تھی کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ہے اور ہم نے دیکھا کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خطرہ ہے۔ پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے بہت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ سندھ میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تعلیمی اداروں، شادی ہالز اور جمز وغیرہ کو بند کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس پہلے ہی بہت بربادی لا چکا ہے ملک میں اس وقت دوبارہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان باقی ملکوں کی نسبت ہمیشہ اچھے حالات میں رہا ہے۔ دنیا جانتی ہے پاکستان نے کس طرح ہمیشہ کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ ہم نے اپنی نظروں کے سامنے پڑوسی ملک بھارت کے حالات دیکھے کہ کس طرح کورونا وبا نے لوگوں کے پیارے ان سے چھین لیے۔

(جاری ہے)

کورونا کی چوتھی لہر بھارت میں بہت خطرناک ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اگر مسلسل کیسز بڑھتے رہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ لاک ڈاؤ ن اور تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے باعث بچوں پر منفی اثرات پڑے ہیں اور بچوں میں ذہنی دباؤ بڑھا ہے۔ آن لائن پڑھائی اور مسلسل گھر رہنے کی وجہ سے بچوں میں ڈپریشن کافی حد تک بڑھا ہے۔

ایسے میں سب کی یہی دعا ہے کہ اس بار ملک کے حالات بہتر رہیں  اور تعلیمی ادارے دوبارہ بند نہ ہوں تاکہ دوبارہ وہی صورتحال پیدا نہ ہو۔ ایسے میں ویکسینیشن کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کورونا سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ اس لیے سب کو چاہیے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگوائیں تاکہ ملک کہ حالات خراب نہ ہوں اورکیسز میں اضافہ نہ ہو اور پاکستان اس آفت سے محفوظ رہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :