تیر و ترکش
منگل 21 اپریل 2015

خامہ بدست کے قلم سے
#پی ٹی آئی کی عزت اپنا امیدوار دستبردار کرانے میں ہیں‘ الطاف حسین
اُن کو شاید عزت راس نہیں
#کراچی کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف سے دوستانہ تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوگا‘ سراج الحق
کیوں کہ ان دوستانہ تعلقات اصل پھل تو خیبر پختونخوا میں مل رہا ہے آپ کو
#مجلس وحدت المسلمین نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی
یہ ہے کپتان خان کے نئے پاکستان کا مٹیریل!
#اسمبلی کے اندر گیدڑ جمع ہیں‘ عمران خان
آپ کیا اسمبلی کے ’باہرلے‘ ہیں
#عدالتی نظام بہتر بنانے کے لیے نوجوان وکلاء آگے آئیں‘ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ
بزرگ وکلا ’ادھر اُدھر‘ ہوں تو نوجوان وکلا ء آگے آئیں ناں!
#سکھ قوم کا پاکستان اور پاکستانیوں سے خاص رشتہ ہے‘ سرتاج عزیز
لطیفوں کا ہے ناں …یہ رشتہ!
#ایم کیو ایم نے 10گھوسٹ پولنگ اسٹیشن بنا لیے‘ تحریک انصاف
صرف 10؟
#صوفی محمد دہشت گردی کے تمام مقدمات سے بری
ان مقدمات کے مدعی کہاں ہوتے ہیں اب؟
#سندھ کے مفادات کے لیے وزارت علیا قربان کر سکتا ہوں‘ سید قائم علی شاہ
لیکن کروں گا نہیں…
#رائٹرز گلڈ ایوارڈ جیتنے والا شاعر جوتے مرمت کرتا ہے
یعنی جوتے مرمت کرنے والے بھی رائٹرز گلڈ ایوارڈ جیت لیتے ہیں
#حرمین کے تحفظ کی جنگ ایمان کا حصہ ہے‘ مذہبی رہنما
اورپارلیمنٹ کی قرار داد بتا رہی ہے کہ ہمارا ایمان کتنا مضبوط ہے؟
#جہاد کے نام پر جماعت اسلامی نے امریکا سے بوری بھر کر پیسے لیے‘ ترجمان ایم کیو ایم
اور آپ نے کراچی والوں کو جو بوریاں دیں؟
#کسی منی الیکشن کی حمایت نہیں کریں گے‘ پیپلز پارٹی
’مفاہمت‘ کی سیاست کے تحت…؟
#زخموں پر مرہم رکھنے کراچی آیا ہوں‘ امیر جماعت اسلامی
اتنا مرہم ہے آپ کے پاس؟
#پی ٹی آئی کے ارکان کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کی حمایت نہیں کریں گے‘ سید خورشید شاہ
کیوں کہ آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دوبارہ کھل گیا ہے
#پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
جی کے بہلانے کو ’مولانا‘ یہ ’بیان‘ اچھا ہے
#کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت خواتین کا جلسہ عام
اوراسٹیج پر کوئی خاتون نہیں تھی
#عمران خان کے پاس دھاندلیوں کا کوئی ثبوت نہیں‘ پرویز رشید
اس لیے کہ آپ نے کوئی ثبوت چھوڑا ہی نہیں؟
#جوڈیشل کمیشن پر اعتماد ہے جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے‘ چیئر مین تحریک انصاف
بس آپ اس بیان پر قائم رہیے گا
#بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے باز رہیں‘ جنرل راحیل شریف
لاتوں کے بھوت بھلا باتوں سے کب مانتے ہیں جناب!
#جدہ شہباز شریف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
سرتاج عزیز اور طارق فاطمی صاحبان کی نظر سے ایسی خبریں نہیں گزرتی ناں!
#اسٹیل مل حوالے کی جائے‘ بحران سے نکالیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ
سائیں! پہلے پیپلز پارٹی کو بلاول بحران سے تو نکالیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.