کورونا وائرس کیخلاف عوام کی خدمت کرنے والوں کو سلام!!!

پیر 15 جون 2020

Imran Mehmood

عمران محمود

جس نے ایک انسان کی جان بچا ئی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی اور جس نے ایک انسان کا قتل کیا اس نے ساری انسانیت کا قتل کیا۔ (القران)
کرونا وائرس مو جودہ صدی کی نہایت ہی خطرنا ک اور جا ن لیوا بیماری ہے۔لا کھو ں لوگ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں اور لاکھو ں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا کا نظا م زندگی اور معیشت مفلو ج ہو کر رہ گئے ہیں۔

کچھ لو گ اس کو اللہ کی طرف سے عذاب کا نا م دے رہے ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ یہ بائیو لوجیکل اور لیبارٹری میں بنا یا گیا ایک وائرس ہے جو آبادی کو کم کر نے کے لیئے بنا یا گیا ہے۔ ہم لو گ معصوم اور سچ سے نا آشنا ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں ویسے بھی سچ سے آشنا ہی کم ہی ہو سکتی ہے۔حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اور اللہ ہی اس مر ض سے نکلا ل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میرا یہ پکا ایما ن ہے کہ لاکھوں، کروڑو ں، اور اربو ں روپے کما نے کے باوجو د اور حتیٰ کہ 100سالہ زندگی گزارنے کے باوجود بھی آخر مر نا تو ہے ہی، یہ امتحا ن کی جگہ ہے ،یہ مسافر خا نہ ہے۔ یہا ں ہمیشہ کہ لیئے کو ئی نہیں رہا۔ لیکن اس کے باوجود یہ دنیا اسباب کی دنیا ہے، احتیاط کرنابھی لازمی ہے۔ جیسے حکو متی ادارے بتائیں ویسے احتیاط کرنا ہم سب پر فرض ہے کیو نکہ اس سے نہ صرف ہم محفوظ رہیں گے بلکہ ہمارے اس عمل سے باقی بھی ہمارے ارد گرد لوگ محفوظ رہ سکیں گے۔

اور جیسے علما ء کرام بتائیں یا جو وظا ئف وہ بتا ئیں ان کو کثرت سے کرنا چاہیئے۔ اور سب سے بڑھ کر درود پاک کی کثرت کریں کیو نکہ یہ وہ واحد ذکر ہے جو خود اللہ تعالیٰ بھی کر رہا ہے اور اس کے فرشتے بھی کر رہیں ہیں۔ اور اگر اس ذکر میں موت آ جا ئے تو مر نے کا مزا ہی آ جائے۔ انشا ء اللہ۔
اب اس جا ن لیوا کرونا وائرس میں اپنے ادارو ں کے لو گو ں کے کردار کاذکر کرتے ہیں، ہمارے ڈاکٹر، نرسنگ سٹاف اوردیگر میڈیکل و ہسپتالو ں کا سٹاف اپنی جان کی بازی لگا کر فرنٹ لائن میں رہ کر کرونا سے اپنے لوگو ں کو بچا نے کی بھرپور کو شش کر رہے ہیں۔

اور اس کوشش میں بہت سے ڈاکٹرز اور نرسزاپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ان سب کو سلا م پیش کرتا ہو ں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلد فرما ئے۔ آمین۔ اسی طرح سخت گرمی ودھوپ میں اپنے فرائض انجام دینے والے ہمارے آرمی کے جوان، پو لیس کے جوان،رینجرز، انتظا میہ کے لوگ، سرکاری ملازمین اور حتیٰ کہ جو جولوگ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کرونا مریضو ں کی جس جس طر ح سے بھی مدد کر رہے اوران حا لات میں اس ملک کی خدمت کر رہے ہیں، ان سب کو دل کی گہرا ئیو ں سے سلام اورخلو ص دل سے دعا ئیں۔

اللہ تعالیٰ ان سب کی حفاظت کرے اور ہم سب کو بھی کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے محفو ظ رکھے۔ آمین۔ آخر میں اللہ کے حضور نہایت ہی عاجزانہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ اگر یہ مرض آپ کی طرف سے ہے تو اس کو ختم کر دیجیئے، ہم عاجز ہیں، ہم توبہ کرتے ہیں۔ اور اگر یہ بائیو لوجیکل اور لیبارٹری میں بنا یا گیا وائرس ہے تو جو جولو گ اس میں ملوث ہیں میرے اللہ ان کو اس وائرس میں مبتلا کر کے شدید عذاب میں مبتلا کر جنہو ں نے معصو م لو گو ں کی جانیں لینے کے لیئے ایسی حرکت کی۔

اور باقی لو گو ں کو محفوظ رکھ۔ دو نو ں صورتو ں میں میرے اللہ ہم آپ کی پناہ چاہتے ہیں۔ ہم لوٹ آئے ہیں، اے اللہ تو اپنے بندو ں کو بہت چاہتا ہے۔ ہماری حفاظت فرما۔ہماری دعا ؤ ں کوہمارے آقا کریم ﷺ کے صدقے قبول فرما۔ آمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :