نبی پاک ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھنے کی قرارداد

منگل 23 جون 2020

Imran Mehmood

عمران محمود

میرے نبی پاک اللہ ﷺ نے ارشاد فرما یا کہ تم میں سے کو ئی اس وقت تک مو من (کامل)نہیں ہو سکتا، جب تک میں اسے اس کے باپ ، اسکی اولاد اور تمام انسانو ں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔ (مفہو م حدیث پاک)۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مملکت علی محمد نے جوائنٹ قرار داد کی شکل میں تجویز پیش کی جس کا متن تھا کہ تما م درسی کتابوں، اور سرکاری سکو لوں میں جہا ں بھی نبی پاکﷺ کا نا م پکارا جائے ، اس کو ایسے پکارا جائے اور لکھا جائے "حضور نبی کریم خاتم النبینﷺ"۔

الحمد اللہ تمام ممبران نے اس کی حمایت کی اور اسکی منظو ری ہو گئی۔ یہ تمام قومی اسمبلی کے ممبران کا بہت بڑا کارنا مہ ہے۔ اور اس پر شاید ہم سب کی بھی بخشش ہو جائے کہ ہمارے ملک میں یہ عظیم کا م ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)


بندہ عاجز بھی 27مئی 2020ء کو کم وبیش 40خطوط لکھے جس میں اخبارات، سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، اسلام نظریاتی کونسل، سارے صوبوں کے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈز، سپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی وزیر تعلیم، وفاقی مذہبی امور، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی،اسلام آباد ہا ئی کو رٹ وغیرہ شامل ہیں۔

ان سب کو ایک خط لکھا اور عاجزانہ التجا کی جس کا متن یہ ہے کہ" کلاس اول سے لے کر آگے تما م کلاسوں کی نصابی کتا بو ں کے صفحہ اول پر لازمی طور پر یہ جملہ تحریر کروایا جا ئے کہ ، حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور آپﷺ کے بعد کو ئی نبی نہیں"یہ جملہ چھوٹے سے چھوٹا بچہ بھی با آسانی یاد کر سکتا ہے اور ہمیشہ کے لیئے اس کے ذہن میں نقش کر جا ئے گا۔

فدوی کے اس عنوان پر ایڈیٹوریل اور کالم 5،7اور9جون کے مختلف اخبارات میں شائع ہوئے۔
الحمد للہ، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ فدوی کی تجویز سے ملتی جلتی منظوری ہو گئی۔ ہم نے بھی اپنے حصہ کا قطرہ ڈال دیا شاید کہ یہ ہماری نجات کا باعث بن جائے۔اپنے نبی ﷺ سے تھوڑی سی تو وفا کر لیں ہم لو گ۔ وہ وفاؤ ں والے ہمیں دنیا سے پردہ فرماتے ہو ئے بھی نہیں بھولے، اور امتی امتی کرتے ہوئے اپنے حقیق رفیق سے جا ملے۔ آپﷺ نے ہمارے لیئے کیا کیا، اور ہم کیا کر رہے ہیں۔ آئیں سب اپنے نبی ﷺ سے ذرا سی وفا ہی کر لیں اور آپﷺ کی خوبصورت سیرت پر عمل کر کے ، دنیا وآخرت کیا فلا ح پا جائیں ۔ ابھی بھی وقت ہے لوگو!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :