تیر و ترکش
بدھ 14 جنوری 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#26ہزارمدارس کو نظر یاتی بنیادوں پر شناخت دیں گے، پرویز رشید
سانوں راہوں دسن پئے آپ گواچے لوک
#پی ٹی آئی چاہے تو معاملات آدھے گھنٹے میں طے ہوسکتے ہیں، اسحاق ڈار
ورنہ پھر’تہہ‘ تو ہو ہی جائیں گے
#تحریک ِانصاف کا سول نافرمانی تحریک ختم کرنے کا اعلان
اب تو شاید تحریک انصاف والوں کو ’فرماں برداری ‘ کی تحریک شروع کرنا پڑے گی
#بھارتی جارحیت تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف
کیوں کہ تعلقات ٹھیک رکھنے کی کوشش یک طرفہ ہے
#21ویں ترمیم قرآنی حکم نہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور
جی ہاں آپ نے درست فرمایا کیوں کہ قرآنی احکام پورا کرنے میں ہم اتنی تیزی نہیں دِکھاتے
#پیپلزپارٹی کی قیادت متحد ہے، شرجیل انعام میمن
جو متحد ہوں ان کو اس طرح کے بیان نہیں دینا پڑتے
#پارلیمنٹ نے21ویں آئینی ترمیم منظور کرکے ناک کٹوالی، بلاول بھٹو
اگر پیپلز پارٹی استرا فراہم نہ کرتی تو شاید پارلیمان کی ناک بچ جاتی
#دوستی بس خسارے میں چل رہی تھی بند کرنا عقل مندی ہے، بھارتی محکمہ سیاحت
پاکستان کے ساتھ دوستی کے متعلق بھی آپ کا یہی موقف ہے ناں؟
#40ڈالر فی بیرل، سعودی عرب پاکستان کو سستا تیل دے گا
اور پاکستانیوں کو یہ سستا تیل بھی مہنگا ہو کر ملے گا
#اگلا وزیراعظم میں بنوں گا، سید خورشید شاہ
لگتا ہے بلاول سے رابطہ نہیں ہواآپ کا بہت دنوں سے!
#اسکول میں اساتذہ، ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور سول سیکریٹریٹ میں ملازم نہیں آتے، وزیراعلیٰ بلوچستان
پھر بھی آپ حکومت چلا رہے ہیں بلوچستان میں!
#پرویز رشید جھوٹ بدلنا چھوڑ دیں، شیریں مزاری
پھر آپ کو سچ بدلنے کا موقع کیسے ملے گا؟
#عام آدمی کو انصاف ملنے میں25سال لگتے ہیں‘ جسٹس جواد ایس خواجہ
اور خاص آدمی کو……؟
#امید ہے زندگی کے نئے موڑ پر عمران خوش و خرم رہیں گے، جمائما خان
اگر گھوم پھر کر زندگی کے پرانے موڑوں پر نہ جانکلے خاں صاحب
#جی ایچ کیو کا بندہ ہوتا توآج اسمبلی میں ہوتا، شیخ رشید کا 21ویں ترمیم کی منظوری کے دن اسمبلی سے غیرحاضری پر جواب
اس کا مطلب اسمبلی میں موجود رہ کر21ویں ترمیم منظور کرانے والے تمام ارکان جی ایچ کیو کے بند ے ہیں؟شیخ صاحب کچھ تو سوچیں بولنے سے پہلے
#ملٹری کورٹس میں وہی مقدمات چلیں گے جن کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیر اعظم
چلیں اس بہانے حکومت کو’ فیصلہ کن‘ حیثیت تو ملی
#جمہوریت کے دعوے دار عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے، پرویز مشرف
آپ اس کو کوئی چھوٹا کام سمجھتے ہیں
#دعا ہے عمران شادی کی وکٹ پر کامیاب رہیں، عابد شیر علی
تاکہ سیاست کی وکٹ پر آپ موج میلہ کرتے رہیں
#شیخ رشید اور جمشید دستی پر شادی کے لیے دباؤ بڑھ گیا
اس دباؤسے نکلناان کے لیے مشکل نہیں… دونوں بچپن سے سیاست دان ہیں
#میری اب شادی کی نہیں حج عمرہ اور اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے، شیخ رشید
آپ یہ کام بھی تو نہیں کر رہے ناں…
#بلاول کو منانے کا ٹاسک مجھے دیئے جانے کی خبریں من گھڑت ہیں، مخدوم امین فہیم
کیوں کہ میں تو خودابھی منوائے جانے کے مرحلے میں ہوں
#عوام پر جماعت اسلامی کے دروازے کھول دیں گے، سراج الحق
اب عوام دروازے کھڑکیوں کی زیادہ پروا ہی نہیں کرتے
#ابھی سیاست اور موسم بڑے جلسوں کے لیے سازگار نہیں،زرداری
یعنی بلاول کے ماننے کا فی الحال کوئی امکان نہیں
#امین فہیم کی جگہ سید خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کی تجویز
اس کا مطلب خورشید صاحب وزیراعظم کا خواب ایسے ہی نہیں دیکھ رہے
#پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، الطاف حسین
جس طرح پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے’فرشتے‘ آسمان سے نہیں اترتے!
#مولانا فضل الرحمن حکومت چھوڑنے کے سوال کا جواب گول کر گئے
اس طرح کے’ گول‘ کرنا مولانا کے لیے اب معمول کی بات ہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.