
خواتین کے حقوق یا آزادی
پیر 8 مارچ 2021

ماں جی اللہ والے
(جاری ہے)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے حقوق کی آواز خواتین کی نسبت مرد زیادہ بلند کرتے رہے اور ابھی بھی کررہے ہیں ۔دنیا میں سب سے پہلے اسلام نے ہی خواتین کو ان کے حقوق دیئے،جب زمانہ جاہلیت میں بچیوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھا تب اسلام نے ہی ان بچیوں کو نہ صرف زندہ رہنے کا حق دلوایا بلکہ انھیں وارثت ،تعلیم،صحت سمیت دیگر اہم حقوق بھی دلوائے۔اسلام نے ہر فرد کواس کے حقوق دینے کی ترغیب دی ہے جیسے ماں باپ کے حقوق،شوہر کے حقوق،بیوی کے حقوق،بچوں کے حقوق،غرباء کے حقوق،رشتہ داروں کے حقوق،ہمسایوں کے حقوق ،جانوروں کے حقوق غرض کے اسلام نے انسانوں سمیت ہر جاندار کو جس قدر حقوق فراہم کئے ہیں شائد دنیا نے اتنے حقوق سوچے بھی نہ ہوں گے۔آج دنیا اسلام کے بیان کردہ حقوق کی مطابقت پر حقوق مانگ رہی ہے لیکن مغرب میںانسانی حقوق کا مخفف بدلتا جارہا ہے خصوصا خواتین کے حقوق کو ایک ایسی آزادی میں بدلا جارہا ہے جہاں اسے کوئی روکنے والا نہ ہو،سمجھانے والا نہ ہو،اصلاح کرنے والا نہ ہو،یعنی وہ مکمل طور پر خود مختار ہو ،اس کے جی میں جو آئے وہ کرسکتی ہے خواہ وہ کام جائز ہو یا ناجائز۔ایسی آزادی مانگنے کے لئے عورت مارچ کا اہتمام بڑے رنگ برنگے انداز میں کیا جاتا ہے لیکن سوچئے بیٹی کو رحمت سمجھنے والا باپ اس وقت شرم سے ڈوب جاتا ہے جب وہی بیٹی عورت مارچ میں یہ کہتی ہے کہ میرا جسم میری مرضی ،محنت مزدوری کرنے والا ایک شوہراس وقت اپنی قسمت پر روتا ہے جب اس کی بیوی عورت مارچ میں پلے کارڈ اٹھائے گھوم رہی ہوتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے تمھارا کھانا میں کیوں گرم کروں ،پوتے اور پوتیوں کی خواہش رکھنے والے ساس ،سسر اس وقت آنکھوں میں آنسو چھپائے خاموش ہوجاتے ہیں جب ان کی بہو عورت مارچ میں کہتی ہے کہ میں بچے پیدا کرنے کی مشین نہیں ہوں،ماں کے پاوں کے نیچے جنت سمجھنے والا بیٹا اپنی اس ماں سے آنکھیں نہیں ملا پاتا جو عورت مارچ میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے پھرتی ہے جو یہاں بیان بھی نہیں کئے جاسکتے ،ایک بھائی اپنی اس بہن سے آنکھ نہیں ملا پاتا جو عورت مارچ میں کہتی پھرتی ہے اگر دوپٹہ اتنا پسند ہے تو آنکھوں پر باندھ لو،اس کے علاوہ اور بہت سے ایسے گندے نعرے پلے کارڈز پر لکھے ہوتے ہیں جنھیں پڑھ کرمرد بھی شرمسار ہوتے رہے ہیں۔
عورت آزادی مارچ آخر کیا ہے ؟کیا عورت مارچ میںباپ بیٹی،شوہر بیوی،ماں بیٹا،بہن بھائی جیسے مقدس رشتوں کی تذلیل کرنا ضروری ہے۔باپ،شوہر،بیٹا،بھائی یہ سب رشتے ایک لڑکی،ایک خاتون کے لئے سب سے بڑا تحفظ ہیں ۔اپنے ہی تحفظ کو برباد کرنا کون سے حقوق ہیں؟معاف کیجئے عورت آزادی مارچ میں مانگے جانے والے حقوق اور آزادی مغرب میں بہت اچھے سمجھے جاتے ہونگے لیکن اسلام ان باتوں کی قطعی اجازت نہیں دیتا جن کو اپنا کرایک باپردہ عورت ایسی آزادی میں داخل ہوجائے جہاں بے حیائی اوربے راروی کے سوا کچھ نہ ہو۔اسلام نے عورت کو ایک بہت ہی عزت والا مقام بخشا ہے کہیں بیٹی کی صورت میں رحمت تو کہیں نیک بیوی کی صورت میں زندگی میں ملنے والا اچھا انعام، تو کہیں ماں کی صورت میں جنت پانے کا مقام۔ اسلام نے جو اعلیٰ مقام ایک عورت کو بخشا ہے اسی مقام کو برقرار رکھنے کی بجائے ایک عورت آزادی مارچ کے نام پر باپ،شوہر،بھائی اور بیٹے کی نظروں میںکیوں اتنا گررہی ہے؟۔عورت آزادی مارچ میں عورت کو مرد کا دشمن کیوں بنایا جارہا ہے۔ اگر مرد اور عورت کو ایک دوسرے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا کردیا جائے تو دنیا سے نسل انسانی ختم ہوجائے۔نسل انسانی ہو یا زندگی کا پہیہ ،مرد اور عورت کے بغیر ناممکن ہے پھر آپس میں جنگ کس بات کی ہے؟ عورتوں کے جو بنیادی حقوق اسلام نے بیان کئے ہیں ان پر عمل کرنا مردوں پر لازم ہے اسی طرح جو حقوق مردوں کے بیان کئے گئے ہیں ان پر عمل کرنا،انھیں پورا کرنا خواتین پر لازم ہے۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو اس کے حقوق فراہم کئے جائیں نہ کہ مغرب کے بتائے گئے ایسے حقوق مانگے جائیں جن میں اخلاقی قدریں ختم ہوچکی ہیں۔جب مردوں نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ اپنا لیا تو پھر کیا ہوگا اس کا اندازہ خواتین بخوبی لگا سکتی ہیں۔معاشرے میں خواتین کے ساتھ جو ظلم اور تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں ان پر سب سے پہلے مرد ہی سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔خواتین پرظلم کرنے والے مردوں کی مختصر سی تعداد ہے لیکن خواتین کو تحفظ فراہم کرنے والے،انھیں انصاف دلوانے والے،ان کے خلاف ظلم و زیادتی پر احتجاج کرنے والے مردوں کی تعداد بہت بڑی ہے اس لئے محض چند معاشرتی واقعات کاذمہ دار تمام مردوں کو ٹھہرانا کہاں کا انصاف ہے۔مغربی آزادی مانگنے والی خواتین کو اپنی زندگی اسلام کے مطابق بنانا چاہئے تاکی ان کی دنیا اور آخرت سنور سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ماں جی اللہ والے کے کالمز
-
ربیع الاول کے چند اہم واقعات
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
شیخ الاسلام حضرت میاں میرصاحب ؒ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
حضرت بہلول داناؒ نے معمہ کیسے حل کیا
جمعہ 24 ستمبر 2021
-
موت کی ٹرین میں زندگی کا آخری سفر
بدھ 9 جون 2021
-
حضرت سخی سلطان باھو ؒ کی کرامات
پیر 7 جون 2021
-
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت
منگل 18 مئی 2021
-
رمضان میں امت کو ملنے والے پانچ تحفے
پیر 19 اپریل 2021
-
حضرت شہباز قلندرؒ کے جلال سے ظالم راجہ کا قلعہ الٹ گیا
منگل 6 اپریل 2021
ماں جی اللہ والے کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.