تیر و ترکش
منگل 20 جنوری 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پورا ملک بند کرسکتے ہیں، عمران خان
بند اسے کیا جاتا ہے جو چل رہا ہو کپتان جی!
#پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم
اس طرح کے بیان کا نتیجہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ ”ذمہ داروں کو نہیں چھیڑیں گے“
#عمران کو چاہیے بنی گالا چھوڑ کر پشاور بیٹھ جائیں، نجم سیٹھی
آپ نہیں چاہتے کہ خان صاحب کا گھر بس جائے
#دھرنے سے دھرنا کنونشن جھوٹ کا سفر ہے، پرویز رشید
آپ بھی اس سفر کے مسافروں کے پیچھے پیچھے ہیں
#عوام سمجھتے ہیں پی پی فرینڈلی اپوزیشن ہے، سید خورشید شاہ
تو شاہ جی کیا عوام غلط سمجھتے ہیں؟
#پارلیمنٹ لاجز میں بھیانک چوہوں نے پارلیمٹرینز کو یرغمال بنا لیا، پارلیمانی چوہے سرکاری دستاویزات کھا جاتے ہیں
یہ واضح نہیں ……اخبار کے رپورٹر کی یہ خبر علامتی ہے یا ملامتی
#وزیراعظم نے تعلیمی نصاب میں احتساب کا مضمون شامل کرنے کی منظوری دے دی
مضمون تو تعلیمی نصاب میں پہلے بھی بہت سے شامل ہیں ایک اورسہی
#وزیر داخلہ نے میڈیا تنظیموں سے رابطے کی ذمہ داری خود سنبھال لی
ہائے ہائے بے چارے چودھری نثار علی خان … کلّی جان سو سیاپے
#تیل کے نرخ6سال کی کم ترین سطح پر آگئے
اور ہمارے ہاں تیل نایاب ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ ہم سستی چیزیں خریدنا زیادہ پسند نہیں کرتے ناں
#فلسطینی مظاہرین نے کینیڈین وزیر خارجہ پرانڈے اور جوتے برسا دیئے
کینیڈین حکومت کا بھی ہماری طرح وزیر خارجہ ہوتا ہی نہ تو یہ بدنامی تو نہیں ہوتی
#تعاون کا صلہ گرفتاریوں سے دیا گیا، مولانا محمد احمد لدھیانوی
آپ اس ’صلے‘ کا ’صلہ‘ انتخابات میں جمہوری طریقے سے دے سکتے ہیں
#وزیراعظم گستاخانہ خاکوں کے خلاف خاموشی توڑیں، سید منور حسن
شریف لوگ توڑ پھوڑ کو پسند نہیں کرتے
#پیٹرول بحران کے سبب عوام مشتعل، وزرا اور ارکانِ پارلیمان کو عوامی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت
اگر بحران بڑھتے رہے تو پھر مشتعل عوام غیر عوامی مقامات پر بھی پہنچ سکتے ہیں
#عمران خان ملک بچانے کے لیے نکلیں، شیخ رشید
ملک سے پہلے خان صاحب گھر بچانے کے لیے عمرے پر نکل گئے ہیں
#بیرون ملک قومی مفاد کے خلاف کام کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی ہوگی،سرتاج عزیز
جب کہ اندرون ملک ایسا کرنے والوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کی روایت موجود ہے
#بے نظیر قتل،مشرف حکومت کو کلین چٹ کے لیے پریس کانفرنس کرائی گئی،بریگیڈیئر (ر)جاویداقبال چیمہ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیان
اس وقت مشرف حکومت کلین چٹ دلانے کے لیے پریس کانفرنس کرانے والوں نے اب مشرف صاحب کو بچانے کے لیے آپ سے یہ بیان دلوایا ہے ناں!
#حکومت نے اپنا رویہ بہتر نہ کیا تو پیپلز پارٹی اس کی مزید مدد نہیں کرے گی، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی
حکومت کا رویہ بھی بہتر نہ ہوگا اورپیپلز پارٹی اس کی مزید مدد بھی کرتی رہے گی … مفاہمتی پالیسی کے تحت
#مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
لگتا ہے مخدوم صاحب اکیلے ہی رہ گئے تھے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں
#پیٹرول کے لیے لگی ہوئی لائنوں سے شرمندگی ہوئی، چودھری نثار علی خان
شرمندگیوں کی فہرست پر کبھی دوسرے وزیروں مشیروں کو توجہ دلانے کی کوشش کریں جناب
#تحفظات کے باوجود حکومت سے علیحدہ نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمن
کیا بات ہے آپ کی ثابت قدمی کی!
#حکومت بحران شدید ہونے کے بعد فیصلے کرتی ہے، تجزیہ کار
جی نہیں بحران شدید ہونے کے بعد حکومت فیصلے کرنے کا تاثر دیتی ہے
#گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دہشت گردی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ
اس دہشت گردی کے خلاف قومی وملی ایکشن پلان کون تیار کرے گا؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.