
طلبہ کے لیے کھیلوں کی اہمیت!
منگل 16 نومبر 2021

اقبال حسین اقبال
(جاری ہے)
طلبہ کے لیے کھیلوں کی اہمیت کے پیش نظر ثانوی سطح پر باقاعدہ جسمانی صحت کی تعلیم دی جاتی ہے۔مگر اسکول لیول میں ہمارے اکثر والدین اور خود اساتذہ بھی امتحان میں بہترین نتائج کے لیے طلبہ کی نصابی سرگرمیوں پر زور دیتے ہیں۔
آج دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے طلبہ کو گھر سے باہر کھیل کود کے کم مواقع ملتے ہیں اور گلی کوچے میں کھیلنے کا رواج بھی معدوم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اکثر والدین باہر کے ماحول کو بچوں کے لیے غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔اسی لیے بچے اپنا بیشتر وقت موبائل فون،لیپ ٹاپ اور ویڈیو گیمز میں گزارتے ہیں یا ٹی وی سکرین پر کارٹونز کی مصنوعی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔بدیں وجہ بچوں کا قدرتی ماحول سے وابستگی کم ہوتی جا رہی ہے۔انہیں فطرت کو قریب سے دیکھنے کے کم مواقع ملتے ہیں۔ان کی زندگی روبوٹ کی صورت اختیار کر چکی ہے اور وہ مشین کی طرح کام کرنے لگتے ہیں۔اسی لیے تو علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ۔
احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
چھوٹے بچے جلد ہی کتاب سے بوریت محسوس کرتے ہیں اور ان کی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھنا قدرے پیچیدہ عمل ہے۔مگر کھیل کے ذریعے اکتاہٹ دور کر کے پڑھائی کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔انھیں کھیل کھیل میں پڑھایا اور سکھایا جا سکتا ہے۔پس کہا جا سکتا ہے کہ کھیل اور تعلیم لازم و ملزوم ہے۔یہ ایک دوسرے سے ہرگز جُدا نہیں۔لہٰذا تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً مختلف کھیلوں کا انعقاد کرایا جائے اور والدین گھروں میں طلبہ کے لیے کھیلوں کا اہتمام کریں تاکہ طلبہ کو ایک صحت مندانہ ماحول میسر آئے اور انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع مل سکے۔تاکہ وہ آگے چل کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.