
عالی جاہ کیری آن
پیر 29 مارچ 2021

کوثر عباس
(جاری ہے)
ٹیکس اکٹھا کرنے کی ذمہ داری عوام نے عالی جاہ کو دی، لیکن عالی جاہ نے یہ کہہ کر کہ ”ٹیکس کم ہونے کے ذمہ دار عوام ہیں“ یہی ذمہ داری دوبارہ عوام کی جھولی میں ڈال دی،یعنی عالی جاہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ عوام سے کچھ "لینے" کی بجائے انہیں "دینے" کے قائل ہیں۔اتنا دریا دِل اور "مست" حاکم بھلا کسی اور ملک میں بھی ہے؟ عوام چونکہ ٹیکس نہیں دے رہے اس لئے ترقیاتی کام بھی نہیں ہو رہے۔جب ترقیاتی کام ہو ہی نہیں رہے تو افتتاح کس چیز کا ہو رہا ہے؟ اب اگر کسی چیز کا افتتاح نہیں ہو گا تو عالی جاہ بیکار تو بیٹھ نہیں سکتے،لہٰذا اس کا حل یہ تجویز کیا کہ پرانے دور کے منصوبوں کا از سر نو افتتاح کر دیا جائے۔ پس عالی جاہ ”چوروں“ کے افتتاح شدہ بیسیوں منصوبوں کا دوبارہ افتتاح کرتے پھر رہے ہیں۔کچھ جاہل قسم کے انسان اس پر چیں بچیں ہو رہے ہیں، لیکن میرے خیال میں اس میں کوئی حرج نہیں۔دور کیوں جائیں گھر کی بات ہی کریں تو کئی ایک کام ہیں، جن کا افتتاح اہل خانہ کو "روز" کرنا پڑتا ہے تو اتنے بڑے ملک میں اگر عالی جاہ نے کچھ منصوبوں کا افتتاح دوبارہ سے کر دیا ہے تو کون سی قیامت آ گئی ہے؟
ویسے بھی عقل کے اندھوں کو الٹا نظرآتا ہے ورنہ عالی جاہ ان منصوبوں کا کریڈٹ نہیں کر رہے اور یہ ممکن بھی نہیں، کیونکہ جہاں سرکاری ریکارڈ بھی ہو کہ یہ منصوبہ کس نے شروع کیا، فنڈ کتنا دیا ، کس نے دیا اور کب دیا اور جہاں اس منصوبے کی افتتاح اور سنگ بنیاد کی خبریں اور ویڈیوز بھی میڈیا پر موجود ہوں وہاں بھلا یہ ممکن ہے کہ عالی جاہ کسی مشتہر استعمال شدہ چیز کا افتتاح کریں گے؟لیکن اگر وہ ایسا کر رہے ہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟اصل میں عالی جاہ اس بیانیے کی نفی کرنا چاہتے ہیں کہ انہیں اپوزیشن سے چڑ ہے ، کیونکہ جو بندہ اپوزیشن کے نقش قدم پر چل رہا اور اپوزیشن کے منصوبے اسے اتنے پیارے ہوں وہ چن چن کر ان کا افتتاح کرنے وہاں جاتا ہو تو اس بندے کے بارے میں یہ کہنا کہ اسے اپوزیشن سے نفرت ہے ، ایک پروپیگنڈا ہی ہو سکتا ہے ، بلکہ عالی جاہ کو تو اپوزیشن سے اتنی محبت ہے کہ کچھ مہربانوں کے ہاتھوں اپوزیشن کا تن "مردہ" ہو جانے کے بعد انہوں نے خود کو اپوزیشن کے رنگ میں رنگ کر اپنی اپوزیشن خود ہی کرنی شروع کر دی ہے اور ہر دو تین دن بعد پرانی تقریر کر کے عوام کو چینی چور، آٹا چور، میڈیسن مافیا اور مہنگائی وغیرہ بڑھنے کی وجوہات بتاتے رہتے ہیں۔
بہرحال بات چلی تھی ٹیکس کی کمی کی تواسے بڑھانے کے لئے کابینہ نے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں تقریباً چھ روپے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بعض لوگوں نے اسے عوام پر ظلم قرار دیا ہے، لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں بجلی صرف نام کی بجلی نہیں ہونی چاہئے، بلکہ اس کی قیمت بھی اس کی سپیڈ کی طرح بڑھنی چاہئے۔نام نور بھری ہو اور آنکھوں میں نور نہ ہو، اس سے بھونڈا مذاق بھی بھلا کوئی ہوگا؟اسی لیے عالی جاہ نے بجلی کی سپیڈ اور قیمت کو ایک کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تا کہ بجلی کو اس کا کھویا ہوا مقام مل جائے۔دوسری بات یہ ہے کہ فقط اسی اضافے سے تقریباً 884 ارب روپے اکٹھے ہوں گے تو اس میں بھلا کس کا فائدہ ہو گا؟ پاکستان کا! اس میں عالی جاہ کا کوئی فائدہ نہیں، انہیں دولت کی کون سی کمی ہے؟وہ تو ایک یونٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے بھی زیادہ دے سکتے ہیں، لیکن پھر بھی اگر انہوں نے قیمت اڑتیس روپے مقرر کی ہے تو صرف عوام کی خاطر ورنہ وہ تو بجلی کی روشنی سے زیادہ ”روحونیات“ کی روشنی پھیلانے کے قائل ہیں،جس سے صرف گلیاں،محلے اور کمرے ہی نہیں، بلکہ انسان کا باطن بھی روشن ہوتا ہے اور جب انسان کا باطن روشن ہو جائے تو وہ بھوک، پیاس اور دوسری ضروریات سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔اگر عالی جاہ کی کوششوں سے پاکستان کے عوام نے اس ”روحونیاتی منزل“ کو پا لیا تو پھر اس ملک کے عوام کو ”آگے“جانے سے کوئی بھی روک نہیں پائے گا۔جب عوام ”آگے“ چلے جائیں گے تو انہیں ”سکون“ بھی مل جائے۔ لہٰذا دشمنوں سے گزارش ہے کہ اس مبارک سفر میں روڑے نہ اٹکائیں! ہم پر رحم کریں!۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.